?️
سچ خبریں: دنیا کے مقبول ترین سرچ انجن گوگل نے ایک نیا اے آئی فیچر متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے صارفین ورچوئل انداز میں کپڑے آزما سکتے ہیں۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق گوگل نے ایک نیا دلچسپ فیچر متعارف کرایا ہے، جس کی مدد سے اب صارفین اپنے کپڑے ورچوئل دنیا، یعنی آن لائن پہن کر دیکھ سکتے ہیں کہ وہ ان پر کیسے لگیں گے۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو گوگل پر کسی کپڑے کی تلاش کے دوران ’ٹائی اِٹ آن‘ یعنی ’پہن کر دیکھیں‘ کا آئیکن نظر آئے گا۔
اس پر کلک کرنے کے بعد صارف کو اپنی مکمل تصویر اپلوڈ کرنی ہوگی، جس کے بعد وہ دیکھ سکیں گے کہ وہ لباس ان پر پہننے کے بعد کیسا لگے گا۔
یہ سہولت گوگل سرچ، گوگل شاپنگ اور گوگل امیجز میں دستیاب ہو گی، صارفین اپنے پسندیدہ انداز کو محفوظ کر سکتے ہیں اور اسے دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کر سکتے ہیں۔
اس سے قبل گوگل صرف ماڈلز پر کپڑوں کی ورچوئل جھلک دکھاتا تھا، لیکن اب یہ نیا فیچر صارفین کو اپنے جسم پر لباس آزمانے کی سہولت دے رہا ہے۔
گزشتہ ماہ گوگل نے ایک نئی تجرباتی ایپ ’ڈی او پی پی ایل‘ بھی متعارف کرائی تھی، جو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے مختلف کپڑوں کو پہننے کی ویڈیوز بناتی ہے، تاکہ صارفین کو اندازہ ہو سکے کہ وہ لباس حقیقت میں ان پر کیسا لگے گا۔
گو گل کے ترجمان کے مطابق یہ دونوں فیچرز ایک ہی جنریٹیو اے آئی ٹیکنالوجی سے چلتے ہیں، لیکن ’ڈی او پی پی ایل‘ ایپ خاص طور پر اُن صارفین کے لیے ہے جو اپنے انداز کو بہتر طور پر جانچنا چاہتے ہیں۔
فی الحال یہ فیچر صرف امریکا کے صارفین کے لیے دستیاب ہے۔
مشہور خبریں۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے رواں ماہ نئی پارٹی کے اعلان کا عندیہ دے دیا
?️ 2 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پیپلزپارٹی کے سابق رہنما و سابق سینیٹر مصطفیٰ
اکتوبر
سینیٹ انتخابات کے متعلق ایک فیصلے پر پھر تنازعہ
?️ 14 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن پاکستان نے سینیٹ انتخابات میں ایک چھوٹی
فروری
مقبوضہ جموں وکشمیر: خاتون افسر کی عصمت دری پربھارتی فضائیہ کے افسرکے خلاف مقدمہ درج
?️ 10 ستمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
ستمبر
سعودی عرب کی حمایت کے لیے پرعزم ہیں: وائٹ ہاؤس
?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے ایک بیان جاری کیا جس میں ریاض کو
فروری
امریکی کانگریس کی عمارت پر حملے کے ایک لیڈر کو 18 سال قید کی سزا
?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:6 جنوری 2021 کو امریکی کانگریس کی عمارت پر حملے کے
مئی
تل ابیب کے کرائے کے فوجی
?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں: لبنان میں صیہونیوں کی ناکامی کے بعد صیہونی آپریشن روم
جنوری
شہید نصراللہ کی قیادت کے 32 سال؛ فتح سے شہادت تک
?️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل حجت الاسلام سید حسن
ستمبر
اردگان ایک نئے سیکورٹی میکنزم کی تلاش میں
?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں:ترک صدر رجب طیب اردگان نے آنکارا میں صدارتی کمپلیکس میں
نومبر