?️
لاہور: (سچ خبریں) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کے لیے پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت فارم 47کا پارٹ 2 ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ریاستی جبر سے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت انجینئرڈ کرلی، زبردستی کی آئینی ترمیم استحکام نہیں اسٹیبلشمنٹ کی طاقت بن گئی ہے۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ نے مل کر آئین اور آزاد عدلیہ کا کریہ کرم کیا ہے، مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ اس وقت آزاد ہوگی جب آئین کی ہر طرح پابندی کی جائے گی۔
نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ عدلیہ کی تقسیم کا سبب آئین سے انحراف ہے، پی ٹی آئی کو آئینی ترامیم کے لیے مذاکرات میں مصروف کرکے بدنیتی پر پردہ ڈالا۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں پہلے روز ہی آئینی ترمیم مسترد کر دیتیں تو آئین محفوظ ہوتا، مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی آئین اور قوانین میں اصلاحاتی سفارشات تیار کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ سینیٹ کے بعد 26ویں آئینی ترمیمی بل قومی اسمبلی سے بھی آج علی الصبح دو تہائی اکثریت کے ساتھ منظور ہو گیا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ترمیم پیش کرنے کی تحریک پیش کی، تحریک کی منظوری کے لیے 225 اراکین اسمبلی نے ووٹ دیے۔
اس کے بعد ترمیم کی شق وار منظوری دی گئی، مبینہ طور پر تحریک انصاف کے حمایت یافتہ 4 آزاد ارکین نے آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ دیا، عثمان علی، مبارک زیب خان، ظہورقریشی، اورنگزیب کھچی اور مسلم لیگ (ق) کے چوہدری الیاس نے ترامیم کےحق میں ووٹ دیا۔


مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی نے عمران خان کے امریکا سے متعلق حالیہ بیان پر چلنے والی رپورٹس مسترد کر دیں
?️ 14 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے حالیہ
نومبر
ٹرمپ کی جے JCPOA سے دستبرداری نے امریکہ کو دنیا میں تنہا کردیا: وائٹ ہاؤس
?️ 24 اگست 2022سچ خبریں: جوہری معاہدے کی بحالی کے حوالے سے واشنگٹن کے
اگست
پنجاب میں عوامی رابطہ کمیٹیاں قائم کرنے کی ہدایت کردی گئی
?️ 13 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں عوامی رابطہ
اپریل
حماس کے ساتھ مذاکرات میں صیہونیوں کی شیطانیاں
?️ 19 ستمبر 2024سچ خبریں: حماس کے سینئر رہنما کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو
ستمبر
فرانس میں حکومت کے گرنے کے بعد سیاسی بحران کے شدت اختیار کرنے کے داخلی و خارجی اثرات
?️ 9 ستمبر 2025سچ خبریں: این ٹی وی کی ایک رپورٹ میں فرانس میں سیاسی
ستمبر
یمن کے بارے میں سعودی اور امریکی حکام کے درمیان بات چیت
?️ 8 فروری 2023سچ خبریں:یمن میں سعودی عرب کے سفیر محمد بن سعید آل جابر
فروری
شامی کردوں کے بارے میں امریکہ کا بدلتا رویہ
?️ 20 جولائی 2025سچ خبریں: حالیہ دنوں میں ڈونلڈ ٹرمپ ٹیم کے کچھ نمایاں اراکین
جولائی
اربعین کے دوران داعش کو پانچ مرتبہ نشانہ بنایا: حشد الشعبی
?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں: عراق کی پاپولر موبلائزیشن آرگنائزیشن کے کمانڈروں میں سے ایک
ستمبر