ٹک ٹاک نے تخلیق کاروں کے لیے نئے فیچرز متعارف کرادیے

?️

سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے اپنے تخلیق کاروں کے لیے نئے فیچرز متعارف کرادیے ہیں، جن کی مدد سے تخلیق کار اُبھرتے ہوئے نئے رجحانات کو وائرل ہونے سے پہلے شناخت کرسکیں گے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق ٹک ٹاک نے اپنے تخلیق کاروں کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرادیا ہے، جس کے ذریعے وہ اُبھرتے ہوئے نئے رجحانات کو وائرل ہونے سے پہلے شناخت کرسکیں گے۔

اس نئے فیچر کے تحت تخلیق کاروں کو ایسے موضوعات اور کی ورڈز دکھائے جائیں گے جو ان کے موجودہ مواد سے متعلق ہیں اور جو تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں۔

اس کے ساتھ پلیٹ فارم تخلیق کاروں کو ایسی ویڈیوز بھی دکھائے گا جو اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں، تاکہ وہ سمجھ سکیں کہ مخصوص ناظرین کے ساتھ کون سا مواد زیادہ مقبول ہے۔

تخلیق کار اب یہ بھی جان سکیں گے کہ کون سے عمر کے افراد اور جغرافیائی علاقے کے لوگ ان کے مواد کے ساتھ زیادہ مشغول ہیں، اینالٹکس ڈیش بورڈ میں ’تخلیق‘ (Create) کا بٹن بھی شامل کیا گیا ہے، جس کے ذریعے تخلیق کار فوراً نیا مواد تیار کر سکیں گے۔

یہ فیچر تخلیق کاروں کو یہ سمجھنے میں مدد دے گا کہ کون سے موضوعات اور رجحانات ان کے ناظرین کے لیے دلچسپی کا باعث ہیں اور اس سے وہ زیادہ مؤثر اور مقبول مواد تخلیق کرسکیں گے، جو ٹک ٹاک پر ان کی موجودگی کو مضبوط کرے گا۔

اگرچہ یہ ٹول بہت مددگار ہے، لیکن اس سے یہ خطرہ بھی موجود ہے کہ بہت سے تخلیق کار ایک ہی رجحان پر مواد بنائیں گے، جس سے مواد میں یکسانیت آ سکتی ہے۔

تاہم، ٹک ٹاک کے مطابق یہ فیچر تخلیق کاروں کو اپنی منفرد رائے دینے کا موقع فراہم کرے گا اور اس کا مقصد تخلیق کاروں کو زیادہ مؤثر اور حکمت عملی سے مواد بنانے میں مدد دینا ہے۔

مشہور خبریں۔

پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ بڑھ کر 26 کھرب روپے سے تجاوزکر گیا

?️ 20 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ مالی سال کے

ورلڈ بینک نے افغانستان میں کام بند کر دیا

?️ 30 مارچ 2022عالمی بینک نے اعلان کیا ہے کہ اس نے افغانستان میں 600

فلسطین پر اسرائیلی دہشت گردی اور عالمی برادری کا شرمناک ردعمل!!!

?️ 14 مئی 2021(سچ خبریں) ایک طرف جہاں دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد

نوشکی: کالعدم بی ایل اے کا ایف سی کے قافلے پر خودکش حملہ،3 جوانوں سمیت 5 افراد شہید

?️ 16 مارچ 2025نوشکی: (سچ خبریں) نوشکی میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے قافلے پر

’بلے‘ کے نشان سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

?️ 8 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ’بلے‘ کے

سویڈن کمپنی کا ایرانی تتلی کے بچوں کے لیے پٹیاں فروخت کرنے سے انکار

?️ 11 جولائی 2022سچ خبریں:    اسٹاک ہوم میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر احمد

ٹرمپ اور بن سلمان یمن کے تزویراتی جال میں پھنس گئے ہیں؛ صہیونی تجزیہ کار کا انکشاف

?️ 15 اکتوبر 2026سچ خبریں:صہیونی تجزیہ کار تسوی بارئیل کے مطابق، یمن کے خلاف سعودی

پاکستان کی مسلح افواج پر ہمیشہ سے یقین رہا ہے، صدر مملکت

?️ 11 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے