?️
سان فرانسسکو {سچ خبریں} دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے سوشل میڈیا ایپلیکیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک اور منفرد فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
واٹس ایپ پر نظر رکھنے والے ادارے ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ صارفین کو ایک نئی سہولت فراہم کرنے پر کام شروع کردیا ہے۔
فیس بک کی زیرملکیت موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے ’سائن آؤٹ‘ فیچر پر کام شروع کیا ہے جس کے تحت صارف اپنی مرضی سے جہاں سے بھی چاہیے گا اکاؤنٹ کو لاگ آؤٹ کرسکے گا۔
لاگ آؤٹ کے بعد موبائل یا کمپیوٹر پر اس کی رسائی ختم ہوجائے گی اور پھر یہ دوبارہ آئی ڈی کی طرح لاگ ان کیا جاسکے گا۔
واٹس ایپ نے اس فیچر کی آزمائش شروع کردی ہے، جس کو کامیابی کے بعد دنیا بھر میں آئی او ایس اور اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کے لیے پیش کیا جائے گا۔
اس وقت واٹس ایپ کے صارف کو اکاؤنٹ بند کرنے کے لیے اپنے موبائل سے ایپلیکیشن کو انسٹال یا اسے ڈیلیٹ کرنا پڑتا ہے، سائن آؤٹ فیچر آنے کے بعد صارف وقفے کے لیے صرف ایک بٹن کا استعمال کرے گا۔
ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے متعارف ہونے کے بعد صارف ایک اکاؤنٹ کو 4 مختلف ڈیوائسز پر باآسانی استعمال کرسکے گا، جس کے لیے اُسے بس انٹرنیٹ کی ضرورت درکار ہوگی۔


مشہور خبریں۔
وزیر خارجہ کے کابل دورے کے بارے میں اہم بیان سامنے آگیا
?️ 22 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
اگست
صیہونیوں کا شمالی غزہ پٹی کے اسپتالوں کو تباہ کرنے کا منصوبہ
?️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ پٹی کی حکومت کے اطلاعاتی دفتر نے صہیونی ریاست
اکتوبر
دو سال کی جنگ کے باوجود بھی اسرائیل فوج حماس کو شکست دینے ناکام رہی ہے
?️ 20 ستمبر 2025دو سال کی جنگ کے باوجود بھی اسرائیل فوج حماس کو شکست
ستمبر
بھارت میں ویکسین کی عدم دستیابی کی وجہ سے کورونا کیسز میں شدید اضافہ، ملک بھر میں کرفیو لگا دیا گیا
?️ 10 اپریل 2021نئی دہلی (سچ خبریں) اگرچہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تیسری
اپریل
قطر سے ترکی کو گیس کا جھٹکا
?️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں: قطر اور جزیرہ قبرص خلیج فارس اور مشرقی بحیرہ روم
دسمبر
سعودی عرب کے کنگ خالد ائر پورٹ پر ایک بار پھر ڈرون حملہ
?️ 25 اپریل 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے سعودی عرب کے شاہ خالد
صیہونی فوج کے ہاتھوں ایک فلسطینی نوجوان شہید
?️ 31 جنوری 2021سچ خبریں:اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ علاقوں میں اپنی معاندانہ کاروائیاں جاری رکھتے
جنوری
زیادہ تر امریکی روس یوکرائن کشیدگی میں امریکہ کی مداخلت کے مخالف
?️ 25 فروری 2022سچ خبریں:ایک نئے سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکیوں
فروری