?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے کہا ہے کہ میں جیل سے کوئی بھی چیز لکھ کر باہر نہیں بھیج سکتا، آئی ایم ایف کو لکھا جانے والا خط میں نے ڈکٹیٹ کروایا ہے، اُس کو غداری قرار دیا جارہا ہے۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو خط میں یہی لکھا جائے گا کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آسکتا، تمام معیشت دان یہ کہتے ہیں کہ وسائل پیدا کیے بغیر قرض پر ملک نہیں چل سکتا، خط ڈکٹیٹ کروانے کے بعد سے اب تک پارٹی رہنماؤں سے ملاقات نہیں ہوئی، آج پارٹی رہنماؤں سے ملاقات ہوگی، جس کے بعد خط کے بارے میں علم ہوگا، پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد آج آئی ایم ایف کو خط بھیج دیا جائے گا۔
عمران خان کہتے ہیں کہ الیکشن میں پی ٹی آئی کو ختم کرنے کی پوری کوشش کی گئی، پارٹی کو ختم کرنے کیلئے 9 مئی کا استعمال کیا گیا، عوامی مینڈیٹ سے بڑی کوئی چوری نہیں ہو سکتی، انہوں نے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا ہے، ساری قوم کہہ رہی ہے کہ دھاندلی ہوئی ہے 20 نشستوں والے کو وزیراعظم بنایا جا رہا ہے، شریف خاندان کا جنازہ نکل گیا ہے، اسی لیے الیکشن کمیشن انتخابات کے بعد بھی دھاندھلی میں مصروف ہے، الیکشن کمیشن سے کوئی امید نہیں ہے، چیف الیکشن کمشنر نے ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی، چیف الیکشن کمشنر کا استعفیٰ ضرور بنتا ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم ن لیگ، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے خلاف ہیں جنہیں دھاندلی کرکے جتوایا گیا، اس لیے صرف دھاندلی کرکے ہرائی جانے والی جماعتوں کو اکٹھا کر رہے ہیں، ان پارٹیوں اور عوام کے ساتھ مل کر ملک بھر میں احتجاج کریں گے، صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلا کر بالکل ٹھیک کیا ہے کیوں کہ ہماری پارٹی جیتی ہوئی ہے مگر مخصوص نشستیں نہیں دی جا رہیں، ظلم سے پارٹی ختم نہیں ہوئی بلکہ وہ سب سے مضبوط جماعت بن گئی، ہفتے کے دن دوبارہ احتجاج کی کال دینے جارہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں قتل عام کی تفصیلات
?️ 27 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ میں موت اور تباہی کے ہولناک مناظر اس بات
نومبر
وینزویلا کے دارالحکومت میں شہید قاسم سلیمانی کی دیواری پینٹنگ
?️ 5 جنوری 2023سچ خبریں: وینزویلا کے دارالحکومت کراکس کی ایک گلی میں
جنوری
ایران اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ اسرائیل خود ہی ٹوٹ رہا ہے: عبرانی میڈیا
?️ 28 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت میں داخلی مظاہروں کے جس جہت کو اپنا 12واں
مارچ
فیلڈ مارشل بنانے کے فیصلے کو تاریخ پرکھے گی اور اپنا فیصلہ دے گی، مصطفیٰ نواز کھوکھر کا تبصرہ
?️ 21 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کے سینئر سیاستدان مصطفیٰ نواز کھوکھر کا
مئی
سندھ: خیرپور میں ہائی وے پر کوچ اور کار میں تصادم، باپ اور 2 بیٹیاں جاں بحق
?️ 2 اپریل 2025سندھ: (سچ خبریں) سندھ کے ضلع خیرپور کے شہر گمبٹ کے قریب
اپریل
شمالی وزیرستان میں جھڑپ میں 4 جوان شہید، 13 دہشت گرد ہلاک
?️ 4 مارچ 2025شمالی وزیرستان: (سچ خبریں) شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں دہشت گردوں
مارچ
آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ اہداف حاصل کرلیے ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک
?️ 14 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمد نے
اکتوبر
ضلعی عدلیہ میں جاکر لوگ بدتمیزی کرتے ہیں، جو ناقابل قبول ہے، چیف جسٹس عمر عطابندیال
?️ 20 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس عمر عطابندیال نے آئین اور قانون کی
مارچ