ٹیسلا  نے انسان نما روبوٹ تیار کرنے کا اعلان کر دیا

ٹیسلا  نے انسان نما روبوٹ تیار کرنے کا اعلان کر دیا

?️

نیویارک (سچ خبریں) ‌ٹیسلا کمپنی انسان نما ربوٹ تیار کر رہی ہے اس حوالے سے کمپنی نے الیکٹرک کار کے بعد مصنوعی ذہانت پر مبنی انسان نما ربورٹ بنانے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ روبوٹ مصنوعی ذہانت پر مبنی ہوگا جس کا نام آپٹیمس رکھا گیا ہے اور ایک مجسمے کی طرح نظر آئے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسٹار لنک سیٹلائٹ، دماغی چپ اور خودکار گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ٹیسلا نے انسان نما روبوٹ تیار کررہی ہے۔

ٹیسلا کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ روبوٹ مصنوعی ذہانت پر مبنی ہوگا جس کا نام آپٹیمس رکھا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق آپٹیمس کی اونچائی 173 سینٹی میٹر اور وزن 57 کلوگرام کے قریب ہوگا اور یہ روبوٹ کپڑے کی دکان میں رکھے کسی مجسمے کی طرح نظر آئے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روبوٹ ان کاموں کو انجام دے گا جو اکتاہٹ کا باعث بنتے ہیں اور پرخطر ہیں، ساتھ ہی یہ روبوٹ 20 کلوگرام تک وزن اٹھانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ربورٹ کو حرکت دینے کے لیے 40 ایکچوایٹرز نصب کیے جائیں گے۔ تمام ایکچوایٹرز برقی مقناطیسی انداز میں کام کرتے ہوئے روبوٹ کے مختلف حصوں کو حرکت دیں گے۔

مشہور خبریں۔

غلط سرجری سے 16مریض بینائی سے محروم، عثمان بزدار نے کاروائی کا حکم دے دیا

?️ 3 اپریل 2021ملتان(سچ خبریں) وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملتان کے نجی

محنت کش ہم سب کیلئے سرمایہ حیات ہیں، شہباز شریف

?️ 1 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ

امریکیوں میں بائیڈن کی غیر مقبولیت نے ٹرمپ کو پیچھے چھوڑا

?️ 9 جون 2022سچ خبریں:   امریکہ میں مارننگ کنسلٹنگ پول سے پتہ چلتا ہے کہ

باجوہ کے ’غیر جانبداری‘ کے وعدے کا اعتبار نہیں، سابق جنرل

?️ 5 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ایک ریٹائرڈ جنرل نے سابق آرمی چیف کے فوج

افغانستان میں طالبان اور افغان فوج کے مابین شدید جھڑپیں، سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

?️ 8 جون 2021کابل (سچ خبریں)  افغانستان میں طالبان اور افغان فوج کے مابین شدید

اسرائیلی فوجیوں میں بڑھتا ہوا نفسیاتی بحران

?️ 18 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے سابق دماغی صحت کے شعبے کے سربراہ

واٹس ایپ چینلز دوسروں کو ٹرانسفر کرنے کا فیچر پیش کیے جانے کا امکان

?️ 25 جنوری 2024سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس

فافن کا ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراض

?️ 1 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے الیکشن کمیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے