?️
سچ خبریں: گوگل نے اعلان کیا ہے کہ اس کا ’گوگل اے آئی پلس‘ پلان پاکستان سمیت مزید 40 ممالک میں متعارف کرایا جا رہا ہے۔
یہ پلان رواں ماہ کے اوائل میں انڈونیشیا میں سب سے پہلے لانچ کیا گیا تھا، اور اسے ’مثبت‘ ردِعمل ملا تھا، گوگل کے مطابق یہ نیا پلان لوگوں کو زیادہ طاقتور اے آئی ٹولز تک رسائی فراہم کرتا ہے، تاکہ وہ اپنی پیداواری اور تخلیقی صلاحیتوں کو ایک مناسب قیمت پر بہتر بنا سکیں۔
پاکستان میں گوگل کے کنٹری ڈائریکٹر، فرحان قریشی نے ایک بیان میں کہا کہ ’پاکستان کا ڈیجیٹل منظرنامہ نہایت پُرجوش اور ترقی پذیر ہے، اور ہم پاکستانیوں کی تخلیقی صلاحیتوں سے متاثر ہیں، جنہوں نے اے آئی ٹولز کو اپنایا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گوگل اے آئی پلس کے آغاز کے ساتھ ہم یہ ٹولز مزید افراد کے لیے قابلِ رسائی بنا رہے ہیں، یہ پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ دینے کے ہمارے عزم کا ایک اہم حصہ ہے تاکہ ہر شخص اپنی پیداواریت، تخلیقی صلاحیت اور سیکھنے کے عمل کو اے آئی کے ساتھ بہتر بنا سکے۔
پلان میں شامل فیچرز میں امیج جنریشن اور ایڈیٹنگ (نینو بنانا) کے لیے جیمینی (Gemini) ایپ میں زیادہ حد، جیمینی 2.5 پرو تک زیادہ رسائی، جو کہ پیچیدہ سوالات کے لیے گوگل کا سب سے جدید ماڈل ہے۔
وی ای او تھری فاسٹ تک رسائی، فلو، جیمینی اور وہسک میں گوگل کا ویڈیو جنریشن ماڈل، جی میل، ڈاکومنٹس اور شیٹس وغیرہ میں جیمینی انٹیگریشن، ڈرائیو، فوٹوز اور جی میل میں میں 200 جی بی اسٹوریج شامل ہیں۔
مزید برآں، بیان میں کہا گیا کہ ’صارفین یہ تمام سہولیات (جیمینی ان ورک اپیس سے لے کر 200 جی بی اسٹوریج تک) اپنے خاندان کے دیگر 5 افراد کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں‘۔
گوگل کے مطابق یہ ایک آسان طریقہ ہے جس کے ذریعے ہر کوئی ایک ہی پلان کے ساتھ اپ گریڈ شدہ گوگل تجربے سے لطف اندوز ہو سکتا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گوگل اے آئی پلس پاکستان میں آج سے صرف ایک ہزار 400 روپے ماہانہ پر محدود مدت کے لیے دستیاب ہے، پہلی بار سبسکرائب کرنے والوں کو پہلے 6 ماہ کے لیے 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔
یاد رہے کہ جولائی میں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے گوگل کے ریجنل اے آئی ڈیولپر ایکو سسٹم اور کمیونٹیز ٹیم سے ملاقات کی تھی، تاکہ پاکستان میں اے آئی کے شعبے میں اسٹریٹجک تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔
انہوں نے زور دیا تھا کہ حکومت کی توجہ تعلیم اور ورک فورس میں اے آئی ٹریننگ پر ہے۔
مشہور خبریں۔
قدس کی آزادی تک ہم مقاومت کی راہ پر گامزن ہیں: زیاد النخالہ
?️ 3 اپریل 2022سچ خبریں: طزیاد النخالہ فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل
اپریل
نصراللہ ہمارے بارے میں کیا کیا جانتے ہیں؟صیہونی تجزیہ کار
?️ 10 جولائی 2023سچ خبریں: یدیعوت احرونٹ اخبار کے صیہونی فوجی مسائل کے تجزیہ نگار
جولائی
پنجاب پر اسموگ کا راج برقرار، لاہور آج بھی آلودہ ترین شہر
?️ 9 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں دھند اور اسموگ کا راج برقرار ہے
نومبر
تل ابیب اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی تفصیلات
?️ 17 جنوری 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے اخبار Haaretz نے اسرائیلی ذرائع کے حوالے
جنوری
بیروت میں واشنگٹن کے ایلچی کی ناکامی
?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں:2024 کے آغاز میں لبنان کے صدارتی بحران کے حل ہونے
جنوری
سپریم کورٹ کے اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہوں گے. بلاول بھٹو
?️ 18 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا
ستمبر
افغانستان میں خواتین کے مسائل کے حل کے لیے امید افزا نشانیاں ہیں: اقوام متحدہ
?️ 24 اگست 2022سچ خبریں: افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن کے سربراہ مارکس
اگست
آئینی ترمیم کیلئے پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت فارم 47 کا پارٹ 2 ہے، لیاقت بلوچ
?️ 21 اکتوبر 2024لاہور: (سچ خبریں) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے
اکتوبر