آئی ایم ایف نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کے اقدامات ناگزیر قرار دے دیئے

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف  نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کے اقدامات ناگزیر قرار دے دیئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سے مذاکرات کے بعد عالمی مالیاتی فنڈ نے اعلامیہ جاری کردیا، جس میں آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام کی باضابطہ درخواست کی، جس پر آئی ایم ایف کے مشن چیف نیتہن پورٹرکی زیرصدارت وفد نے پاکستان کا دورہ کیا، دورے کے دوران پاکستان کی معیشت کی بہتری کیلئے 13 سے 23 مئی تک طویل مذاکرات کیے گئے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ ایگریمنٹ کے تحت اہداف پرمکمل عملدرآمد کیا ہے، حالیہ پروگرام اور اہداف پر عملدرآمد ہونے سے آئندہ نئے قرض پروگرام کو سپورٹ ملے گی، پاکستان کی حکومت آمدن بڑھانے کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے، تاہم پاکستان میں مراعات یافتہ طبقہ سے ٹیکس کی منصفانہ وصولی ہونی چاہیئے، پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف ایکسٹنڈڈفنڈ فیسلٹی پروگرام سے معیشت مستحکم ہوگی۔
آئی ایم ایف نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ ملکی معیشت میں گروتھ اور استحکام کیلئے ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے اقدامات ناگزیر ہیں، مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے پالیسی اینڈ ایکسچینج ریٹ کومناسب سطح پررکھنا ہوگا، پاکستان میں توانائی کی اصلاحات اہمیت ترین ضرورت ہیں، توانائی کی پیداواری لاگت کم کرنے اور مہنگائی کے کنٹرول ہونے تکے سخت مانیٹری پالیسی استعمال کرنے کے ساتھ سرکاری کارپوریشنز کی کارکردگی بہتر بنانے سمیت سرکاری کارپوریشنز کی نجکاری کی ضرورت ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو اخراجات میں کمی لانے کا پلان پیش کیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو پیش کردہ پلان کے تحت وفاقی حکومت ایک سال میں 300 ارب روپے سے زائد کے اخراجات کم کرے گی، وفاقی وزارتوں کی طرف سے نئی گاڑیاں خریدنے پر مکمل پابندی رہے گی، ایک سال سے خالی گریڈ 1 سے 16 کی تمام پوسٹوں کو ختم کر دیا جائے گا، وفاقی حکومت صوبوں کے ترقیاتی منصوبوں میں فنڈنگ نہیں کرے گی، وفاقی حکومت صرف اہم اور قومی نوعیت کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے وسائل دے گی۔
ذرائع نے کہا کہ پلان میں وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کو بتایا ہے کہ انفرا اسٹرکچر کے منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کیے جائیں گے، وفاقی حکومت کوئی نئی یونیورسٹی قائم نہیں کرے گی، صوبائی حکومتیں اپنے ماتحت آنے والی جامعات کی خود فنڈنگ کریں گی، آئندہ مالی سال سے دفاع اور پولیس کے علاوہ نئی بھرتیوں کیلئے رضاکارانہ پنشن سکیم پر بھی غور کیا جا رہا ہے، اس کے علاوہ اخراجات میں کمی کے لیے آئندہ مالی سال سے اراکین اسمبلی کی ترقیاتی اسکیموں پر مکمل پابندی کا بھی امکان ہے۔

مشہور خبریں۔

کیا اب ٹوئٹر بھی ہو سکے گی ویڈیو کال؟

?️ 14 اگست 2023سچ خبریں: مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کی چیف ایگزیکٹو افسر (سی

وادی اردن میں دو صہیونی فوجی کمانڈر ہلاک

?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ وادی اردن میں ہونے

‘کسی کو پسندیدہ بندہ تو کسی کو رشتے دار لانا ہے، سارے اداروں کا بیڑہ غرق کردیا‘

?️ 20 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی

صوبہ میں کسی ’فیڈرل فورس‘ کو آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا

?️ 24 جولائی 2025پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ

14 سال سے صوبہ سندھ کو ڈاکو چلا رہے ہیں

?️ 30 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء وفاقی وزیر برائے منصوبہ

سید حسن نصر اللہ کی تقریر پر صہیونی میڈیا کا رد عمل

?️ 19 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی میڈیا نےحزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ

ٹرمپ نے ماسک کی تعرفات ختم کرنے کی اپیل پر کان نہیں دھرے:واشنگٹن پوسٹ

?️ 8 اپریل 2025سچ خبریں:امریکی ارب پتی اور پروڈکٹیویٹی وزیر ایلون ماسک نے حالیہ دنوں

صیہونیوں کا فلسطینیوں کے سامنے بے بسی کا اظہار

?️ 20 جون 2023سچ خبریں:والہ نیوز بیس کے رپورٹر امیر بوخبوط نے اس حوالے سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے