🗓️
لندن (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس نے پوری دنیا میں تباہی مچا رکھی ہے اب اس کے سد باب کیلئے دنیا بھر میں مختلف اقدامات کیے جارہے ہیں اسی سلسلے میں برطانیہ میں ایسا لارم ایجاد کیا گیاہے جو کورونا وائرس کی موجودگی کا پتہ دے گا۔
تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے برطانوی سائنسدانوں نے کوویڈ الارم بنانے کا دعویٰ کیا ہے، بہر حال ابھی ابتدائی نتائج سامنے آئے ہیں اور تفصیلی نتائج کا سامنے آنا باقی ہے ۔تاہم لندن سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق چھت پر لگا الارم کمرے میں وائرس کی موجودگی کی 15 منٹ میں نشاندہی کردے گا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن اسکول آف ہائی جین اینڈ ٹراپیکل میڈیسن اور ڈرہم یونیورسٹی نے اس حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ الارم ڈیوائس کا نتیجہ 98 سے 100 فیصد درست ہوگا۔محققین کا کہنا ہے کہ الارم کے متعلق دعویٰ ابتدائی نتائج پر مبنی ہیں، تفصیلی جائزہ لیا جانا باقی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ الارم طیاروں، کلاس رومز، کئیر ہومز اور گھروں میں نصب کیا جاسکے گا جبکہ کمرے میں وائرس کی موجودگی کی اطلاع کمپیوٹر یا موبائل فون پر بھیجے گا۔اگر اس کے نتائج اپنے آخری مرحلے تک پہنچ جاتے ہیں تو محققین اسے اہم کامیابی سمجھ رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
عبرانی میڈیا نے جنگ اور نئی جنگ بندی کے بارے میں کیا لکھا؟
🗓️ 15 مئی 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے اخبار Haaretz نے اس حوالے سے ایک تجزیے
مئی
یہ عدالت کی عزت کا سوال ہے:جسٹس جواد حسن
🗓️ 29 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں) یہ عدالت کی عزت کا سوال ہے، کسی کی جرات نہیں ہونی
اپریل
سعودی ارب پتی شہزادے کی روس میں بھاری سرمایہ کاری
🗓️ 16 اگست 2022سچ خبریں:سعودی ارب پتی شہزادے ولید بن طلال نے یوکرین پر ماسکو
اگست
یو اے ای کی ویزا پابندیاں نرم، 6 ماہ میں 4 لاکھ پاکستانی امارات پہنچ گئے
🗓️ 20 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز کو
فروری
یمن میں جاری جنگ کو فوری طور پر بند ہونا چاہیئے: اقوام متحدہ
🗓️ 17 جون 2021اردن (سچ خبریں) اردن کے وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران، یمن
جون
یوکرین کے جوابی حملے کیسے ہوں گے؛امریکہ کیا کہتا ہے؟
🗓️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: امریکی آرمی چیف آف اسٹاف کا کہنا ہے کہ یوکرینی
جولائی
پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا امکان
🗓️ 27 نومبر 2023اسلام آبا: (سچ خبریں) ملک میں یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات 7
نومبر
انتخابات سے متعلق درخواست واپس لینے پر چیف جسٹس کا اظہار برہمی
🗓️ 19 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عام انتخابات سے متعلق درخواست واپس لینے پر چیف جسٹس قاضی
فروری