?️
کیلیفورنیا(سچ خبریں)ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے صارفین کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئےیوٹیوب میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے کسی ویڈیو پر ڈس لائیک کے اعداد و شمار عوام کی نظروں سے اوجھل کردیے ہیں، اس قدم کا مقصد سروس میں صارفین کے تحفظ اور احترام کو بہتر بنانا ہے۔
گوگل کی 2 ارب سے زائد صارفین والی اس ویڈیو شیئرنگ سائٹ کے مطابق اس تبدیلی کا مقصد ڈس لائیک اٹیک کے ذریعے ہراساں کرنے کی مہمات کی روک تھام کرنا ہے، یوٹیوب کے مطابق یہ تبدیلی بتدریج تمام صارفین کو دستیاب ہوگی۔
اس ڈس لائیک بٹن کا مقصد ناظرین کی جانب سے کسی ویڈیو کے مواد پر اپنی ناخوشی کا اظہار کرنا ہے۔2021 کے شروع میں ڈس لائیک بٹن میں اس تبدیلی کا تجربہ کیا گیا تھا اور کمپنی کے مطابق اس نے دریافت کیا کہ اس بٹن کے ذریعے چھوٹے کریٹیئرز اور لوگوں کو غیر مناسب طور پر ڈس لائیک اٹیک کا بنایا جاتا ہے۔
کمپنی نے بتایا کہ ہوسکتا ہے کہ کچھ افراد اس تبدیلی سے اتفاق نہ کریں مگر ہمارا ماننا ہے کہ یہ ہمارے پلیٹ فارم کے لیے درست قدم ہے۔کمپنی کے مطابق اس قدم کا مقصد سروس میں صارفین کے تحفظ اور احترام کو بہتر بنانا ہے اور اس حوالے سے مزید اقدامات مستقبل قریب میں کیے جائیں گے۔
یوٹیوب نے بتایا کہ ہمارا کام ابھی مکمل نہیں ہوا اور اس حوالے سے مزید کام جاری رکھا جائے گا، اب ڈس لائیک بٹن تو موجود ہوگا مگر اس کا کاؤنٹ صرف ویڈیو پوسٹ کرنے کا والا ہی دیکھ سکے گا۔


مشہور خبریں۔
امریکہ میں جرائم پر قابو پانا ناممکن
?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:امریکی ریاستوں میں جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح پر بات کرتے
ستمبر
کن ممالک میں بدھ کو عید الفطر ہو گی؟
?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: سعودی عرب اور کئی دیگر ممالک نے اعلان کیا ہے
اپریل
قومی سلامتی کمیٹی کا انسداد دہشت گردی آپریشنز کا اعلان، انتخابات کے امکانات میں مزید کمی
?️ 8 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب میں مئی کے وسط میں انتخابات کے حوالے
اپریل
مریخ پر انسانوں کا شہر بسانے کی تیاری شروع کر دی گئی
?️ 22 مارچ 2021میڈرڈ(سچ خبریں)ایک ہسپانوی کمپنی نے مریخ پر انسانوں کا شہر بسانے کی
مارچ
اسرائیل کا ٹرمپ کی فوری جنگ بندی کی اپیل کے باوجود غزہ پر حملہ
?️ 4 اکتوبر 2025 غزہ کی پٹی گزشتہ شب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسرائیلی
اکتوبر
ٹرمپ کا بائیڈن پر اہم الزام
?️ 14 جولائی 2025 سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن کو امریکہ کی تاریخ کا
جولائی
خضدار واقعے پر ہم جو کہہ رہے ہیں، اُس کا ثبوت دیں گے۔ خواجہ آصف
?️ 21 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے
مئی
نیتن یاہو اقتدار کے لالچی
?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 نے بنجمن نیتن یاہو کے سابق
ستمبر