?️
سچ خبریں: یوٹیوب نے ویڈیو شارٹس بنانے کے لیے حال ہی میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا ایک نیا فیچر شامل کرلیا۔
یوٹیوب کی جانب سے بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ گوگل کے ڈیپ مائنڈ ’ویو 2 اے آئی ماڈل‘ کو ڈریم اسکرین فیچر کے ساتھ ضم کیا جارہا ہے۔
نئے ویڈیو جنریشن ماڈل سے مصنوعی ذہانت سے ویڈیوز کلپس تیار کی جا سکیں گی، جنہیں یوٹیوب شارٹس ویڈیوز میں شامل کیا جا سکے گا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ٹول کا استعمال ایسی فوٹیج شامل کرنے کے لیے کیا جا سکتا ہے، جو خیال کو حقیقت میں بدلنےکا سبب بن سکتی ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ڈریم اسکرین پہلے صرف تخلیق کاروں کو اے آئی کا استعمال کرتے ہوئے ویڈیو پس منظر یا بیک گراؤنڈ شامل کرنے کی اجازت دیتا تھا، تاہم اب یوٹیوب شارٹس میں بھی اے آئی سے تیار کردہ ویڈیوز بنائی جا سکیں گی۔
یوٹیوب کا کہنا ہے کہ وہ گوگل ڈیپ مائنڈ کے تازہ ترین ویڈیو جنریشن ماڈل ’ویو 2 ’کو ڈریم اسکرین کے ساتھ ضم کر رہا ہے، جس کا استعمال کرتے ہوئے صارفین شارٹس میں ’اسٹینڈ الون‘ ویڈیوز تیار کرسکتے ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس فیچر کا مقصد پلیٹ فارم پر تخلیق کاروں کو فوٹیج بنانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
’ویو2‘ ٹول ایک ’ٹیکسٹ ٹو ویڈیو جنریٹر‘ ہے، لہٰذا صارفین آسانی سے لکھ کر وہ ویڈیو تخلیق کرواسکیں گے، جو خیال ان کا تخیل ہو، جب کہ ویڈیو تخلیق کرنے کا کام ’ویو 2 اے آئی ماڈل‘ کرے گا۔
ویو 2، کو دسمبر 2024 میں متعارف کروایا گیا، جو ’ویو اے آئی ماڈل‘ کا جدید ورژن ہے۔
ڈیپ مائنڈ کا دعویٰ ہے کہ ویو 2 سے تیار کردہ ویڈیوز حقیقت سے زیادہ قریب ہیں۔
مشہور خبریں۔
صنعا کا سعودی اتحاد کو انتباہ
?️ 27 دسمبر 2022سچ خبریں: یمن کے عبد الملک العجری نے کہا کہ
دسمبر
سعودی حکام کا اپنے فوجیوں کے ساتھ سلوک
?️ 10 اپریل 2021سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ملک کے
اپریل
ٹرمپ کی نظر میں بائیڈن کی حیثیت
?️ 12 مئی 2024سچ خبریں: 2024 کے صدارتی انتخابات میں اپنے ڈیموکریٹک حریف پر تازہ
مئی
امریکہ میں ایک آدمی کی آمریت؛ ٹرمپ کے متنازعہ اقدامات کا مطالعہ
?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: ریاستہائے متحدہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ حال ہی میں ملک
فروری
اسرائیل میں سیاسی اختلاف عروج پر
?️ 12 جون 2021سچ خبریں:اگر اسرائیل میں کچھ غیر متوقع نہیں ہوتا ہے تو ایتوار
جون
سندھ میں سرکار گزشتہ 13 سالوں سے لوٹ مار کے مزے لوٹ رہی ہے
?️ 5 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا
ستمبر
کیا فوجی آپریشن کا فائدہ ہوگا؟ امیر جماعت اسلامی کی زبانی
?️ 30 جون 2024سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے
جون
کویت کی متعدد تنظیموں نے اسرائیلی مظالم کے خلاف فلسطینیوں کی حمایت کا اعلان کردیا
?️ 28 اپریل 2021کویت (سچ خبریں) کویت کی متعدد تنظیموں نے اسرائیلی مظالم کے خلاف
اپریل