🗓️
سچ خبریں: یورپی ملک فن لینڈ نے شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر یورپی صارفین کا ڈیٹا چین بھیجنے کے الزامات پر 60 کروڑ امریکی ڈالرز کا جرمانہ عائد کردیا۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق فن لینڈ کے سرکاری حکام نے بتایا کہ تحقیق سے معلوم ہوا کہ ٹک ٹاک نے نہ صرف فن لینڈ بلکہ دیگر یورپی ممالک کے صارفین کا ڈیٹا بھی چین منتقل کیا۔
حکام کے مطابق ٹک ٹاک نے یورپی صارفین کے ڈیٹا کو یورپ میں موجود سرورز کے بجائے چین میں موجود اپنے سرورز میں محفوظ کیا، جس سے یورپی صارفین کے حقوق کی خلاف ورزی ہوئی۔
حکام نے ٹک ٹاک پر یورپین یونین کے ڈیٹا پرائیویسی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے 60 کروڑ امریکی ڈالرز کا جرمانہ عائد کردیا۔
فن لینڈ کی جانب سے بھاری جرمانہ عائد کیے جانے کے بعد ٹک ٹاک نے یورپ میں ایک ارب ڈالرز کی لاگت سے جدید ڈیٹا سینٹر قائم کرنے کی تصدیق بھی کردی۔
’رائٹرز‘ کے مطابق ٹک ٹاک کے نمائندے نے مختصر تصدیق کی کہ کمپنی فن لینڈ میں ہی یورپین صارفین کے ڈیٹا کے لیے ڈیٹا سینٹر تیار کرے گا۔
اس سے قبل بھی ٹک ٹاک یورپین صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ کے لیے 13 ارب ڈالرز کی خطیر رقم سے متعدد ڈیٹا سینٹرز یورپ میں قائم کرنے کا عندیہ دے چکا ہے۔
ٹک ٹاک پر یورپی ملک فن لینڈ کی جانب سے ایک ایسے وقت میں صارفین کا ڈیٹا چین بھیجنے کے الزام میں جرمانہ عائد کیا گیا ہے جب کہ چینی ایپلی کیشن کو امریکا میں ممکنہ بندش کا سامنا بھی ہے۔
امریکی حکومت نے قانون بنا رکھا ہے کہ ٹک ٹاک امریکی آپریشنز کو کسی بھی امریکی فرد یا ادارے کو فروخت کرے، دوسری صورت میں ایپ کو امریکا میں بند کردیا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
قومی اسمبلی اجلاس: عطاتارڑ اور پی ٹی آئی رہنما شاہد خٹک کے درمیان ہاتھا پائی
🗓️ 5 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وفاقی وزیر نشریات
نومبر
نور مقدم کیس میں حکومت کا اہم فیصلہ
🗓️ 10 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے
اگست
امریکہ عراق سے کیا چاہتا ہے؟
🗓️ 3 اگست 2023سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ میں فتح اتحاد کے نمائندے نے بغداد کے
اگست
بھارت کشمیریوں کی آواز کو طاقت کے بل پر دبانے کی پالیسی پر مسلسل عمل پیرا ہے، حریت کانفرنس
🗓️ 19 مارچ 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
مارچ
ہمارے میزائلوں کی درستگی اور طاقت ہر روز بڑھ رہی ہے:الحوثی
🗓️ 30 جون 2022سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے سربراہ نے اعلان کیا کہ ہمارے
جون
یوکرین پر لگنے والے روسی میزائل اورشنیک نے کیا نقصان کیا ہے؟پینٹاگون کا بیان
🗓️ 27 نومبر 2024سچ خبریں:پینٹاگون کی معاون ترجمان نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ اب
نومبر
ہیرس کو ٹرمپ پر برتری حاصل
🗓️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں: ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس 46 فیصد کے ساتھ ریپبلکن ڈونالڈ
اکتوبر
ایرانی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار کو فون؛ کیا بات چیت ہوئی؟
🗓️ 4 اگست 2024سچ خبریں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی قائم مقام وزیر خارجہ
اگست