ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

?️

کراچی: (سچ خبریں) ٹک ٹاک نے پاکستان میں ایک نیا سیلف سروس ایڈورٹائزنگ حل متعارف کرایا ہے جس کا مقصد چھوٹے اور درمیانے سائز کے کاروباری اداروں کو بااختیار بنانا ہے تاکہ وہ اپنے برانڈ کی ترقی کے لیے اس پلیٹ فارم کی طاقت سے فائدہ اٹھا سکیں۔

ٹک ٹاک فار بزنس ایڈز منیجر کے نام سے یہ سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم چھوٹے اور درمیانے سائز کے کاروباری اداروں کو ایسے ٹولز فراہم کرتا ہے جن کی مدد سے وہ ٹک ٹا ک کمیونٹی کی تخلیقی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، نئی آڈئینس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور ایک آسان اور استعمال میں سہل پلیٹ فارم کے ذریعے اپنی مارکیٹنگ مہمات کو مؤثر انداز میں بہتر بنا سکتے ہیں۔

اس فیچر کا تعارف مقامی کاروباری افراد کو بااختیار بنانے کے  لیے ٹک ٹاک کے جاری عزم کا تسلسل ہے، جس میں  #GrowWithTikTok  ماسٹرکلاس جیسے اقدامات شامل ہیں جو پہلے ہی چھوٹے اور درمیانے سائز کے  پاکستانی کاروباری اداروں کو عملی تربیت، تخلیقی ٹولز اور بہترین طریقۂ کار فراہم کر چکے ہیں تاکہ وہ پلیٹ فارم پر اپنی موجودگی کو بہتر اور مضبوط بنا سکیں۔

ایک حالیہ عالمی جائزے کے مطابق، ٹک ٹاک کے 73 فیصد صارفین نے بتایا کہ انہوں نے ٹک ٹاک پر اشتہارات کے ذریعے ایسی نئی مصنوعات دریافت کیں جن پر انہوں نے پہلے کبھی غور نہیں کیا تھا، جبکہ 78 فیصد صارفین کا کہنا تھا کہ انہیں ایسے نئے برانڈز کے بارے میں معلوم ہوا جن کے بارے میں وہ پہلے نہیں جانتے تھے۔

مشہور خبریں۔

صدرِ مملکت سے 4 ممالک کے سفیروں کی ملاقات، اپنی اسنادِ سفارت پیش کیں

?️ 17 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو 4 ممالک

پاکستانی صارفین واٹس ایپ چینل کیوں نہیں بنا پا رہے؟

?️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس

شہید سلیمانی امت اسلامیہ کا وہ شیر ہے جسے تاریخ یاد رکھے گی: یمنی وزیر خارجہ

?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے وزیر خارجہ نے کہا کہ

صومالیہ کی سمندری اور خلائی صلاحیتوں میں ترکی کی کثیرالجہتی سرمایہ کاری

?️ 2 جنوری 2026سچ خبریں: صدر اردوغان نے ڈولماباہی صدارتی محل میں ایک سرکاری تقریب

سیوٹا بحران اسرائیل اور امریکہ کا کام تھا: اسپین

?️ 10 اگست 2026سچ خبریں: اسپین کے معروف تجزیہ کار انریکے آریاس خیل نے واضح کیا

ملک کا برا حال ہو گیا ہے ، حکومت اپوزیشن الائنس سے خوف زدہ ہے ، عمر ایوب

?️ 21 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی

21 ستمبر 2011 کو یمنی عوام کی فتح امریکہ کی دوہری شکست تھی:انصاراللہ

?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے سربراہ نے 21 ستمبر کو یمنی

سینیٹ انتخابات کے متعلق پیر کو سپریم  کورٹ فیصلہ سنائے گا

?️ 27 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سپریم کورٹ پاکستان سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے