?️
اسلام آباد {سچ خبریں} انٹرنیٹ کی سست رفتار آج کل کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کا شکار پاکستانیوں کا سب سے بڑا مسئلہ ہے ۔بعض افراد اس سے پریشان بلکہ ذہنی جھنجھلاہٹ کا شکار ہوتے ہیں۔
اس سے بچنے کے لیے کچھ ٹپس ایسی ہوتی ہیں جو آپ کے وائی فائی کی رفتار کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔ ایسی ہی کچھ ٹپس ہم آپ کو بتاتے ہیں جس سے آپ کے وائی فائی کی اسپیڈ میں حیران کن حد تک اضافہ ہوجائے گا۔
روٹر کو پرفیکٹ اسپاٹ پر رکھنا
روٹر کو رکھنے کا بہترین مقام عام طور پر گھر کا درمیانی حصہ ہوتا ہے جہاں اسے کسی میز یا شیلف پر اور دیواروں سے دور رکھیں کیونکہ پھر آپ انٹینا سیدھا اوپر کرسکتے ہیں۔
ایک اور روٹر لے لیں
دوسرے روٹر کو گھر میں کسی بھی جگہ رکھ کر آپ وائی فائی سگنلز کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے میں مدد حاصل کرسکتے ہیں۔
پاس ورڈ کا استعمال
اس پر نظر رکھیں کہ کونسی ڈیوائسز آپ کے نیٹ ورک کو استعمال کررہی ہیں، کیونکہ جتنی زیادہ ڈیوائسز ہوں گی انٹرنیٹ کی رفتار اتنی کم ہوگی لہذا غیر ضروری ڈیوائسز کے کنیکٹ ہونے سے بچنے کے لیے پاس ورڈ کا استعمال کریں۔
الیکٹرونک ڈیوائسز سے دور رکھنا
روٹر کو ٹی وی اور فون کے ساتھ ساتھ دیگر برقی ڈیوائسز جیسے ایل ای ڈی لائٹس، اسپیکرز، مانیٹرز اور اے سی پاور کورڈ سے دور رکھنا بہتر ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ بلیوٹوتھ اسپیکر زبھی وائرلیس سگنلز کو متاثر کرتے ہیں، تو روٹر کو ایسے اسپیکر سے دور ہی رکھیں۔


مشہور خبریں۔
بلاول نے اپنے بیان سے وزیر اعظم کو تسلیم کر لیا ہے: شاہ محمود
?️ 25 جنوری 2021بلاول نے اپنے بیان سے وزیر اعظم کو تسلیم کر لیا ہے:
متحدہ عرب امارات کی ترکی کی فوجی صنعت میں سرمایہ کاری
?️ 8 دسمبر 2021سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کی حکومت کے ایک وفد نے ترکی
دسمبر
روسی فوج کی یوکرین محاذ پر مسلسل پیشرفت
?️ 31 اکتوبر 2025سچ خبریں: روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس کے مسلح
اکتوبر
پیرس کی سڑکوں پر فرانسیسی طبی عملے کا مظاہرہ
?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں: ہزاروں فرانسیسی طبی عملے نے 5 جنوری کو پیرس میں
جنوری
استقامت کی فکری بنیاد امام خمینی کی جدوجہد کا نتیجہ ہے: کویتی تجزیہ کار
?️ 5 جون 2022سچ خبریں: ایران کے بانی انقلاب اسلامی کی 33ویں برسی کے موقع
جون
کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے بارش کی پیشگوئی
?️ 7 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت صوبے بھر میں گرد
جولائی
’ہماری عدالت جمہوری ہے، آپس میں اختلاف بھی کرتے ہیں‘، بھٹو پھانسی ریفرنس پر سپریم کورٹ میں سماعت
?️ 27 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی
فروری
حج کے موسم میں مکہ میں غیر قانونی داخلے پر جرمانہ
?️ 15 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی پبلک سیکیورٹی نے اعلان کیا ہے کہ حج
جون