?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے طلبہ کی محنت رنگ لے آئی، جب ان کا تیار کردہ سیٹلائٹ امیجری ٹول ’جیو جیما‘ گوگل اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے اشتراک سے ہونے والے ایشیا پیسیفک سلوشن چیلنج میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹاپ پوزیشن پر آ گیا۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں احمد اقبال اور حنزلہ بن یونس، جو اسلام آباد کے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی میں اسپیس سائنسز کی تعلیم حاصل کر رہے تھے، ان کو اپنی بیچلرز ڈگری کے حصول کے لیے فائنل ایئر پروجیکٹ جمع کرانا تھا۔
ان کے سامنے دو راستے تھے یا تو وہ اس پروجیکٹ کو صرف ڈگری مکمل کرنے کی ایک رسمی شرط سمجھ کر مکمل کرتے یا پھر اسے کچھ ایسا بناتے جو گوگل جیسے بڑے ادارے کی توجہ حاصل کر سکے۔
انہوں نے دوسرے راستے کا انتخاب کیا، جس کے نتیجے میں جیو جیما کا قیام عمل میں آیا، ایک اوپن سورس لارج لینگویج ماڈل (ایل ایل ایم) جو گوگل ارتھ انجن کے ساتھ منسلک ہے اور جو بغیر طویل کوڈز کے اسپیشل ڈیٹا اور سیٹلائٹ تصاویر کا تجزیہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
گزشتہ ہفتے جیو جیما نے ایشیا پیسیفک (اے پی اے سی) سلوشن چیلنج میں ’بہترین اے آئی استعمال کی مثال‘ کا ایوارڈ جیتا، جو گوگل اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے منیلا میں مشترکہ طور پر منعقد کیا۔
منیلا سے ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے احمد اقبال نے بتایا کہ جیو جیما کو جغرافیائی تجزیے کو خودکار بنانے کے خیال کے ساتھ تخلیق کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گوگل ارتھ انجن پوری دنیا کی تازہ ترین سیٹلائٹ تصاویر فراہم کرتا ہے، وہاں 80 پیٹا بائٹس کا ڈیٹا موجود ہے اور آپ اپنے نقشے اس پر چڑھا کر مختلف جغرافیائی عوامل جیسے کہ ’کے ٹو‘ پر درجہ حرارت یا تھرمل امیجنگ کا تجزیہ کر سکتے ہیں۔
احمد اقبال کے مطابق اس انجن کی کچھ حدود ہیں، صارف کو سیٹلائٹ ڈیٹا حاصل کرنے اور اس کا تجزیہ کرنے کے لیے پروگرامنگ اور کوڈنگ کی ایک مخصوص سطح کی مہارت درکار ہوتی ہے۔
جیو جیما کا مقصد یہی رکاوٹ ختم کرنا تھا، یعنی عام صارف بھی صرف سادہ زبان میں چند جملوں کے ذریعے مطلوبہ ڈیٹا حاصل کر سکے۔
احمد اقبال اور ان کی ٹیم نے گوگل کی فنڈنگ کے ذریعے یہ ممکن بنایا۔
گزشتہ سال جون میں، احمد اقبال کو جیما اکیڈمک پروگرام کے ذریعے گوگل ڈیپ مائنڈ (گوگل کی اے آئی برانچ) کے ذریعے ایک ریسرچ گرانٹ حاصل کرنے کا موقع ملا۔
احمد اقبال، حنزلہ بن یونس اور ان کے سپروائزر ڈاکٹر ساجد غفار نے جیو اے آئی ٹیم تشکیل دی اور گرانٹ کے لیے درخواست دی۔
انہوں نے گوگل ارتھ انجن کو اوپن سورس جیما ماڈل کے ساتھ منسلک کرنے کا آئیڈیا پیش کیا۔
ستمبر 2024 میں، ٹیم کو گوگل ڈیپ مائنڈ کی جانب سے 10 ہزار ڈالر کی ریسرچ گرانٹ دی گئی۔
اے پی اے سی سلوشن چیلنج
جیو جیما کو 200 سے زائد یونیورسٹیوں سے موصول ہونے والی 750 درخواستوں میں سے سرفہرست 10 منصوبوں میں شامل کیا گیا۔
پاکستان سے فاسٹ یونیورسٹی کی ایک ٹیم، جنہوں نے نیوروڈیورجینٹ صارفین کے لیے جیمینائی پر مبنی ڈاکیومنٹ ایڈیٹر تیار کیا، وہ بھی ٹاپ 10 میں شامل ہوئی۔
چیلنج کے بڑے مرحلے کے لیے، دو افراد پر مشتمل جیو جیما ٹیم کو مزید وسائل کی ضرورت تھی۔
انہوں نے عبداللہ آصف اور خلیل اللہ کو ٹیم میں شامل کیا، جو انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی میں کمپیوٹر سائنس کے طالب علم ہیں۔
عبداللہ آصف کو فرنٹ اینڈ ویب ڈیولپر، جب کہ خلیل اللہ کو ٹیک لیڈ اور اے آئی انجینئر مقرر کیا گیا۔
جغرافیائی تجزیہ کو آسان بنانا
احمد اقبال کے مطابق، جیو جیما ایک سادہ جغرافیائی تجزیاتی ٹول ہے، جو قدرتی زبان میں دیے گئے پرامپٹس کو سمجھ کر سیٹلائٹ ڈیٹا حاصل کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم دراصل ایک سادہ ماڈل بنا کر حدود کو توڑ رہے ہیں، جو کسی بھی کمپیوٹر پر سرور کے بغیر بھی چلایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ماڈل کا مجموعی سائز 2 جی بی سے کم ہے اور یہ کسی بھی لیپ ٹاپ پر چل سکتا ہے۔
ان کا ماننا ہے کہ سیٹلائٹ امیجری اور ریموٹ سینسنگ کئی صنعتوں جیسے کہ ماحولیاتی تحفظ، تیل و گیس، رئیل اسٹیٹ اور سپلائی چین کے سنگم پر موجود ہیں۔
ٹیم رواں سال کے آخر تک جیو جیما سافٹ ویئر عوام کے لیے جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
احمد اقبال کے مطابق اس وقت ہمارے پاس ایک مضبوط بنیاد ہے، شناخت ہے، اعتبار ہے، آگے جا کر ہم مختلف صنعتوں کے ساتھ شراکت داری کر کے مخصوص ماڈیولز تیار کر سکتے ہیں، جو ہمارے مخصوص ٹولز ہوں گے۔
مشہور خبریں۔
شمالی کوریا کا امریکہ کے ساتھ مذاکرات کرنے کے بارے میں اہم بیان
?️ 23 جون 2021سچ خبریں:شمالی کوریا کے وزیر خارجہ نے بدھ کی سہ پہر کوکہا
جون
صہیونی وزرائے اعظم انسانی سمگلر کے قریبی وابستگیوں کی فہرست میں شامل
?️ 20 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی محکمہ انصاف کی طرف سے گزشتہ ہفتے جاری کردہ
اپریل
غزہ کے الشفا ہسپتال کے ارد گرد 500 فلسطینیوں کی بلاجواز گرفتاری
?️ 27 مارچ 2024سچ خبریں: صہیونی فوج نے حالیہ دنوں میں غزہ کی پٹی کے
مارچ
فرانس نے UNRWA کو مالی امداد دوبارہ شروع کر دی
?️ 30 مارچ 2024سچ خبریں: بہت سے یورپی اور مغربی ممالک کے بعد، فرانس نے
مارچ
اسرائیل کو اپنی فوج کی زمینی طاقت پر کوئی بھروسہ نہیں
?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سرکردہ عسکری تجزیہ کاروں میں سے ایک تل
اکتوبر
ایم پی او حکم نامہ معطل، لاہور ہائیکورٹ کا زرتاج گل کو فوری رہا کرنے کا حکم
?️ 8 اکتوبر 2024ملتان:(سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے ایم پی او حکم نامہ معطل کرتے
اکتوبر
فرانسیسی ڈاکٹروں کا غزہ کے بارے میں چونکا دینے والا بیان
?️ 21 فروری 2024سچ خبریں: یورپی ہسپتال میں کام کرنے والے فرانسیسی ڈاکٹروں نے غزہ
فروری
سائفر کیس میں سزا کالعدم قرار دینے کا تفصیلی فیصلہ جاری
?️ 14 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں بانی
مارچ