?️
کراچی: (سچ خبریں) شارٹ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک میوزیکل پروگرام کوک اسٹوڈیو کے سیزن 15 کا آفیشل انٹرٹینمنٹ پارٹنر بن گیا۔
کوک اسٹوڈیو سیزن 15 کا آغاز رواں ماہ 14 اپریل کو ہوا تھا، اب تک اس کے دو گانے ریلیز کیے جا چکے ہیں اور دونوں سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہو رہے ہیں۔
اب ٹک ٹاک نے کوک اسٹوڈیو کے آفیشل پارٹنر ہونے کی تصدیق کردی اور پلیٹ فارم نے امید ظاہر کی ہے کہ دونوں کی شراکت داری موسیقی اور سوشل میڈیا صارفین کے فائدہ مند ثابت ہوگی۔
شراکت داری کے ذریعےٹک ٹاک کوک اسٹوڈیو سیزن 15 کے گانوں کو صارفین کے ساتھ موسیقی، لائف اسٹائل اور تفریحی مواد سے منسلک کرنے کے طریقے کو نئے سرے سے ترتیب دے گا۔
کمپنی کے بیان کے مطابق ٹک ٹاک پردے کے پیچھے خصوصی فوٹیج، فنکاروں کے انٹرویوز اور منفرد کنٹنٹ کے تجربات فراہم کرے گا، جس سے کوک اسٹوڈیو کا جادو بین الاقوامی صارفین تک پہنچے گا۔
شراکت داری کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ٹاک ٹاک پاکستان کے ہیڈ آف کونٹینٹ آپریشنز اینڈ مارکیٹنگ سیف مجاہد نے کہا کہ “وہ کوک اسٹوڈیو کے ساتھ شراکت داری پر بہت خوش ہیں، اس شراکت داری کا مقصد تفریح میں نئے رجحانات قائم کرنا، موسیقی اور کہانیوں کو پیش کرنے کی طاقت سے فائدہ اٹھانا ہے تاکہ دنیا بھر میں کمیونٹیز کو متاثر اور مربوط کیا جاسکے۔
کوک اسٹوڈیو کے سینیئر منیجر برائے یوریشیا اینڈ مڈل ایسٹ ذیشان حیدر سکندر نے اس حوالے سے کہا کہ “ٹک ٹاک کے ساتھ شراکت داری انہیں وراثت کو آگے بڑھانے کا موقع فراہم کرتی ہے، اس تعاون کے ذریعے وہ اس نمائندگی کو وسعت دینے اور پاکستان اور کوک اسٹوڈیو کے جادو کو دنیا بھر کے وسیع تر آڈئینس تک پہنچانے کے لیے پرجوش ہیں۔


مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت کو چین کی سخت وارننگ
?️ 18 اگست 2022سچ خبریں: ایک عبرانی ویب سائٹ نے کل رات دعویٰ کیا کہ
اگست
میں نے صدارت کے پہلے 100 دنوں میں کوئی غلطی نہیں کی؛ٹرمپ کا دعویٰ
?️ 1 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی دوسری مدت صدارت کے
مئی
نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان انتقال کر گئے
?️ 11 نومبر 2023پشاور: (سچ خبریں) نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان انتقال
نومبر
فلسطین کو کون قربان کر رہا ہے؟
?️ 5 جون 2024سچ خبریں: محمود عباس صاحب! ایران پر تنقید اور اس کے خلاف
جون
اسلام آباد میں سفیر کی بیٹی کو قتل کر دیا گیا
?️ 21 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں کوہسار کے علاقے سیکٹر
جولائی
ادلب اور حماہ کے نواحی علاقوں میں درجنوں دہشت گرد ہلاک
?️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں:شام کی وزارت دفاع نے ادلب اور حماہ کے نواحی علاقوں
دسمبر
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے اختیارات میں اضافہ
?️ 29 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت داخلہ نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن
اگست
بیٹی کی پیدائش کے بعد قسمت کھل گئی، کام ملنے لگا، آسانیاں ہوگئیں، جنید نیازی
?️ 15 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) ابھرتے ہوئے اداکار جنید نیازی نے کہا ہے کہ
فروری