?️
بیجنگ(سچ خبریں) گذشتہ چھ ماہ کے دوران اسمارٹ فون کے کاروبار میں چین کی معروف کمپنی ہواوے کو 40 ارب ڈالرز کے خسارے کا سامنا ہوچکا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ امریکی پابندیوں نے چین کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔
یہ انکشاف چین کی مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کے چیئرمین ایرک شو نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا، انہوں نے کہ ہواوے کمپنی کے اسمارٹ فونز بزنس کو رواں برس کی پہلے ششماہی میں 30 سے 40 ارب ڈالرز کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے اور آئندہ چند برس تک یہ نقصان برقرار رہے گا، جس کی اصل وجہ امریکی پابندیاں تھیں۔
کیوں کہ امریکی پابندیوں نے ہواوے کے اسمارٹ فون بزنس کو بری طرح متاثر کیا ہے جو 2020 کی دوسری سہ ماہی کے دوران دنیا کی نمبرون کمپنی بنی مگر اب وہ دنیا تو کیا چین میں بھی ٹاپ 5 میں بھی شامل نہیں۔
خیال رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مئی 2019 میں ہواوے کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے اہم امریکی ٹیکنالوجیز اور پرزہ جات تک رسائی کو ناممکن بنا دیا تھا جس کے باعث کمپنی کی چپس ڈیزائن کرنے کی صلاحیت بھی متاثر ہوئی ہے۔ہواوے کے چیئرمین ایرک شو نے بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران توقع ظاہر کی ہے کہ کمپنی مزید 5 سے 10 سال تک زندہ رہ سکے گی۔
مشہور خبریں۔
عرفان خان کی وہ خواہش جو پوری نہ ہوسکی، اہلیہ کی زبانی
?️ 13 نومبر 2021ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کے سابق لیجنڈری اداکار عرفان خان کی
نومبر
اگلے چند روز میں افغانستان سے امریکی انخلاء مکمل ہونے کا امکان
?️ 30 جون 2021سچ خبریں:سی این این نے متعدد امریکی حکومتی عہدیداروں کے حوالے سے
جون
وزارت خارجہ کے ترجمان کا تبادلہ کردیا گیا۔
?️ 20 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ
اگست
شب قدر کے موقع پر کشمیریوں کو جامع مسجد سرینگر عبادات سے روکنے پر قابض انتظامیہ کی شدید مذمت
?️ 28 مارچ 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
مارچ
شکاگو میں تشدد اور قتل 32 افراد ہلاک اورزخمی
?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں: امریکہ میں سڑکوں پر تشدد کے تسلسل میں شکاگو پولیس
ستمبر
ہم ایران کے خلاف تل آویو کے ساتھ تعاون کرتے ہیں: امریکی وزیر خارجہ
?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں: وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے مقبوضہ بیت المقدس میں اپنے
مارچ
ایران اردن کا نجات دہندہ
?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں:سیاسی امور کے تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے اس بات پر
جولائی
روسی فوج کا نئے علاقوں پر قبضہ اور یوکرینی فوجیوں کا صفایا
?️ 6 جون 2025سچ خبریں: روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کی
جون