?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) آئی ایم ایف نے شہباز حکومت کے سامنے ایک اور شرط رکھ دی۔اے نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کی ایک اور شرط سامنے آ گئی۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ سردیاں آنے سے پہلے گیس ٹیرف میں اضافہ کیا جائے گا۔اس سلسلے میں حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ سے مہلت مانگ لی ہے۔گیس ٹیرف میں اضافے سے 786 ارب وصولی کا امکان ہے۔
666 ارب کے ہدف کی نسبت 120 ارب اضافی آمدن کا تخمینہ ہے۔گیس ٹیرف میں 45 سے 53 فیصد تک اضافہ ہو سکتا ہے۔حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ چھوٹے صارفین کم سے کم بوجھ ڈالا جائے گا۔حکام کے مطابق اوگرا میں ترامیم کے مطابق نئے گیس کا تعین ہو گا۔گیس ٹیرف کے ازسر نو تعین کے لیے مزید وقت درکار ہے،قیمتوں سے حالیہ آمدنی گردشی قرضے پر خرچ کی جائے گی۔
خیال رہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان بھی خبردار کر چکے ہیں کہ عالمی ادارہ کے مطابق سردیوں میں گیس کی قیمت 250 فیصد بڑھنے والی ہے۔دوسری جانب سوئی گیس کے نئے کینیکشنز پر پابندی ختم کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی ۔مسلم لیگ (ن)کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہاگیا کہ لاہور سمیت صوبے بھر میں سوئی گیس کے اصول کیلئے ہزاروں دفاتر کے دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔
شہری ہر روز درخواستیں لے کر دربدر کی ٹھکریں کھارہے ہیں۔ وفاقی حکومت کی جانب سے نئے کینیکشنز پر پابندی سے شہریوں میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔عرصہ دراز سے ہزاروں شہریوں کی درخواستیں التواکا شکار ہیں۔ قرار داد میں مطالبہ کیاگیا کہ سوئی گیس کے نئے کنیکشنز پر پابندی ختم کی جائے۔وزیراعظم شہبازشریف سوئی گیس کے نئے کینیکشنز کی بحالی کے احکامات جاری کریں۔


مشہور خبریں۔
نواز شریف کے آنے ان کے گھر والے ہی پریشان ہیں
?️ 28 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے کہ
دسمبر
ملائیشیا کی عدالت نے پی آئی اے طیارے کو فوری طور پر ریلیزکرنے کا حکم جاری کر دیا
?️ 27 جنوری 2021ملائیشیا کی عدالت نے پی آئی اے طیارے کو فوری طور پر
جنوری
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکام کی نئی سازش، حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ سے اہم اپیل کردی
?️ 17 جولائی 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی حکام کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی عوام
جولائی
داعش کا حالیہ دہشتگردی کا اعتراف
?️ 12 اگست 2023سچ خبریں: داعش دہشت گرد گروہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے
اگست
دو ریاستی حل، مسئلۂ فلسطین سے غداری ہے: الحوثی
?️ 23 ستمبر 2025سچ خبریں:یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے
ستمبر
سینئر صہیونی سیاست دان: غزہ کی جنگ نیتن یاہو کی کابینہ کی بقا کے لیے ہے
?️ 9 جون 2025سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں میں حزب اختلاف کے ایک سینئر سیاستدان نے
جون
اگر اسرائیل فلسطین میں کامیاب ہو گیا تو دوسرے ممالک بھی اس کے جرائم سے محفوظ نہیں رہیں گے:انصاراللہ
?️ 19 مارچ 2025 سچ خبریں:انصار اللہ یمن کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے
مارچ
کیا امریکہ ایران سے جنگ کر سکتا ہے؟سابق مصری سفارتکار کی زبانی
?️ 6 اپریل 2025 سچ خبریں:سابق مصری سفارتکار عبداللہ الاشعل نے امریکہ کے خطے میں
اپریل