?️
سچ خبریں: کافی عرصے سے متعدد افراد کا خیال ہے کہ موبائل فون کا زیادہ استعمال دماغی کینسر کا خطرہ بڑھاتا ہے۔اب ڈبلیو ایچ او کے زیر تحت ہونے والی ایک تحقیق میں اس سوال کا جواب دیا گیا ہے۔تحقیق کے مطابق موبائل فونز سے دماغی کینسر کا خطرہ نہیں بڑھتا۔
اس حوالے سے ہونے والی درجنوں تحقیقی رپورٹس کا تجزیہ کرکے یہ نتیجہ نکالا گیا کہ وائرلیس ٹیکنالوجی کے پھیلاؤ سے دماغی کینسر کے کیسز میں اضافہ نہیں ہوا۔
جرنل انوائرمنٹ انٹرنیشنل میں شائع تحقیق کے مطابق برسوں تک موبائل فونز پر بہت زیادہ کالز کرنے والے افراد میں بھی کینسر کا خطرہ نہیں بڑھتا۔
اس تحقیق میں 1994 سے 2022 کے دوران ہونے والی 63 تحقیقی رپورٹس کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی۔
تحقیق کے دوران ریڈیو فریکوئنسی کے اثرات کا جائزہ لیا گیا جن کا استعمال موبائل فون کے ساتھ ساتھ ٹیلی ویژن اور دیگر ڈیوائسز میں کیا جاتا ہے۔
محققین نے بتایا کہ ایسے شواہد سامنے نہیں آسکے جن سے ثابت ہوتا ہو کہ موبائل فونز کا استعمال دماغی کینسر کا خطرہ بڑھاتا ہے۔
تحقیق کے دوران کینسر کی ایسی متعدد اقسام کا جائزہ لیا گیا تھا جو بچوں اور بڑوں کے دماغ پر اثر انداز ہوتی ہیں۔
یہ بھی دیکھا گیا کہ موبائل فونز، ٹرانسمیٹرز اور بیس اسٹیشنز دماغ سے ہٹ کر دیگر اعضا میں کینسر کا خطرہ تو نہیں بڑھاتے۔
محققین نے بتایا کہ نتائج سے یقین دہانی ہوتی ہے کہ موبائل فونز سے بہت کم سطح کی ریڈیو لہریں خارج ہوتی ہیں جو صحت کے لیے نقصان دہ نہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ایسے کوئی شواہد نہیں جن سے موبائل فونز کے استعمال اور دماغی کینسر کے درمیان تعلق ثابت ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ تحقیق کے نتائج پرانی تحقیقی رپورٹس سے مطابقت رکھتے ہیں جن میں کہا گیا تھا کہ موبائل فونز کے استعمال سے کینسر کا خطرہ نہیں بڑھتا۔
البتہ انہوں نے اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت پر زور دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
خیبرپختونخوا کی کارکردگی بہتر ہے، آئی ایم ایف نے بھی تعریف کی، علی امین گنڈا پور
?️ 15 دسمبر 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے صوبائی حکومت
دسمبر
دشمن کی کسی بھی حماقت کا دندان شکن جواب دینے کے لیے تیار ہیں:ایرانی فوج کے سربراہ
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل موسوی نے کہا کہ اگر
مارچ
ہمیں امریکی فوجیوں کی ضرورت نہیں ہے: عراقی وزیر اعظم
?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی نے اس بات پر
ستمبر
بیروزگار تھی، والدہ نے اداکاری کرنے کی حوصلہ افزائی کی، رمشا خان
?️ 11 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ رمشا خان نے انکشاف کیا ہے کہ
اپریل
ہم نے زمینی میزائل سے سعودی ڈرون کو مار گرایا
?️ 4 مئی 2022سچ خبریں: یمنی ذرائع نے صوبہ حجہ میں جارح جاسوس ڈرون کو
مئی
یورپی یونین کے آذربائیجان کے قریب ہونے کی وجہ؟
?️ 27 اپریل 2025سچ خبریں: حالیہ ہفتوں میں یورپی یونین کی خارجہ اور سلامتی پالیسی
اپریل
سینیٹ میں یوم آزادی کی مناسبت سے قرارداد منظور، اکابرین کو خراج عقیدت
?️ 15 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹ میں یوم آزادی کی مناسبت سے متفقہ
اگست
شام کے واقعات اسرائیل کے مفادات کے عین مطابق
?️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں: لبنان کے ساتھ حزب اللہ اور اسرائیل کے معاہدے کے
دسمبر