?️
ایمسٹرڈم(سچ خبریں) ہالینڈ میں والدین نے ٹک ٹاک کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔ چونسٹھ ہزار والدین کی نمائندگی کرنے والے ادارے مارکیٹ انفارمیشن ریسرچ سینٹر (ایس او ایم آئی ) نے اپنی درخواست میں دعویٰ کیا ہے کہ ٹک ٹاک بنا اجازت بچوں کا ڈیٹا جمع کر رہا ہے، فاؤنڈیشن نے اپنی درخواست میں کہا کہ ٹک ٹاک پر دنیا بھر میں خطرناک چیلنجز پورے کرنے کی کوشش میں بھی کئی بچے مارے گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہالینڈ اور یورپی یونین کے دیگر ممالک کے چونسٹھ ہزار والدین کی نمائندگی کرنے والے ادارے مارکیٹ انفارمیشن ریسرچ سینٹر (ایس او ایم آئی ) نے ایمسٹرڈیم کی ایک عدالت میں درخواست دائر کی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹک ٹاک بچوں کی پرائیویسی اور ان کے تحفظ کے لیے کافی اقدامات نہیں اٹھا رہا۔
ایس او ایم آئی فاؤنڈیشن نے اپنی درخواست میں دعویٰ کیا ہے کہ ٹک ٹاک بنا اجازت بچوں کا ڈیٹا جمع کر رہا ہے، ادارے کے وکیل ڈوو لینڈرز نے عدالت کو بتایا کہ چینی سوشل میڈیا ایپ ضرورت سے زیادہ ڈیٹا جمع کرتی ہے، جو یورپی یونین کے قوانین کی خلاف ورزی ہے، درخواست میں معروف سوشل میڈیا ایپلی کیشن کو 1.4 ارب یوروز یعنی 1.7 ارب ڈالرز کی ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ایس او ایم آئی فاؤنڈیشن نے جو 1.4 ارب یوروز کا دعویٰ کیا ہے، اس کا تخمینہ پچیس مئی دو ہزار اٹھارہ سے اب تک مختلف عمر کے بچوں کو پہنچنے والے نقصان کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔گروپ دعویٰ کرتا ہے کہ خطرے کی زد میں موجود کم عمر ترین یعنی تیرہ سال سے چھوٹے بچوں کے لیے 2,000 یوروز فی بچہ کا مطالبہ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ تیرہ سے پندرہ سال کی عمر کے بچوں کے لیے 1,000 یوروز اور سولہ و سترہ سال کی عمر کے لیے 500 یوروز ہوں گے۔
فاؤنڈیشن نے اپنی درخواست میں کہا کہ ٹک ٹاک پر دنیا بھر میں خطرناک چیلنجز پورے کرنے کی کوشش میں بھی کئی بچے مارے گئے ہیں۔ مثلاً “بلیک آؤٹ چیلنج”، جس میں ٹک ٹاکرز کو چیلنج دیا گیا تھا کہ وہ اپنا سانس روکیں، یہاں تک کہ ہوش کھو بیٹھیں۔ وکیل لینڈرز کا کہنا ہے کہ اگر اس سے موت واقع نہ بھی ہو تو ایسے خطرناک گیمز اور چیلنجز بچوں کو نفسیاتی اور جسمانی طور پر متاثر کر سکتے ہیں۔
ایس او ایم آئی فاؤنڈیشن کے وکیل عدالت میں یہ بتانے سے قاصر رہے کہ ٹک ٹاک ذاتی ڈیٹا کا استعمال کس طرح کرتا ہے؟ ان کا موقف تھا کہ ذاتی اشتہارات اور ڈیٹا کی امریکا و چین منتقلی کے حوالے سے خدشات پیدا ہوتے ہیں، اس کے علاوہ یہ ایپ باقاعدہ اجازت بھی نہیں لیتی، جس کے باعث سولہ سال سے کم عمر کے افراد اپنے والدین کی اجازت کے بغیر ٹک ٹاک پر با آسانی پروفائل بنا سکتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
صیہونیوں کا حماس کی صلاحیت کا اعتراف
?️ 17 فروری 2026سچ خبریں:صہیونی ریاست کے ٹیلی ویژن نے زیر زمین سرنگیں بنانے میں
فروری
بزدار حکومت کا نعرہ سارا پنجاب ہمارا کی بنیاد پر ہے: فیاض چوہان
?️ 3 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ
ستمبر
آج کے وقت میں بیٹوں کے لیے دلہن ڈھونڈنا ناممکن ہوچکا، صبا فیصل
?️ 17 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ صبا فیصل نے کہا ہے کہ حال
جنوری
عراق میں امریکی فوجی قافلے پر حملہ
?️ 27 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ملک کے جنوب میں
اپریل
کراچی: رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشتگرد گرفتار
?️ 19 فروری 2026کراچی (سچ خبریں) پاکستان رینجرز (سندھ) نے گلستانِ جوہر میں کارروائی کرتے
فروری
جس لاش کی باقیات حوالے کی گئی ہیں وہ کسی اسرائیلی قیدی کی نہیں ہیں:صہیونیوں کا دعوٰی
?️ 18 نومبر 2025 جس لاش کی باقیات حوالے کی گئی ہیں وہ کسی اسرائیلی
نومبر
غزہ جنگ بندی کے معاملے میں امریکہ اور اسرائیل کی نئی چالیں دوحہ مذاکرات ناکام؟
?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: غزہ جنگ بندی کے تازہ مذاکرات، جو دو ہفتے سے
جولائی
منصوبے کے تحت اسلام آباد ہائیکورٹ پر قبضے کیلئے جج ٹرانسفر کیے گئے. منیراے ملک
?️ 30 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں اسلام آباد
اپریل