ڈائنو سار کے زمانے سے موجود مچھلی سے ماہرین حیران

ڈائنو سار کے زمانے سے موجود مچھلی سے ماہرین حیران

?️

لندن (سچ خبریں)ڈائنو سار کے زمانے سے تابحال زمین پر موجود ایک مچھلی نے ماہرین کو حیران کر رکھا ہے۔ سائنسدانوں نے ایک نئی تحقیق میں بتایا کہ یہ بڑی اور گہرے سمندر میں رہنے والی مچھلی توقعات سے 5 گنا زیادہ وقت تک یعنی لگ بھگ ایک صدی تک زندہ رہتی ہے یہ مچھلی 40 کروڑ سال قبل زمین پر نمودار ہوئی تھی۔

بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق ڈائنوسار کے عہد سے اب تک زمین پر موجود مچھلی سی لا کینتھ کے بارے میں ایک زمانے میں خیال کیا جاتا تھا کہ وہ ساڑھے 6 کروڑ سال پہلے معدوم ہوچکی ہے۔مگر 1938 میں اسے جنوبی افریقہ کے مشرقی ساحلی علاقے میں غیر متوقع طور پر زندہ دریافت کیا گیا اور اب اس نے ایک بار پھر سائنسدانوں کو حیران کردیا ہے۔

اسی طرح دنیا کے کسی بھی جاندار کے مقابلے میں اس مچھلی کے حمل کی مدت 5 سال تک ہوتی ہے۔اس کی دو میں سے ایک قسم پر تحقیق کے دوران سائنسدانوں نے یہ بھی جانا کہ اس مچھلی کی نشوونما کسی بھی مچھلی کے مقابلے میں سست روی سے ہوتی ہے اور جنسی طور پر باشعور ہونے کی عمر 55 سال ہے۔

فرانس کے آئی فریمر انسٹیٹوٹ کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ مچھلی ممکنہ طور پر پہلی بار 40 کروڑ سال پہلے زمین پر نمودار ہوئی تھی۔ فوسل ریکارڈ کے مطابق عرصے تک خیال کیا جاتا تھا کہ اس مچھلی کی نسل کا خاتمہ ڈائنو سار کے ساتھ ساڑھے 6 کروڑ سال پہلے ہوگیا تھا۔تاہم اسے زندہ دریافت کرنے کے بعد اسے لیونگ فوسل قرار دیا گیا تھا، اس کے فنز کی ساخت کے باعث اسے لوب فنڈ مچھلی کہا جاتا ہے جو دیگر مچھلیوں سے مختلف ہے۔

یہ مچھلی گہرے سمندر میں 800 میٹر گہرائی میں پائی جاتی ہے جبکہ دن کے وقت یہ آتش فشانی غاروں میں اکیلے یا چھوٹے گروپس کے ساتھ قیام کرتی ہے۔ اس مچھلی کی لمبائی 7 فٹ جبکہ وزن 110 کلوگرام تک ہوسکتا ہے۔اس وقت اس کی دونوں اقسام کے معدم ہونے کا خطرہ ہے جن میں سے ایک افریقہ اور ایک انڈونیشیا میں پائی جاتی ہے اور تحقیق میں افریقن قسم پر کام کیا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

یورپ میں 1766 کے بعد بدترین خشک سالی: معروف مغربی ماہر

?️ 2 مارچ 2023سچ خبریں:فرانس اور اٹلی اس وقت شدید خشک سالی کا شکار ہیں۔

شام کی امداد روکنے کے لیے امریکی دباؤ کے بارے میں اسد کا انکشاف

?️ 9 فروری 2023سچ خبریں:گزشتہ روز شام کے صدر بشار الاسد نے دمشق میں وزیر

بڑی قربانیوں کے بعد حاصل ہوئے ملک کو گمراہ کن نظریات، انتشار، فساد سے بچانا ہوگا،شہباز شریف

?️ 9 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ

ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام

?️ 8 اپریل 2025سچ خبریں:عبرانی زبان کے ایک ویب پورٹل نے صہیونی ریاست کے وزیراعظم

غزہ کے دفاع میں برطانوی عوام کے مظاہروں کا نیا دور

?️ 3 مارچ 2024سچ خبریں: برطانوی عوام فلسطین کی حمایت میں ایک مظاہرے کی تیاری

غزہ تباہ ہوا، لیکن ہارا نہیں

?️ 9 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار نے ہفتے کی شام اپنی ویب سائٹ

بی جے پی نے مقبوضہ جموں وکشمیر کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، فاروق عبداللہ

?️ 16 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

ایران سے تیل کی خریداری کم کرنے کے لیے چین اور امریکہ کے درمیان مذاکرات

?️ 30 ستمبر 2021سچ خبریں:روئٹرز نیوز ایجنسی  کا دعویٰ ہے کہ امریکہ نے ایران سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے