کیا 5G ٹیکنالوجی فضائی آپریشن کیلئے نقصان دہ ہے؟

کیا 5G ٹیکنالوجی فضائی آپریشن کیلئے نقصان دہ ہے؟

?️

نیویارک (سچ خبریں)کیا فائیو جی ٹیکنالوجی فضائی آپریشن کے لئے نقصان دہ ہے؟  امریکی فضائی کمپنیوں نے فائیو جی ٹیکنالوجی کو فضائی آپریشن کے لیے  نقصان دہ قراردےدیاہے۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی ہدایت کےمطابق فائیو جی ٹیکنالوجی کوائیرپورٹ کے رن ویز سے 2میل دو ر تک محدودرکھاجائے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ، فضائی کمپنیوں کے سربراہان نے ایک خط میں مطالبہ کیا ہے  کہ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی ہدایت کےمطابق فائیو جی ٹیکنالوجی کوائیرپورٹ کے رن ویز سے 2میل دو ر تک محدودرکھاجائے۔خط کے متن کے مطابق  بصورت دیگر مسافر اور کارگو طیاروں کو آپریشنل مسائل کا سامنا کرناپڑسکتاہے۔

امریکی فضائی کمپنیوں نے خبردار کیا ہے کہ فائیو جی فریکوئنسی پرواز کی اونچائی کی  پیمائش اور حفاظت کرنے والے آلات کو متاثر کرسکتی ہے لہٰذا انھیں ائیر پورٹ سے دور رکھا جائے ۔خیال رہے کہ اس سے  قبل  فائیو جی ٹیکنالوجی  کے  جہازوں کے لیے  خطرہ بننے کے حوالے سے  کپتانوں کی عالمی تنظیم ایفالپا کی جانب سے بھی  خبردارکیا جاچکا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے فائیو جی ٹیکنالوجی کی آزمائش کے دوران 1.685گیگا بائٹس فی سیکنڈ ڈاؤن لوڈ کی رفتار کے ساتھ اپنے تیز  ترین انٹرنیٹ ڈیٹا کی شرح حاصل کرنے کا کامیاب تجربہ  گذشتہ سال فروری کے مہینے میں کر لیا تھا۔ فائیو جی ٹیکنالوجی کی آزمائش کا کامیاب تجربہ  ملک کے سب سے بڑے  ٹیلی کام گروپ پی ٹی سی ایل کی جانب سے پی ٹی سی ایل ہیڈکوارٹر میں منعقدہ تقریب میں کیا گیا  تھا جہاں فائیو جی ٹیکنالوجی کی آزمائش غیر تجارتی بنیاد پر محدود پیمانے پر کی گئی۔

مشہور خبریں۔

سپریم کورٹ: اٹارنی جنرل کی صحافیوں کیخلاف نوٹسز پر کارروائی مؤخر کرنے کی یقین دہانی، سماعت مارچ تک ملتوی

?️ 30 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی

پی ڈی ایم الیکشن سے راہِ فرار اختیار کرنے لگی

?️ 21 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ڈی ایم الیکشن سے راہِ فرار اختیار کرنے لگی۔نجی

جوڈیشل کمپلیکس پیشی پر ہنگامہ آرائی، عمران خان، پی ٹی آئی رہنماؤں کےخلاف مقدمہ درج

?️ 19 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) توشہ خانہ کیس میں پیشی کے لیے چیئرمین

اسرائیلی میڈیا: قطر نے جنگ بندی کی نئی تجویز پیش کر دی ہے

?️ 11 جون 2025سچ خبریں: اسرائیلی ٹی وی چینل 13 نے اپنی ایک رپورٹ میں

کہیں نا کہیں گڑبڑ ضرور ہے: ٹرمپ

?️ 14 جولائی 2024سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ، جو پنسلوانیا میں تقریر کے دوران قاتلانہ حملے

آج کربلا کی تاریخ کہاں دہرائی جارہی ہے؟مریم نواز کی زبانی

?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ

توشہ خانہ کیس: عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ منسوخی کی درخواست مسترد

?️ 6 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی سیشن کورٹ

صیہونیوں نے ایک بار پھر اپنی اصلیت دکھا دی

?️ 26 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں انسانی امداد لے جانے والے صرف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے