?️
کیلیفورنیا: (سچ خبریں) ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے لاکھوں کروم صارفین کو سائبر حملہ کی نشان دہی کے بعد اپنے براؤزر اپ ڈیٹ کرنے کی تنبیہ کی ہے۔
کمپنی کے مطابق سائبر حملے کے سبب ہیکرز صارفین کے کمپیوٹر کا کنٹرول حاصل کر سکتے ہیں۔
گوگل نے خبردار کیا کہ سائبر مجرمان نقصان دہ پوپ اپ ونڈوز یا ویب سائٹ کا استعمال کر رہے ہیں تاکہ صارفین کی نجی معلومات تک رسائی حاصل کی جاسکے۔
کمپنی کی جانب سے جاری کی جانے والی اہم اپ ڈیٹ نے براؤزر میں موجود نقص کو ختم کیا ہے جس کو صارفین گوگل کروم براؤزر کے سیٹنگز کے حصے میں جا کر حاصل کر سکتے ہیں۔
گوگل کے مطابق کروم کے ابتدائی ورژن میں موجود یہ نقص سائبر حملہ آوروں کو ایک ایچ ٹی ایم ایل پیج کے ذریعے صارفین کی ڈیوائس پر حملہ کرنے میں مدد دیتا تھا، تاہم کمپنی کی جانب سے نقص کے متعلق واضح طور پر نہیں بتایا گیا۔
عموماً جب سکرین پر کوئی جعلی ایچ ٹی ایم ایل پیج نمودار ہوتا ہے جو دکھنے میں تو عام ویب سائٹ سا ہوتا ہے لیکن صارف کے اس پر کلک کرنے کے بعد ہیکرز کمپیوٹر پر قبضہ کرتے ہوئے معلومات چرا سکتے ہیں۔
یہ ایچ ٹی ایم ایل پیج بطور پوپ اپ بھی سامنے آسکتے ہیں اور صارفین کو تازہ ترین اینٹی وائرس سافٹ ویئر یا براؤزر ڈاؤن لوڈ کرنے کے متعلق کہہ سکتے ہیں لیکن اس کے بجائے ایسے سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کر دیئے جاتے ہیں جس سے ہیکرز صارفین کا ڈیٹا چرا لیتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
فرانسیسی وزیر خارجہ کا موہن میگزین کے اقدام کو درست قرار دینے کا استدلال
?️ 6 جنوری 2023سچ خبریں: فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے جمعرات
جنوری
کارما کیا ہے اور اس نے موساد کی ناک کیسے رگڑی؟
?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں: کارما ہیکنگ گروپ کے پاس ایسی دستاویزات ہیں جو صیہونی
دسمبر
کویت کے ولی عہد کا لبنان کے صدر کے نام تحریری پیغام
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں: کویتی وزیر خارجہ احمد ناصر المحمد الصباح نے لبنان کے
جولائی
پاکستان نے ترکی سے ایک اہم ماہدہ توسیع کی ہے
?️ 17 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے ترکی پاکستان ترکی کو ہیلی کاپٹر
مارچ
پولیٹیکو کا ٹرمپ پر امریکہ اور برطانیہ کے عدم اعتماد کا بیان
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: امریکہ اور برطانیہ کے درمیان نئے تجارتی معاہدے کا حوالہ
مئی
کیا سعودی عوام فلسطین کی حمایت کرتے ہیں ؟
?️ 29 ستمبر 2023سچ خبریں:ان دنوں امریکہ کی طرف سے صیہونیوں اور سعودی عرب کے
ستمبر
حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کو سرحد میں گھسنے سے روکا
?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان میں اعلان کیا
اکتوبر
چین ہمارے اہم بنیادی ڈھانچے کو ہیک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے:امریکہ
?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین امریکہ کی
مئی