?️
سچ خبریں: دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپ واٹس ایپ جہاں صارفین کے ذاتی استعمال کیلئے ایک بہترین انتخاب ہے وہیں اس ایپ کا شمار بہترین کاروباری ٹول کے طور پر بھی کیا جانے لگا ہے۔
واٹس ایپ کاروباری صارفین کی آسانی کیلئے ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے، نیا فیچر کاروباری صارفین کیلئے ان کے اہم پیغامات کو محفوظ کرنے کا آپشن فراہم کرے گا۔
واٹس ایپ میں اس وقت صارفین کے پیغامات کو محفوظ کرنے کیلئے چند آپشنز موجود ہیں جن میں starred message یا pinning جیسے آپشن شامل ہیں لیکن اس نئے فیچر کو کاروباری صارفین کے لیے زیادہ اہم تصور کیا جارہا ہے جس کے ذریعے واٹس ایپ میسیج اب Note کی صورت صارف کی چیٹ میں ہی شامل کیے جا سکیں گے۔
واٹس ایپ کا نیا فیچر واٹس ایپ بزنس کے بیٹا ورژن 2.24.9.17 میں شامل کیا گیا ہے، اس فیچر کو استعمال کرنے کیلئے صارفین مخصوص پیغام کو منتخب کرتے ہوئے "Add to Note” میں شامل کریں گے جس کے بعد وہ پیغام بطور نوٹ صارف کے پاس محفوظ ہو جائے گا، اس کے بعد صارفین جب چاہے پیغامات میں نئے نوٹ شامل کر سکتے ہیں۔
واٹس ایپ کا نیا فیچر فی الحال بزنس اکاؤنٹس کے لیے دستیاب ہوگا، امید ہے کہ اس فیچر کو جلد ہی تمام صارفین کے لیے بھی متعارف کروا دیا جائے گا۔
اگرچہ یہ بزنس صارفین کیلئے ایک بہترین ٹول ہے لیکن یہ عام صارفین کی سہولت کیلئے بھی ایک اچھا انتخاب ثابت ہوگا۔


مشہور خبریں۔
یوکرائن کے سیاسی و فوجی شخصیات کا ڈیٹا ہیک
?️ 2 نومبر 2025سچ خبریں: دو ہیکنگ گروپس نے ایک سائبری آپریشن کے دوران صدر
نومبر
حریت کانفرنس کا میر واعظ مولوی محمد فاروق، خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول کو خراج عقید ت
?️ 19 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
مئی
آرامکو آگ کی لپٹوں میں
?️ 15 اپریل 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے بتایا کہ یمنی فوج نے
اپریل
قائمہ کمیٹی کا وزارت موسمیاتی تبدیلی کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار
?️ 25 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی موسمیاتی تبدیلی نے وزارت
مارچ
قومی مفاد کے تحفظ کے لئے طالبان سے مسلسل رابطے میں ہیں: آئی ایس پی آر
?️ 21 ستمبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کا
ستمبر
اقوام متحدہ کو بھی صیہونی درندگی ناگوار
?️ 22 جون 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے بدھ کے روز
جون
امریکہ کو یمن کی دھمکی
?️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں: یمن آغاز سے ہی غزہ کے عوام اور مزاحمت کی
اکتوبر
امریکی قابضین کی طرف سے شام کے تیل کی مسلسل چوری
?️ 27 جنوری 2022سچ خبریں: امریکی قابض افواج نے شام کا تیل چوری کرنا جاری
جنوری