کووڈ 19 ویکسینیشن کا ریکارڈ موبائل فون میں بھی محفوظ ہو سکے گا

کووڈ 19 ویکسینیشن کا ریکارڈ موبائل فون میں بھی محفوظ ہو سکے گا

?️

نیویارک( سچ خبریں) کووڈ 19 ویکسینیشن کا ریکارڈ اب موبائل فون میں بھی محفوظ ہو سکے گا جیسا کہ کووڈ 19 کی ویکسی نیشن لازمی ہوچکی ہے اور جلد ہی اس کا ریکارڈ صارفین کے  اسمارٹ فون میں بھی محفوظ ہوسکے گا جہاں انٹرنیٹ سروس زیادہ اچھی نہیں تو بھی اس ریکارڈ تک رسائی صارفین کو حاصل ہوگی۔

بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق گوگل نے اے پی آئی فار پاسز کو اپ ڈیٹ کر کے کووڈ ویکسینیشن ریکارڈ کو محفوظ کرنے کی صلاحیت کا اضافہ کیا ہے۔گوگل نے چند روز قبل یہ اعلان کیا تاہم اس کا مطلب یہ نہیں آپ ابھی اپنے ویکسنیشن کارڈ کو اپ لوڈ کرسکیں گے۔

یہ اپ ڈیٹڈ اے پی آئی یا اپلیکیشن پروگرامنگ انٹرفیس دنیا بھر کے حکومتی اداروں اور طبی اداروں کے ڈویلپرز کو ویکسنیشن کارڈز یا کووڈ ٹیسٹ نتائج کے ڈیجیٹل ورژنز تیار کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔گوگل نے بتایا کہ ایک بار جب کوئی صارف کووڈ کارڈ کا ڈیجیٹل ورژن اپنی ڈیوائس میں محفوظ کرے گا تو وہ ڈیوائس کی ہوم اسکرین پر ایک شارٹ کٹ کے ذریعے اس تک رسائی حاصل کرسکے گا۔

کمپنی نے بتایا کہ اگر انٹرنیٹ سروس دستیاب نہ بھی ہو یا ایسے خطے میں ہوں جہاں انٹرنیٹ سروس زیادہ اچھی نہیں تو بھی اس ریکارڈ تک رسائی صارفین کو حاصل ہوگی۔عام طور پر پاسز اے پی آئی کو گوگل پے والٹ کے صارفین کی جانب سے بورڈنگ پاسز، لائلٹی کارڈز، گفٹ کارڈز، ٹکٹوں اور دیگر محفوظ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، مگر اس اپ ڈیٹ کے بعد گوگل پے ایپ استعمال نہ کرنے والے افراد بھی اپنے ڈیجیٹل کووڈ کارڈ کو ڈیوائس میں اسٹور کرسکیں گے۔

چونکہ گوگل کی جانب سے کارڈ کی کاپی اپنے پاس نہیں رکھی جائے گی تو صارفین کو مختلف ڈیوائسز میں کووڈ کارڈ کو محفوٖظ کرنے کے لیے حکومتی ادارے یا دیگر سے اسے ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا۔

ان کارڈز میں ادارے یا حکومتی لوگو سب سے اوپر ہوگا، جس کے بعد صارف کا نام، تاریخ پیدائش اور دیگر متعلقہ تفصیلات جیسے کس کمپنی کی ویکسین یا ٹیسٹ ہے وغیرہ۔اس اپ ڈیٹڈ اے پی آئی کو سب سے پہلے امریکا میں متعارف کروایا جارہا ہے اور جلد دیگر ممالک میں بھی اسے پیش کیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

خیبر پختونخوا میں علی بابا چالیس چوروں کی حکومت ہے۔ فیصل کریم کنڈی

?️ 9 جون 2025ڈی آئی خان (سچ خبریں) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا

مصر اسرائیل گیس معاہدے کے سیاسی نتائج؛ قاہرہ کا بڑا غلط حساب

?️ 22 دسمبر 2025سچ خبریں:  مصری حکومت صیہونی حکومت کے ساتھ گیس کے بڑے معاہدے

بیجنگ میں یہودی لابی کیا کر رہی ہیں؟

?️ 21 اپریل 2022سچ خبریں:  اگرچہ بیجنگ اور تل آویو کے درمیان سیاسی تعلقات زیادہ

پاکستان آئندہ سالوں میں عظیم ملک بنے گا: وزیراعظم

?️ 8 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان آئندہ

امریکی وزیر خارجہ کے طیارے کی تکنیکی خرابی کی وجہ؟

?️ 18 جنوری 2024سچ خبریں:ڈیووس اجلاس کے لیے سوئٹزرلینڈ جانے والے امریکی وزیر خارجہ انتھونی

تل ابیب نے ہزاروں فلسطینی پناہ گزینوں کو قید کرنے کے لیے جگہ مقرر کردی 

?️ 18 اگست 2025سچ خبریں: صیہونی نیٹ ورک "i24 نیوز” کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی

سعودی عرب کا ایران کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے کشیدگی کم کرنے پر اصرار

?️ 5 اگست 2026سچ خبریں: سعودی عرب کے وزراء نے اپنے اجلاس میں جس کی

لبنان میں حزب اللہ کے خلعِ سلاح کا منصوبے سے داخلی و علاقائی کشیدگی میں اضافہ کا خدشہ

?️ 14 اگست 2025لبنان میں حزب اللہ کے خلعِ سلاح کا منصوبے سے داخلی و

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے