آئینی عدالت کے قیام سے متعلق ترمیم کا حکومتی مسودہ سامنے آگیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) آئینی معاملات کےحل کے لیے وفاقی آئینی عدالت کے قیام سے متعلق ترمیم کا حکومتی مسودہ سامنے آگیا جس میں پہلے چیف جسٹس کے تقرر کے لیے سینئر ترین ججز، 4 ارکان پارلیمنٹ، وزیرقانون اور بارکونسل کے نمائندے پر مشتمل کمیشن تشکیل دینے کی تجویز شامل ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کے حکومتی مسودے میں وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی تقرری صدر مملکت اور وزیراعظم کی ایڈوائس پر ہوگی۔

اس میں پہلے چیف جسٹس کے تقرر کے لیے سینئر ترین ججز، 4 ارکان پارلیمنٹ، وزیر قانون اور بارکونسل کے نمائندے پر مشتمل کمیشن تشکیل دینے کی تجویز ہے جب کہ آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس اور تین سینیئر ججز کا تقرر کمیٹی کی سفارش پر کیا جائے گا، ججز تقرر کمیشن کے سربراہ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت ہوں گے۔

مسودے کے مطابق اسی طرح سپریم کورٹ کے ججز کے تقرر کے لیے کمیشن میں چیف جسٹس سپریم کورٹ اور 5 سینیئر ترین جج شامل کرنے کی بھی تجویز ہے۔

تجاویز کے مطابق وفاقی آئینی عدالت میں چاروں صوبوں کی یکساں نمائندگی ہوگی، وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کی مدت 3 سال اور عمر کی بالائی حد 68 سال ہوگی، سپریم کورٹ کے ججز کے تقرر کے لیے کمیشن کی سربراہی چیف جسٹس سپریم کورٹ کریں گے۔

مسودے کے مطابق ہائی کورٹس کے ججز کے تقرر کے لیے کمیشن میں متعلقہ چیف جسٹس اور سینیئر ترین جج شامل ہوں گے، ہائی کورٹ کے ججز کے تقرر کے لیے صوبائی وزیر قانون اور ہائی کورٹ بار کا نمائندہ کمیشن کا حصہ ہوگا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت گزشتہ ماہ سے ایک اہم آئینی ترمیم کی منظوری کو یقینی بنانے کے لیے کوششیں کر رہی ہے، 16 ستمبر کو آئین میں 26ویں ترمیم کے حوالے سے اتفاق رائے نہ ہونے اور حکومت کو درکار دو تہائی اکثریت حاصل نہ ہونے پر قومی اسمبلی کا اجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا تھا۔

کئی دن کی کوششوں کے باوجود بھی آئینی پیکج پر اپوزیشن بالخصوص مولانا فضل الرحمٰن کو منانے میں ناکامی کے بعد ترمیم کی منظوری غیر معینہ مدت تک مؤخر کر دی گئی تھی۔

مشہور خبریں۔

گوگل کروم پر بھی فروخت کی تلوار لٹکنے لگی، یاہو اور اوپن اے آئی خریدنے کو تیار

?️ 27 اپریل 2025سچ خبریں: انٹرنیٹ سرچ براؤزر گوگل کروم پر بھی فروخت کی تلوار

ہماری پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام میں مرکزی مقام رکھتی ہے۔ وزیراعظم

?️ 30 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم نے کہا کہ ہماری پارلیمنٹ ہمارے جمہوری

امی سے جس لڑکے کو ملواتی ہوں، اسے داماد سمجھ لیتی ہیں، فجر شیخ

?️ 13 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) ابھرتی ہوئی اداکارہ فجر شیخ نے کہا ہے کہ

ڈیپ سیک: مصنوعی ذہانت کے میدان میں امریکی بالادستی پر ایک دراڑ

?️ 3 فروری 2025سچ خبریں: اس وقت جب ہر طرف چینی اے آئی اسسٹنٹ ’ڈیپ

محکمہ موسمیات نے ملک بھر ہائی الرٹ جاری کر دیا

?️ 20 ستمبر 2021کراچی(سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق کراچی شہر میں چوتھے مون سون راونڈ

یحییٰ سریع کا صیہونی حکومت کو عبرانی زبان میں انتباہ

?️ 12 جون 2025سچ خبریں: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے صہیونی

الہان عمر نے اسرائیل کے خلاف دیئے گئے بیانات پر قائم رہنے کا اعلان کردیا

?️ 30 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹک رکن الہان عمر نے

بائیڈن نے یوکرین کو کون سی خفیہ اجازت دی ہے؟

?️ 1 جون 2024سچ خبریں: ایک امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ اس ملک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے