?️
ناروے(سچ خبریں) قطبین اور نارویجیئن ممالک میں رات کے وقت شوخ سبز اور سرخی مائل روشنیوں کی آوازوں سے متعلق نے اہم تحقیق کرتے ہوئے آوازیں سننے کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے تاہم بعض افراد نے ان روشنیوں کی لہروں سے متعلق حیران کن دعویٰ کیاہے۔
شدید سرد ترین علاقے میں رہنے والے بعض افراد نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ان روشنیوں کی آواز سن سکتے ہیں جو زوردار اشیا کے ٹوٹنے یا پھر گھن گرج جیسی سنائی دیتی ہیں۔اس مظاہر سے متعلق سائنسدان کہتے ہیں کہ جب سورج کی روشنی کے ذرات زمینی فضا میں موجود سالمات سے ملتے ہیں تو بالخصوص ارضی قطبین پر رنگ برنگی روشنیاں خارج ہوتی ہیں۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ یہاں ارضی مقناطیسی میدان بہت طاقتور ہے اور اسی کی وجہ سے روشنیاں پیدا ہوتی ہیں۔تاہم سائنسدانوں نے ان روشنیوں کی آوازیں سننے کے دعووں کو مسترد کردیا ہے۔
سال دوہزار سولہ میں فِن لینڈ کے سائنسدانوں نے ایک عجیب تحقیق میں کہا کہ قطبینی روشنیاں آواز کی ایسی لہریں پیدا کرتی ہیں جنہیں انسانی کان سن سکتا ہے۔ تحقیق میں شامل ایک سائنسدان نے روشنی سے خارج ہونے والی آواز کو ریکارڈ کرنے کی کوشش کی جو فرش سے ستر میٹر کی بلندی پر پیدا ہورہی تھیں۔
اب عین یہی شہادت شمالی کینیڈا اور ناروے سے بھی موصول ہوئی ہیں، لیکن ماہرین کا اصرار ہے کہ ارورا اور آسمانی روشنیاں اتنی بلندی پر بنتی ہیں کہ وہاں خلا شروع ہوجاتا ہے اور وہاں سے آواز کا زمین تک پہنچنا محال ہوتا ہے، سانسدانوں نے ان کی آواز کو واہمہ یا حسیاتی دھوکہ قرار دیا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ بیسویں صدی کےدو اہم سائنسدانوں نےبھی ارورا کی آواز سننے کا دعویٰ کیا، ایک نے اسے ہلکی سیٹی کی آواز کہا تو دوسرے کا کہنا تھا کہ یہ ایسی آواز تھی گویا کوئی اسپرے کررہا ہے یا پھر سوکھی گھاس جل کر چٹخ رہی ہے۔
1923 میں کینیڈا کے مشہور فلکیات داں کلیریئنس چینٹ نے بھی کہا تھا کہ ناردرن لائٹس ارضی مقناطیسی میدان میں بھونچال پیدا کرتی ہے۔ اس طرح مقناطیسی اتارچڑھاؤ سے چرچراہٹ یا چٹخنے کی آواز آتی ہے۔
مشہور خبریں۔
حمزہ شہباز کا انسداد ڈینگی سے متعلق درست ڈیٹا فراہم نہ کرنے پر اظہار برہمی
?️ 29 جون 2022لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے انسداد ڈینگی سے متعلق درست ڈیٹا فراہم نہ کرنے
جون
موجودہ صورتحال میں عرب ممالک حزب اللہ کے ساتھ ہیں یا اسرائیل کے؟
?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: عرب ممالک کے وزرائے خارجہ نے لبنان کے خلاف صیہونی
ستمبر
امریکہ میں اسرائیل کے خلاف نفرت اور فلسطین کی حمایت میں ریکارڈ اضافہ
?️ 27 فروری 2025سچ خبریں:امریکہ میں اسرائیل کی مقبولیت تاریخی طور پر کم ترین سطح
فروری
موجودہ حالات میں جنگ کی تیاری ضروری ہے: شمالی کوریا
?️ 18 نومبر 2024سچ خبریں: کورین پیپلز آرمی کے بٹالین کمانڈروں اور سیاسی کمانڈروں کی
نومبر
عالمی سطح پر صیہونیوں کے خلاف نفرت میں اضافے کے بعد سیاحوں کا مقصد بدلہ
?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: عبرانی اخبار "گلوبس” نے اعتراف کیا کہ یونان اب صیہونی
اگست
صیہونیوں کی مغربی پٹی کو مکمل طور پر ہڑپ کرنے کی کوشش
?️ 3 جون 2025 سچ خبریں:فلسطینی تجزیہ کار عقل صلاح نے خبردار کیا ہے کہ
جون
اسرائیل کو زیادہ خوش ہونے کی ضرورت نہیں
?️ 24 ستمبر 2023سچ خبریں:جہاں ایک طرف صیہونی حکومت اور سعودی عرب کے درمیان ممکنہ
ستمبر
بھارت کو اپنی محدود سوچ کو ترک کرنا ہوگا: وزیر خارجہ
?️ 23 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا
اگست