آئین میں لکھا ہے عدلیہ مکمل آزاد ہونی چاہیئے، جسٹس منصورعلی شاہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصورعلی شاہ نے کہا ہے کہ برازیل میں سب سے بڑا بجٹ عدلیہ کا ہے اور آرمی کا دوسرا نمبر ہے، آئین میں لکھا ہے عدلیہ مکمل آزاد ہونی چاہیئے، کسی بھی سیاہ باب کا دفاع نہیں کرسکتا۔

عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے ادارے میں اصلاحات لانا ہوں گی، ایک چیف جسٹس آتے ہیں وہ ایک طرف لے جاتے ہیں، دوسرے چیف جسٹس آکر دوسری طرف لے جاتے ہیں، ججز کے بھرتیوں کے طریقہ کار پر نظر ثانی کی ضرورت ہے، جب تک سسٹم کے تابع نہیں ہوں گے آگے نہیں بڑھ سکتے، اگر سسٹم میں اے آئی نہیں لائیں گے آئی ٹی کو نہیں لائیں گے اور پرانے ٹائم کے طریقے کے مطابق فائلوں کے مطابق لگے رہیں گے تو ہم زیر التوا کیسز ختم نہیں کر سکتے۔

جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا ہے کہ عاصمہ جہانگیر سوشل ایکٹوسٹ تھی ان کی بڑی خدمات ہیں، عاصمہ جہانگیر کے اندر کچھ کرنے کا جذبہ تھا، عاصمہ جہانگیر کی کانفرنس میں شرکت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، عدالتوں کے فیصلوں پر تنقید کرنا ہر ایک کا حق ہے میں آج مستقبل کی بات کروں گا، آئین کے مطابق عدلیہ بالکل آزاد ہونی چاہیئے، انفرادی سطح سے نکل کر سسٹم کے ماتحت چیزیں ہونی چاہیئے اس سے مزید شفافیت آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ ادارے کو انفرادی طور پر چلانے کے کلچر کو بھولنا پڑے گا، آئین کے مطابق فوری اور سستا شفاف انصاف ہونا چاہیئے، پاکستان کے روزانہ چار ہزار ججز کام کررہے ہوتے ہیں، ہمارا سسٹم سلو ہے ہر آدمی کہتا ہے سول کورٹ سے سپریم کورٹ تک کیس جاتے ہوئے بیس سال لگ جاتے ہیں، ہمیں اس نظام کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، اس وقت پاکستان میں 2.4 ملین کیسز زیر التوا ہیں، ہمارا 142 ملکوں میں سے 130 نمبر ہے یہ کوئی اچھا تاثر نہیں ہے، ہمیں زیر التوا کیسز کو نمٹانے کے لیے ٹیکنالوجی کا سہارا لینا ہوگا۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل نے غزہ کے خلاف اپنی جارحیت کو فائدہ پہنچانے کے لیے علاقائی بحران سے کیسے فائدہ اٹھایا؟

?️ 20 جولائی 2026سچ خبریں: الجزیرہ نیٹ ورک کی ایک رپورٹ میں زور دیا گیا

بھارت کی سیاسی قیادت سے جنگ بندی ہضم نہیں ہورہی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

?️ 12 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےکہا بھارت کی سیاسی

تہران-واشنگٹن کی ابتدائی مفاہمت کی یادداشت پر عالمی ردعمل

?️ 15 جون 2026سچ خبریں: آج صبح پاکستان اور اس کے بعد امریکی نگراں حکومت کے

حریت رہنماؤں کا غیر قانونی طور پر نظربند کشمیریوں کی حالتِ زار پر اظہارتشویش

?️ 21 اکتوبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل

پائیدار ترقی کیلئے عالمی مالیاتی فریم ورک میں نمایاں اصلاحات کی ضرورت ہے، وزیراعظم

?️ 13 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ

کراچی: سمی دین بلوچ سمیت 4 افراد ایم پی او ایکٹ کے تحت ایک ماہ کیلئے زیرحراست

?️ 25 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ حکومت نے کراچی میں بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی

یوکرین کو ہارنے کے لیے ایک اور امریکی تحفہ

?️ 31 جنوری 2024سچ خبریں: اطلاعات کے مطابق امریکی فوج بوئنگ کے ذریعے بنائے گئے

فلسطینی قیدی کی لرزہ خیز داستان؛ صیہونی جیلوں میں قیدیوں پر بدترین تشدد

?️ 14 اکتوبر 2025سچ خبریں:حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے بعد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے