SachKhabrain
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
SachKhabrain
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
اصلی صفحہ پاکستان

آئی ایم ایف کا معاشی پالیسیوں کے جائزے کے بغیرقسط جاری کرنے سے انکار

نومبر 29, 2022
اندر پاکستان
آئی ایم ایف کا معاشی پالیسیوں کے جائزے کے بغیرقسط جاری کرنے سے انکار
0
تقسیم
72
آراء
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے بڑے پیمانے پر معاشی مسائل پیدا ہونے کی صورت میں سیلاب سے متعلق اخراجات کے حوالے سے حکومت کی پالسیوں کا جائزہ لینے کے بعد قسط کے اجراءکا فیصلہ کرئے گا ۔

آئی ایم ایف کی9نویں قسط کے اجراءمیں تاخیر سے حکومت کے لیے معاشی مسائل پیدا ہورہے ہیں مگر دوسری جانب حکومت نے اپنے اخراجات میں کمی کے لیے اقدامات نہیں کیئے بلکہ حکومتی اخراجات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے.

عالمی جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اتحادی حکومت کی جانب سے جہاں حکومتی اخراجات میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے وہیں بدعنوانی میں بھی اضافہ ہوا ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے دوست ممالک نے بھی ہاتھ کھینچ لیے ہیں جبکہ ملک میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ملک کے اندر معاشی جمود طاری ہے. ادھر وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف بخوبی سمجھتا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے بڑے پیمانے پر معاشی مسائل پیدا ہوئے اس لیے فراہم کردہ اعداد وشمار کا استعمال کرتے ہوئے آئی ایم ایف کی ٹیم تفصیلی جائزہ لے رہی ہے جبکہ قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے پچھلے ہفتے اپنے اجلاس میں اس پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا کہ نیشنل ڈائزسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے ہیں اور نہ ہی کمیٹی کو سیلاب کی تباہ کاریوں کے حوالے سے کوئی رپورٹ پیش کی گئی ہے.

یاد رہے کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے فریقین کے درمیان ایک ماہ کے زائد عرصے سے ورچوئل بات چیت جاری تھی جس میں رواں ماہ نویں قسط جاری کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ آئندہ برس کی تعطیلات سے قبل آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے تقریباً ایک ارب 18 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط منظوری کے بعد اس کی تقسیم کی جاسکے. پالیسی سطح پر بات چیت کو حتمی شکل دینا ابھی باقی ہے تاہم وزارت خزانہ نے بتایا کہ زیر التوا نویں جائزے پر باضابطہ بات چیت کے شیڈول کو حتمی شکل دینے کے لیے ممکنہ طور پر آئی ایم ایف کی ٹیم جلد اسلام آباد کا دورہ کرےگی پروگرام کے نفاذ کے لیے عام طریقہ یہ ہے کہ آئی ایم ایف کے عملے کو حکام کے ساتھ معاہدہ طے کرنا ہوتا ہے جس کے بعد بورڈ کے اراکین اس معاہدے کے تحت 15 دن کے اندر اجلاس منعقد کرتے ہیں، اجلاس میں مزید تاخیر ہوئی تو آئندہ برس جنوری کے پہلے ہفتے تک آئی ایم کا ایگزیکٹو بورڈ دستیاب نہیں ہوگا.

اسی دوران پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر انتہائی کم ہیں اور مرکزی بینک کے حکام خام اور پیٹرولیم مصنوعات جیسی ضروری درآمدات کے لیے ڈالر کے اجرا کو محدود کررہی ہے وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پہلے ہی اعلان کرلیا تھا کہ وہ رواں ہفتے ایک ارب ڈالر کے بانڈز کی ادائیگی کریں گے. زرمبادلہ میں کمی اور سپلائی میں خلل کے باعث تیل کی صنعتیں اور پیٹرولیم ڈویژن شکایات کررہی ہیں حکام نے گزشتہ ہفتے نظرثانی شدہ مالیاتی فریم ورک واضح کیا جس میں رواں مالی سال کے دوران مالیاتی خسارے میں ایک کھرب روپے واضح کیے گئے اور 9 ارب روپے سے زائد مالیت کے بجٹ سے سود کی ادائیگیوں کے علاوہ آئندہ آمدنی میں کمی بھی شامل ہے اسی دوران سیلاب کی وجہ سے فنڈ پروگرام میں پاکستان ان تخمینوں میں نمایاں چھوٹ کا مطالبہ کررہا ہے، بجٹ میں سیلاب سے متعلق اخراجات اورکثیر اطرافی تجارت اور دوطرفہ قرض دہندگان اور ڈونرز کے حوالے سے فنڈ کا عملہ حکومتی صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے.

ایم ایم ایف کے ذرائع نے تجویز دی کہ انسانی مدد اور بحالی کی ضرورت کے ہدف کو حاصل کرنے اور پالیسی کو دوبارہ سے ترجیح دینے کے لیے دونوں فریقین بات چیت کررہی ہیں، جبکہ دوطرفہ اور کثیر اطرافی شراکت داروں کی جانب سے مالی مدد جاری رکھنے سمیت مالی پائیداری اور بڑے پیمانے پر معاشی حالات کو حاصل کرنے کے لیے اصلاحی کوششیں بھی کی جارہی ہیں.

پالیسی سطحی مذاکرات گزشتہ ماہ اکتوبر کے آخری ہفتے سے تاخیر کا شکار ہوئے تھے، بعد ازاں 3 نومبر کو مذاکرات دوبارہ بحال ہوئے لیکن دوطرفہ فرقین کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر التوا کا شکار ہوئے رواں مالی سال میں سیلاب سے متعلق مالیاتی ضروریات واضح نہ ہونے اور اخراجات میں کمی کی وجہ سے درآمدی کنٹرول کے بعد آمدنی میں کمی کے درمیان زیر التوا 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے نویں جائزے پر باضابطہ بات چیت کے شیڈول کے لیے کوششیں جاری تھیں.

گزشتہ ہفتے وزارت خزانہ نے کہا تھا کہ دونوں فریقین کی جانب سے اتفاق کیا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران سیلاب سے متعلق انسانی مدد کے اخراجات میں اضافہ کیا جائے گا وزارت خزانہ نے دعویٰ کیا کہ آئی ایم ایف نے غریب افراد بالخصوص سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے مدد کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے.

Short Link
Copied
ٹیگز: آئی ایم ایفاتحادی حکومتپیٹرولیم مصنوعاتچیئرمین کمیٹیحکومتی اخراجاتوزارت خزانہ

متعلقہ پوسٹس

مریم نواز نے پارٹی رہنماؤں کو شاہد خاقان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروا دی
پاکستان

مریم نواز نے پارٹی رہنماؤں کو شاہد خاقان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروا دی

فروری 1, 2023
لاہور: مونس الہٰی کے قریبی دوست بازیاب، عدالت میں پیش کردیا گیا
پاکستان

پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپہ،وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت سے 3 فروری کو جواب طلب

فروری 1, 2023
پشاور دھماکے کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ خودکش حملہ آور مہمانوں کے روپ میں اندر آیا ہے
پاکستان

پشاور دھماکے کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ خودکش حملہ آور مہمانوں کے روپ میں اندر آیا ہے

فروری 1, 2023

یوکرین کو ٹینکوں کی فراہمی سے تنازع حل نہیں ہوگا:ترک صدر

یوکرین
فروری 3, 2023
0

سچ خبریں:ترکی کے صدر نے یوکرین میں ٹینک بھیجنے کے مغرب کے اقدام کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ...

مزید پڑھیں

گزشتہ ماہ کے دوران فلسطینیوں کے خلاف 260 انتظامی وارنٹ گرفتاری جاری

فلسطینیوں
فروری 3, 2023
0

سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں اور رہائی پانے والے افراد کے بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے گذشتہ ماہ...

مزید پڑھیں

بن گوئر نے فلسطینی قیدیوں کو روٹی سے محروم کر دیا

فلسطینی
فروری 3, 2023
0

سچ خبریں:صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی کے انتہاپسند وزیر نے ایک اور غیر انسانی فعل میں فلسطینی قیدیوں کو روٹی...

مزید پڑھیں

ایران اور دیگر فریقین کے خیالات کو قریب لانے کی کوشش

ایران
فروری 2, 2023
0

سچ خبریں:قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے اعلان کیا کہ دوحہ کی جانب سے پابندیاں ہٹانے کے...

مزید پڑھیں
SachKhabrain

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en

Follow Us

کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • Contact
  • Home
  • Home
  • Home 2
  • Home 3

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?