?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) پر مبنی پلیٹ فارم (SOCByte) نے ملک کا پہلا اے آئی سے لیس سائبر سیکیورٹی پروگرام متعارف کرا دیا۔
مذکورہ اے آئی سائبر سیکیورٹی پلیٹ فارم سیکیورٹی ماہرین کو اہم معلومات فراہم کرتا ہے۔
ڈان ڈاٹ کام کو موصول ادارے کی پریس ریلیز کے مطابق ’ڈیکسٹر‘ کے نام سے متعارف کرایا گیا مذکورہ پروگرام دراصل سیکیورٹی آپریشنز سینٹر (ایس او سی) اینالسٹ ہے جو انسانی ماہرین کے ساتھ مل کر سائبر سیکیورٹی میں درکار اہم ڈیٹا فراہم کرتا ہے۔
ایس او سی بائٹ اس وقت پاکستان میں پانچ مقامی کلائنٹس کے ساتھ ساتھ امریکا اور نائجیریا میں بھی اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے۔
ادارے کی پریس ریلیز کے مطابق سال 2023 اور 2024 کے درمیان پاکستان کو 3 کروڑ 40 لاکھ سائبر حملوں کا سامنا کرنا پڑا جو ملک کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے لیے ایک سنگین چیلنج ہے۔
کمپنی کے بانی سلیمان آصف کے مطابق ان کا ادارہ ایسی ٹیکنالوجی تیار نہیں کر رہا جو ملک کے سائبر سیکیورٹی ماہرین کی جگہ لے بلکہ وہ ایسی ٹیکنالوجی بنا رہے ہیں جو ان کی صلاحیتوں میں اضافہ کرے۔
کمپنی کے مطابق مقامی سطح پر تیار کردہ ٹولز جیسے کہ ’ڈیکسٹر‘ پاکستان کے لیے کئی فوائد رکھتے ہیں جن میں ڈیجیٹل خودمختاری، مقامی خطرات سے متعلق انٹیلیجنس، تکنیکی کمیونٹی کی تشکیل اور ہائی ویلیو سیکٹرز میں مقامی جدت اور روزگار کے مواقع شامل ہیں۔
کمپنی نے کہا کہ یہ سنگ میل صرف تکنیکی ترقی نہیں بلکہ اس بات کی دلیل بھی ہے کہ پاکستان اپنے طور پر جدید سائبر سیکیورٹی حل تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو بڑھتے ہوئے عالمی سائبر خطرات کے تناظر میں اہمیت اختیار کر چکا ہے۔


مشہور خبریں۔
روس اور یوکرین کی تازہ ترین صورتحال
?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: 2034 تک نیٹو میں یوکرین کے داخلے کے مبینہ وقت
جولائی
سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کو گلگت بلتستان میں ججز کی تعیناتی سے روک دیا
?️ 1 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ججز کی تعیناتی
مارچ
فرانس کو 1961 کے قتل عام پر معافی مانگنی چاہیے:الجزائری تنظیم
?️ 18 اکتوبر 2022سچ خبریں:الجزائر کی نیشنل لبریشن فرنٹ نے اکتوبر 1961 میں فرانسیسی فوجیوں
اکتوبر
یوکرین میں خصوصی آپریشنز کی پیشرفت: پوٹن
?️ 17 مارچ 2022سچ خبریں: یوکرین کی جنگ کے 22ویں دن امریکہ اور روس کے
مارچ
آئینی عدالت کے قیام سے وفاق مضبوط ہوا ہے۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
?️ 1 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے
جنوری
تیز رفتار مسافر بس کھائی میں جا گری
?️ 3 جولائی 2022بلوچستان(سچ خبریں)بلوچستان کے شہر ژوب کی تحصیل شیرانی کے علاقے دانہ سر
جولائی
ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں تاریخی کمی
?️ 19 نومبر 2025سچ خبریں: ریوٹرز اور اِپسوس کے مشترکہ جائزے میں انکشاف ہوا ہے کہ
نومبر
مأرب داعش ، سعودی عرب اور امریکہ کا مشترکہ گڑھ
?️ 22 فروری 2021سچ خبریں:داعش دہشت گرد گروہ کے حالیہ بیان سے یہ ظاہر ہوا
فروری