?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سوہنی دھرتی ریمیٹنس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنراسٹیٹ بینک کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ماضی میں ہم نے کبھی اپنی ایکسپورٹس پر توجہ ہی نہیں دی، معیشت جیسے بڑھتی ہے اس کا اثر کرنٹ اکاونٹ خسارے پر پڑتا ہے، برآمدات میں اضافے کیلئے حکومت پوری کوشش کررہی ہے، انڈسٹری اٹھے گی تو ہماری ایکسپورٹس میں اضافہ ہوگا، اوورسیز پاکستانیوں نے مشکل وقت میں ہماری مدد کی، اوورسیز پاکستانی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، اوورسیز پاکستانی روشن ڈیجیٹل کے ذریعے گھر اور سرمایہ کاری کرسکتے ہیں، اوورسیز پاکستانی اپنا زیادہ پیسا پلاٹس اور گھروں پر خرچ کرتے ہیں،اوورسیز پاکستانیوں کی سب سے زیادہ سرمایہ کاری پراپرٹی میں میں آتی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 90 لاکھ پاکستانی بیرون ملک موجود ہیں،چاہتے ہیں کہ اوورسیز پاکستانی ملک میں سرمایہ کاری کریں، ان کیلئے آسانیاں پیدا کریں گے۔ اس موقع پر گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر نے سوہنی دھرتی ریمیٹنس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کو اسٹیٹ بینک سپورٹ کررہا ہے، اسٹیٹ بینک حکومتی پالیسیوں کے ساتھ کھڑا ہے، سوہنی دھرتی ریمیٹنس پروگرام کیلئے موبائل ایپلی کیشن کا اجرا کیا جارہا ہے، پروگرام سے ترسیلات زر کے عوض اوورسیزپاکستانیوں کو ریوارڈ پوائنٹس ملیں گے، اسکیم سے اوورسیز پاکستانی سرکاری اداروں سے دی گئی خدمات سے مستفید ہوسکیں گے، گھروں کیلئے 236 ارب روپے کی درخواستیں موصول ہوئیں، گھروں کیلئے 90 ارب روپے کے قرضوں کی منظوری دی گئی ہے، ملک میں پہلی بار ہاؤسنگ اسکیم کے تحت قرضے دیئے جارہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
جولانی فورسز کی خونی یلغار
?️ 19 جولائی 2025 سچ خبریں:جنوبی شام کے دروزی صوبے سویداء میں ابو محمد جولانی
جولائی
سپریم کورٹ نے حلف نامے کی تصدیق ذاتی حیثیت میں پیش ہونے سے مشروط کردی
?️ 14 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ عدالتی مجسٹریٹ یا
مارچ
قومی اسمبلی کا اجلاس مزید تاخیر کا شکار، رات 8 بجے ہونے کا امکان
?️ 15 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس
ستمبر
نیتن یاہو کی برطرفی کی علامات کا ایک جائزہ
?️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں: جب بینجمن نیتن یاہو 2019 میں لگاتار دو قبل از وقت
دسمبر
گندم کی نقل و حمل پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی، حکومت پنجاب
?️ 20 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) محکمہ خوراک پنجاب نے واضح کیا ہے کہ اس
مئی
وزیر اعلیٰ پنجاب کا ارشد ندیم کو تحفہ
?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: پیرس اولمپکس میں پاکستان کے لیے 40 سال بعد گولڈ
اگست
فرانس کے متعدد پیٹرول پمپوں میں ایندھن کی کمی
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:مغربی ذرائع ابلاغ نے فرانس کے بہت سے پیٹرول پمپوں میں
اکتوبر
صیہونیوں کی لبنان میں جنگ بندی کے لیے عجیب و غریب شرائط
?️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی اور صیہونی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ
اکتوبر