?️
سان فرانسسكو {سچ خبریں} واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سہولیت کے لئے اب ایک نشا فیچر متعارف کریا ہے اور وہ ہے ڈیسک ٹاپ کے لیے آڈیو اور ویڈیو کال کی سہولت پیش کی ہے۔ چار ماہ قبل دسمبر میں واٹس ایپ کے بی ٹا ورژن میں اس کی آزمائش کی گئی تھی۔ اب یہ سہولت بتدریج پوری دنیا کے لیے پیش کردی گئی ہے۔
اس طرح لیپ ٹاپ اور ڈیسک ٹاپ سے اپنے دوستوں کو ویڈیو اور آڈیو کال کی جاسکتی ہے جس کے لیے فون کی ایپ کو جاری رکھنا ہوگا اور ویب ورژن سے ڈیسک ٹاپ استعمال کیا جاسکے گا۔ یہ سہولت میک اور ونڈوز دونوں کے لیے موجود ہے۔
واٹس ایپ کے مطابق تین چار ماہ تک اس عمل کو آزمائش سے گزارا گیا ہے۔ اس کے تمام نقائص دور کرکے دیگر آپشن کو بہتر بنایا گیا ہے اور اب یہ سہولت آپ کے پاس ہے کہ آپ اس سے بھرپور فائدہ اٹھاسکتےہیں۔ اس طرح کمپیوٹر پر کام کرتے ہوئے آپ اوپر کی ونڈو میں آڈیو اور ویڈیو کال کرسکتےہیں اور اپنے دوستوں سے بات کرسکتے ہیں۔
تاہم یہ خیال رہے کہ ایک وقت میں ایک فرد کو ہی آڈیو یا ویڈیو کال کی جاسکتی ہے۔ واٹس ایپ کے مطابق گروپ ویڈیو یا آڈیو کال کا آپشن فی الحال پیش نہیں کیا گیا ہے لیکن جلد ہی یہ سہولت بھی پیش کردی جائے گی۔


مشہور خبریں۔
ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہنگامی اقدامات کیے ہیں۔ شرجیل میمن
?️ 29 اگست 2025کراچی (سچ خبریں) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے
اگست
ایران کے مقابلہ میں امریکہ ناکام ہو چکا ہے:امریکی سینٹر
?️ 3 فروری 2022سچ خبریں:امریکی سینٹر نے ایران کے مقابلہ میں امریکہ کی شکست کا
فروری
امریکی میرینز لاس اینجلس کے قریب مکمل الرٹ
?️ 8 جون 2025سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ اگر لاس اینجلس میں
جون
ہائی کورٹ نے رانا شمیم کو بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دے دیا
?️ 15 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ
فروری
ہم یورپ کو ایشیائی گیس نہیں دیں گے: قطر
?️ 19 اکتوبر 2022سچ خبریں: سعد الکعبی وزیر توانائی اور قطر کی انرجی کمپنی
اکتوبر
امریکی سیکریٹری دفاع بھارت دورے کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جمہوریت کی پامالی پر گفتگو کریں
?️ 19 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن بھارت کا دورہ کررہے
مارچ
گوادر میں خودکش حملہ، چین نے اہم بیان جاری کردیا
?️ 21 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) گوادر میں ہونے والے خودکش حملے کے بارے
اگست
فروری میں ترسیلات زر 13 فیصد بڑھ گئیں
?️ 9 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی
مارچ