?️
سچ خبریں: یوٹیوب نے یوٹیوب شارٹس ویڈیوز دیکھنے کے دوران گوگل لینز کے ذریعے ویڈیو میں موجود اشیاء، مقامات یا متن کے بارے میں فوری معلومات حاصل کرنے کے فیچر کی آزمائش شروع کردی۔
گوگل لینز ایک ایسا آلہ ہے جو کیمرے یا اسکرین پر موجود اشیاء کو پہچان کر ان کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے۔
تاہم، اب یہ ٹیکنالوجی یوٹیوب شارٹس میں بھی شامل کی جارہی ہے، جس سے صارفین ویڈیو دیکھتے ہوئے کسی بھی منظر یا چیز کے بارے میں جان سکیں گے۔
یوٹیوب کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق اس کو استعمال کرنے کا طریقہ بہت ہی آسان ہے، سب سے پہلے یوٹیوب ایپ میں کوئی شارٹ ویڈیو چلائیں، ویڈیو کو روکیں اور اوپر موجود ’لینز‘ بٹن پر ٹیپ کریں۔
اس کے بعد اسکرین پر موجود کسی بھی شے کو دائرہ بنا کر، ہائی لائٹ کرکے یا ٹیپ کرکے منتخب کریں اور آخر میں گوگل لینز اس شے کے بارے میں معلومات، تصاویر یا متعلقہ نتائج ویڈیو کے اوپر ظاہر کردے گا۔
صارفین اس کی مدد سے ویڈیو دیکھتے ہوئے کسی بھی شے کے بارے میں فوری معلومات حاصل کرسکیں گے، متن کا ترجمہ یا کسی بھی مقام کی شناخت کرسکیں گے اور اس تجربے کی مدد سے ویڈیو کو زیادہ اچھے سے سمجھ سکیں گے۔
یہ خصوصیت ابتدائی طور پر بیٹا ورژن میں متعارف کرائی جارہی ہے اور تمام صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہوگی۔
مشہور خبریں۔
بلوچستان میں جوڑے کا مبینہ جرگے کے حکم پر قتل انسانیت سوز ہے۔ اعظم نذیر تارڑ
?️ 20 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ دُگاری
جولائی
انسٹاگرام پر دلچسپ ریل فیچر کی آزمائش
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر ’ریلز‘ کو ایک کلک
فروری
ہمیں جنگ کی تیاری کرنی چاہیے: امریکی وزیر جنگ
?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں: پینٹاگون کے سربراہ اور امریکی سیکرٹری دفاع لائیڈ آسٹن نے
اکتوبر
بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان
?️ 29 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) بجلی کی قیمت میں ایک مرتبہ پھراضافے کا
دسمبر
مسلح انتفاضہ کو تمام خطوں میں پھیلانےکی ضرورت
?️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل زیاد
اکتوبر
وہ آنکھیں جنہیں میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی نظر آتی
?️ 3 فروری 2022سچ خبریں: 2017 میں فوجی کریک ڈاؤن کے بعد 730,000 سے زیادہ
فروری
یورپی یونین کے عہدیدار نے واضح طور پر اسرائیل کو کھیلوں کے مقابلوں سے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے
?️ 26 مئی 2025سچ خبریں: پولیٹیکو میگزین نے آج لکھا کہ یورپی یونین کے کھیلوں
مئی
سی پیک منصوبہ دونوں ممالک کے مابین بہترین تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہے:چینی قونصل جنرل
?️ 10 جون 2022اسلام آباد (سچ خبریں) چینی قونصل جنرل کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمارا ہمسایہ
جون