گوگل نے پہلا پکسل اسمارٹ فون متعارف کروا دیا

گوگل نے پہلا پکسل اسمارٹ فون متعارف کروا دیا

?️

نیویارک (سچ خبریں) گوگل نے پہلا پکسل اسمارٹ فون متعارف کروا دیا  جو سام سنگ اور ایپل کی بالادستی کو چیلنج دی سکتا ہے، گوگل سے ایک دہائی قبل ایپل نے پکسلز فون پر کام شروع کیا تھا اور اب گوگل نے بھی پکسلز فونز پر کام شروع کردیا ہے تاکہ صارفین کو مخصوص فیچر فراہم کیے جاسکیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز امریکا میں گوگل کی جانب سے نئی پراڈکٹ متعارف کرانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پہلا ٹینسر موبائل پراسیسر متعارف کرایا گیا،جو کمپنی نے پکسل فونز کے لیے خاص طور پر ڈیزائن کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ یہ پراسیسر گوگل کے نئے پکسل فونز یعنی پکسل 6 سیریز کا حصہ ہوگا۔گوگل کے ڈیوائسز و سروسز کے سینئر نائب صدر رک اوسٹرلو کا کہنا ہے کہ فی الحال تو یہ فون اپنے صارفین کو صرف بہترین فوٹوگرافی کی سہولت فراہم کرے گا مگر مستقبل میں ایپل اور سام سنگ کے خلاف گوگل کا اہم ہتھیار ثابت ہوگا۔

عالمی مارکیٹ میں سام سنگ کا شیئر اس وقت 18.6 فیصد اور ایپل کا 12.9 فیصد جبکہ گوگل ٹاپ فائیو تو کیا ٹاپ ٹین میں بھی شامل نہیں۔رک اوسٹرلو نے کہا کہ گوگل پکسلز پر مسلسل پانچ سال سے کام کررہا ہے لیکن یہ تبدیلی کا سال ہے۔

پراسیسر کے ساتھ ساتھ گوگل کی جانب سے پکسل فونز کو اس سال مکمل ری ڈیزائن کرتے ہوئے گلاس اور میٹل ڈیزائن پر کام کیا جارہا ہے تاکہ وہ سام سنگ اور ایپل فونز کے حقیقی مدمقابل محسوس ہوسکیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل سے ایک دہائی قبل ایپل نے پکسلز فون پر کام شروع کیا تھا اور اب گوگل نے بھی پکسلز فونز پر کام شروع کردیا ہے تاکہ صارفین کو مخصوص فیچر فراہم کیے جاسکیں۔واضح رہے کہ گوگل کی جانب سے 2016 میں پہلا پکسل فون متعارف کرایا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کے 17ویں سپہ سالار کی کمان سنبھال لی

?️ 29 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کے 17ویں سپہ

وزیر خارجہ اور یو اے ای  کے وزیرخارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

?️ 15 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کے وزرائے خارجہ

فرانس میں ایک نماز خانہ نذرآتش

?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:فرانس کے وزیر داخلہ جیرالڈ درمانین نے آتشزدگی کی وجہ سے

مصری ذرایع: امریکی نمائندوں کا خیال ہے کہ حماس کو غیر مسلح کرنا ممکن نہیں ہے

?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: ایک سینیئر مصری ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی

جرمنی میں رہنے والے شامی مہاجرین کے بارے میں جرمن چانسلر کا بیان

?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں:جرمنی کے چانسلر اولاف شولٹس نے ان شامی مہاجرین کی ملک

غزہ جنگ بندی معاہدے کی تفصیلات

?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں:خبر رساں ادارے روئٹرز نے آج ایک باخبر اہلکار کے حوالے

یمنی عوام کے ملین مارچ کا حتمی بیان

?️ 8 جون 2024سچ خبریں: لاکھوں یمنی عوام کے مارچ میں شریک افراد نے خطرناک کشیدگی

حکومت کے اتحادی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں

?️ 15 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور اتحادی جماعتوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے