🗓️
سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کی جانب سے حیران کن طور پر نصف گھنٹے تک کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے، جس کے بعد پلیٹ فارم پر طویل ویڈیوز بھی اپ لوڈ کرنے کی اجازت دیے جانے کا امکان ہے۔
ٹک ٹاک بنیادی طور پر شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ہے اور اسی وجہ سے ہی اس نے مقبولیت حاصل کی تھی۔
لیکن دوسرے پلیٹ فارمز جیسا کہ انسٹاگرام، فیس بک اور یوٹیوب پر طویل ویڈیوز بھی اپ لوڈ کی جاتی ہیں، اس لیے ٹک ٹاک نے بھی گزشتہ برس قدرے طویل ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کا فیچر پیش کیا تھا۔
ٹک ٹاک نے 2023 میں 15 منٹ دورانیے کی ویڈیوز کو بھی اپ لوڈ کرنے کی اجازت دی تھی، اس سے قبل پلیٹ فارم نے 10 منٹ جب کہ اس سے قبل پلیٹ فارم نے 5 منٹ تک کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کا آغاز کیا تھا۔
آغاز میں ٹک ٹاک پر صرف ایک منٹ دورانیے کی ویڈیوز اپ لوڈ ہوتی تھیں، جنہیں جلد ہی ڈیڑھ منٹ تک کردیا گیا تھا اور کئی سال تک پلیٹ فارم پر صرف 90 سیکنڈز کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی اجازت تھی۔
لیکن اب خبر سامنے آئی ہے کہ ٹک ٹاک پر 30 منٹ دورانیے کی ویڈیوز کو شیئر کرنے کے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق پلیٹ فارم نے محدود کانٹینٹ کریئیٹرز کو نصف گھنٹے دورانیے کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے تک رسائی دے دی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ فیچر کی کامیاب آزمائش کے بعد ٹک ٹاک پر 30 منٹ تک کی طویل ویڈیوز کو اپ لوڈ کرنے کی اجازت دیے جانے کا امکان ہے اور ممکنہ طور پر مذکورہ فیچر کو رواں برس کے وسط تک پیش کردیا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 13 فیصد تک جا پہنچی
🗓️ 25 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر جاری ہے کورونا
جنوری
ماسکو اجلاس میں پاکستان کی شرکت نہ کرنے کی وجہ
🗓️ 13 فروری 2023سچ خبریں:ذرائع نے اعلان کیا کہ مغرب کے دباؤ میں آکر پاکستان
فروری
شام کے شہر حمص پر صیہونیوں کا میزائل حملہ
🗓️ 3 اپریل 2023صیہونیوں نے شام کے صوبہ حمص کو نشانہ بنایا اور مقامی وقت
اپریل
نیتن یاہو وائٹ ہاؤس سے خالی ہاتھ واپس
🗓️ 9 اپریل 2025سچ خبریں: یہ وہ تفصیل ہے جو منگل کو واللا نیوز کے تجزیہ
اپریل
امریکہ کیوں صیہونی سعودی دوستی کرانے کے لیے پریشان ہے؟
🗓️ 23 جون 2023سچ خبریں:امریکی ویب سائٹ Axios نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر
جون
12 سال بعد دمشق میں سعودی قونصل خانہ کھولنے کا اعلان
🗓️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:بعض ذرائع نے روسی میڈیا کو بتایا کہ روس اور متحدہ
مارچ
صیہونیوں پوپ فرانسس سے مرنے کے بعد بدلہ
🗓️ 23 اپریل 2025 سچ خبریں:صہیونی حکومت کی وزارتِ خارجہ نے پوپ فرانسس کی وفات
اپریل
امریکی فوجی کمانڈر نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے حوالے سے اہم اعلان کردیا
🗓️ 25 اپریل 2021کابل (سچ خبریں) امریکی فوجی کمانڈر جنرل اسکاٹ ملر نے افغانستان سے
اپریل