آئینی ترمیم کے حوالے سے فضل الرحمٰن کےساتھ اتفاق رائے ہوگیا ہے، بیرسٹر گوہر

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے آئینی ترمیم پر طویل گفتگو ہوئی ہے اور ہم ایک اتفاق رائے پر پہنچ چکے ہیں۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل اس نتیجے پر پہنچ چکے تھے کہ اتفاق رائے ہوجائےگا، آج بھی ہماری جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ آئینی ترمیم میں شامل شقوں پر طویل گفتگو ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے ہمارے ساتھ آئینی ترمیم کا چوتھا مسودہ شیئر کیا گیا ہے، حکومت نے اب تک ہمیں چار مسودے فراہم کیے ہیں اور وہ چاروں ایک جیسے ہیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ چوتھے مسودے میں 26 آرٹیکلز کی ترامیم موجود ہیں، ابھی ہماری بات چیت جاری تھی لیکن خصوصی کمیٹی نے اس مسودے کو منظور کرلیا ہے، ہماری بات چیت جاری ہے ہم جلد کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ہمارا واضح مؤقف تھا کہ آئینی ترمیم پر ہمارا اتفاق رائےعمران خان کی جانب سے دی جانے والی ہدایات سے مشروط ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج ہم بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست دیں گے اور ہم کوشش کریں گے کہ کل ان سے ملاقات ہوجائے اور ان سے ملاقات کے بعد ہم آئینی ترمیم پر اپنی حتمی رائے دیں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کے بعد ہم ایک اتفاق رائے پر پہنچ گئے ہیں، آئینی ترمیم کے لیے بنائی گئی خصوصی کمیٹی میں ہمارے اور جے یو آئی کے نمائندوں کی جو تجاویز پر مبنی مسودے کو منظور کیا گیا ہے لیکن اس پر ابھی ہماری جے یو آئی سربراہ کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

مشہور خبریں۔

ہمایوں سعید نے بےاولادی کی وجہ بتادی

?️ 22 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) نامور اداکار ہمایوں سعید نے اولاد نہ ہونے سے

غزہ ایک کھلی جیل سے ایک بڑے قبرستان میں تبدیل

?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں:ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی کارروائیوں کے

فورجی اسمارٹ فون کی برآمد میں پاکستان کی بڑی کامیابی

?️ 25 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) فورجی اسمارٹ فون کی برآمد میں پاکستان نے

اسرائیل نے پورے خطے کو دھماکوں سے بے نقاب کر دیا: میقاتی

?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی نے آج لبنان کے

دشمن عوام اور فوج کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کوششوں میں سرگرم ہے، آرمی چیف

?️ 29 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا

نان ایم ٹیگ اور ناکافی بیلنس کی حامل گاڑیوں کے ٹول ٹیکس میں 50 فیصد اضافہ

?️ 4 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے

فلسطینی نومولود بچوں کی شہادت انسانی حقوق کے ٹھکیداروں کے منھ پر طمانچہ

?️ 28 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں میں اضافے

صیہونی فوج کے ہاتھوں صیہونی شہری بھی بچ سکے

?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے