?️
سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی سائٹ کے مطابق حال ہی میں فیس بک میسنجر میں ایک خفیہ تبدیلی دریافت ہوئی ہے جو واٹس ایپ چیٹ ہے، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک میسنجر اور واٹس ایپ کو اکٹھا کرنے میں مزید پیشرفت کی گئی ہے۔
بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کی جانب سے کافی عرصے سے اپنی تمام میسجنگ ایپس یعنی میسنجر، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کو ایک پلیٹ فارم میں ضم کرنے پر کام کیا جارہا ہے۔
اس حوالے سے انسٹاگرام اور میسنجر میں چیٹ سسٹمز کو اکٹھا کرنے میں کافی پیشرفت ہوچکی ہے اور اب واٹس ایپ اور میسنجر کے ساتھ ایسا کیا جارہا ہے۔واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی سائٹ کے مطابق حال ہی میں فیس بک میسنجر میں ایک خفیہ تبدیلی دریافت ہوئی ہے جو واٹس ایپ چیٹ ہے۔
دونوں سروسز کو آپس میں ضم کرنا تو ابھی تک ممکن نہیں ہوا مگر رپورٹ کے مطابق میسنجر میں جو پیشرفت سامنے آئی ہے اس سے عندیہ ملتا ہے کہ مستقبل میں یہ فیچر کیسے کام کرے گا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ اور میسنجر کے درمیان کنکشن آپشنل ہوگا جیسا ابھی انسٹاگرام اور میسنجر کے درمیان ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ متعدد ایسے فیچرز پر پہلے عملدر آمد ہوچکا ہے جن سے فیس بک میسنجر ہی واٹس ایپ کی شکل اختیار کرلے گا۔اس کے علاوہ دیگر عناصر کا حوالہ بھی دیا گیا ہے جو فیس بک میسنجر کو واٹس ایپ صارفین جیسے بلاک کرنا، پش نوٹیفکیشن فرام واٹس ایپ اور چیٹ کرنے والی کی تفصیلات سمجھنے میں مدد دیں گے۔


مشہور خبریں۔
چین-یورپ سمٹ میں کیا ہوا؟
?️ 24 جولائی 2025سچ خبریں: چینی صدر نے کہا کہ چینی اور یورپی رہنماوں کو
جولائی
اصلاحات کے لیے ہم اپوزیشن کی تجاویز کا خیرمقدم کریں گے
?️ 18 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے
نومبر
عفت عمر کی وزیر اعظم عمران خان پر کڑی تنقید
?️ 5 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) معروف اداکارہ عفت عمر نے وزیر اعظم عمران خان
نومبر
ڈونلڈ ٹرمپ کے باڈی گارڈ نے انہیں جھوٹا اور لٹیرا قرار دے دیا
?️ 2 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے باڈی گارڈ
اپریل
امریکہ کی جاب سےیوکرین کو ریڈار اور زمین سے فضا میں مار کرنے والا میزائل سسٹم فراہم
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں: امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ زمین سے فضا
جولائی
عراق میں ہمارا نیا مشن ہے: پینٹاگون
?️ 5 جنوری 2022سچ خبریں:پینٹاگون کے ترجمان نے منگل کی شام ایک نیوز کانفرنس کو
جنوری
سدھارتھ شکلا 40 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
?️ 2 ستمبر 2021ممبئی (سچ خبریں) بھارت کے متنازع ترین ریئلٹی شو ‘بگ باس ‘
ستمبر
مستند دستاویزات رکھنے والے کسی مسافر کو بیرونِ ملک سفر سے نہیں روکا جائے گا، وزیرِ داخلہ
?️ 29 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ہفتہ کے
نومبر