پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

?️

کراچی (سچ خبریں)پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی، معروف امریکی کمپنی نے پاکستان میں سیٹلائٹ براڈ بینڈ سروسز شروع اور جلد اپنا دفتر کھولنے کا اعلان کردیا۔یہ فیصلہ وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق سے عالمی براڈ بینڈ کمپنی اسٹار لنک کے وفد کی ملاقات میں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق معروف امریکی کمپنی اسٹارلنک نے پاکستان میں سیٹلائٹ براڈ بینڈ سروسز شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان کے نام سے رجسٹرڈ او جلد اپنا دفتر کھولنے کا اعلان کردیا ، یہ جنوبی ایشیا میں اپنی نوعیت کا پہلا آفس ہوگا۔

فیصلہ وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق سے عالمی براڈ بینڈ کمپنی اسٹار لنک کے وفد کی ملاقات میں ہوا ، وفد میں ڈائریکٹر مشرق وسطیٰ ریان گڈ نائٹ اور ہیڈ آف گلوبل سائٹ ایکوزیشن بین میکولیم شامل تھے۔

ملاقات کے دوران پاکستان میں سیٹلائٹ براڈ بینڈ کنیکٹیویٹی کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور پاکستان کو عالمی نیٹ ورک سے منسلک کرنے کے لیے مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر سید امین الحق نے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل دنیا سے منسلک ہونے کیلئے بھرپور اقدامات کررہا ہے، ملک میں 40 ہزار اسکولز، چھوٹے تجارتی اداروں سمیت براڈ بینڈ کنکٹویٹی سے منسلک ہونے کیلئے وسیع مواقع ہیں۔امین الحق کا کہنا تھا کہ اسٹار لنک کے منصوبوں کی تکمیل کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کا خوراک لے جانے والے ٹرک کے ذریعے خفیہ فرار؛ واشنگٹن پوسٹ کا انکشاف

?️ 11 اگست 2026سچ خبریں:امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ترکی کے

سعودی ولی عہد ایران کے ساتھ بات چیت کرنے کی کوشش کیوں کررہے ہیں؟

?️ 12 جون 2021سچ خبریں:ایک امریکی جریدے نے دعوی کیا ہے کہ ایران اور سعودی

عراقی کوآرڈینیشن فریم ورک حشد الشعبی کی حمایت پر زور دیتا ہے

?️ 14 جون 2026سچ خبریں: عراقی شیعہ تحریکوں کے رابطہ کاری فریم ورک نے ایک

دورہ چین کے دوران اہم تعمیری، مفید بات چیت ہوئی، وزیر اعظم

?️ 23 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں)  نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ  نے کہا

کراچی کے مسائل کو نظر انداز نہیں کر سکتے : وزیر اعظم

?️ 11 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)  وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی

آذربائیجان میں امریکی سفیر نے استعفیٰ کیوں دیا ؟

?️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں: جمہوریہ آذربائیجان میں امریکی سفیر مارک لیبی نے باکو میں

کشمیر کے آبی مسئلے سے ہندوستان کے ساتھ جنگ بندی خطرے میں

?️ 13 مئی 2025سچ خبریں: پاکستانی وزیر خارجہ محمد اسحاق دار نے امریکی نیوز نیٹ ورک

آدھے برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس سے مطمئن نہیں

?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں:      کنزرویٹو پارٹی کے 57.4 فیصد ارکان نے انگلینڈ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے