?️
بیجنگ(سچ خبریں)چین کی ریموٹ کنٹرول خلائی گاڑی سرخ سیارے پر لینڈ کرگئی، اس لینڈنگ کے بعد چین مریخ کے پہلے مشن میں مدار میں جانے، لینڈ کرنے اور گاڑی بھیجنے والا پہلا ملک بن گیا۔ گزشتہ سال چین نے خلائی جہاز روانہ کیا تھا جو چھ ماہ بعد سرخ سیارے پر پہنچاتھا۔
چین کے سرکاری سوشل میڈیا کی پوسٹ کے مطابق چینی ریموٹ کنٹرول خلائی گاڑی چین کے وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 40 منٹ پر مریخ کی سطح پر اتری۔شمسی توانائی سے چلنے والی ژورونگ اپنی 90 دن کی کھوج کے دوران قدیم زندگی کی علامتوں کی تلاش کرے گی جس میں زمین میں ریڈار داخل کر کے کسی بھی سطح پر پانی اور برف کی تلاش بھی شامل ہے۔
چین اس ماہ امریکا کے ساتھ ان دو ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے جنہوں نے مریخ پر زمینی گاڑیاں اتاری ہیں۔واضح رہے کہ سابق سوویت یونین نے 1971 میں ایک خلائی جہاز مریخ پر اتارا تھا لیکن اترنے کے چند سیکنڈ بعد ہی اس کا رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق 240 کلو وزنی ژورونگ میں چھ سائنٹک آلات نصب ہیں، جن میں ہائی ریزولوشن والا ٹوپوگرافی کیمرہ بھی شامل ہے، جو 240 سیارے کی مٹی اور ماحول کا مطالعہ کرے گا۔خیال رہے کہ چین کا خودکار ’تیانوین ون‘ خلائی جہاز گذشتہ سال جولائی میں جنوبی چین کے جزیرے ہینن سے روانہ ہوا تھا۔ چھ ماہ کے سفر کے بعد ’تیانوین ون‘ رواں سال فروری میں سرخ سیارے پر پہنچا تھا اور تب سے یہ وہاں مدار میں ہے۔
پندرہ مئی کو خلائی جہاز سے روور عیلحدہ ہوا اور یوٹوپیا پلی نیٹیا کے نام سے مشہور ایک وسیع میدان پر اتر گیا، گذشتہ بدھ کو چینی خلائی ایجنسی نے خلائی گاڑی کے ذریعے لی گئی پہلی تصاویر جاری کی تھیں۔


مشہور خبریں۔
کشمیری عوام خانیار سرینگر قتل عام جیسے واقعات کبھی نہیں بھولیں گے
?️ 8 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی
مئی
کراچی: منگھو پیر میں مبینہ پولیس مقابلہ، 5 ڈاکو ہلاک
?️ 9 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں منگھو پیر کے علاقے گلشن توحید میں
اکتوبر
دہشتگردی سے شہر کو صاف کیا ہے، منافقت کو بھی شہر سے صاف کریں گے۔ مرتضی وہاب
?️ 23 ستمبر 2025کراچی (سچ خبریں) میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ اگر
ستمبر
حکومت سابق وزیر خزانہ لے سکتی ہے
?️ 1 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی کابینہ میں غیر متوقع طور پر تبدیلیوں میں
اپریل
لاہور میں اومیکرون کیسز کی تعدادمیں اضافہ
?️ 4 جنوری 2022لاہور(سچ خبریں) عالمی وباء کورونا وائرس دنیا بھر میں تیزی سے پھیل
جنوری
وزیر اعظم کے بیان سے فارن سروس افسران سخت ناراض
?️ 7 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم نے 19 ممالک میں تعینات افسران سے
مئی
کیا ترکی اور اسرائیل شام میں شامل ہوں گے؟
?️ 28 مارچ 2025سچ خبریں: گزشتہ دنوں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے قریبی بعض اشاعتوں نے
مارچ
ایران کے سامنے ایک عرب ملک کا اسٹریٹجک موڑ
?️ 26 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے خلاف عالمی اقدامات بالخصوص بین الاقوامی فوجداری عدالت
مئی