?️
سچ خبریں: مائکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) سے مماثلت رکھنے والے ڈی سینٹرلائزڈ مائکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ’بلیو اسکائی‘ کی مقبولیت میں اچانک اضافے نے سب کو حیران کردیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کے مطابق صرف گزشتہ ہفتے کے ایک ہی دن میں ’بلیو اسکائی‘ پر10 لاکھ نئے صارفین نے اکاؤنٹس بنائے اور مذکورہ اکاؤنٹس کی تعداد اتنی زیادہ تھی کہ اتنے اکاؤنٹ گزشتہ ایک سال میں بھی پلیٹ فارم پر نہیں بنائے گئے تھے۔
امریکی نشریاتی ادارے ’سی بی ایس نیوز‘ کے مطابق ’بلیو اسکائی‘ کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) نے دعویٰ کیا ہے کہ ہر 15 منٹ میں پلیٹ فارم پر تقریباً 10 ہزار نئے اکاؤنٹس بنائے جا رہے ہیں۔
حیران کن طور پر ’بلیو اسکائی‘ کی مقبولیت گزشتہ ہفتے اچانک اس وقت بڑھنا شروع ہوئی جب کچھ میڈیا کے اداروں سمیت معروف شخصیات نے ایکس یعنی ٹوئٹر کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا۔
اب تک متعدد برطانوی، امریکی اور یورپی ممالک کے مختلف میڈیا ہاؤسز ایکس یعنی ٹوئٹر کو چھوڑنے کا اعلان کر چکے ہیں جب کہ امریکا کے متعدد سیاست دان، سماجی رہنما اور صحافیوں نے بھی ایکس کے اکاؤنٹس کو غیر فعال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا کے اداروں اور شخصیات کی جانب سے مذکورہ اعلانات ایسے وقت میں سامنے آئے جب کہ امریکا میں ایکس کے مالک ایلون مسک کو نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم حکومتی عہدہ دینے کا اعلان کیا۔
ایلون مسک نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی مانے جاتے ہیں اور ان پر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایجنڈا کو آگے بڑھانے پر بھی تنقید کا سامنا رہتا ہے، اسی وجہ سے بھی لوگوں اور اداروں نے ان کے پلیٹ فارم ایکس کو چھوڑنے کا اعلان کیا، جس کے بعد ’بلیو اسکائی‘ کی مقبولیت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
’بلیو اسکائی‘ تقریباً ایکس جیسا ہی پلیٹ فارم ہے، اس میں زیادہ تر وہی فیچرز ہیں جو کہ ٹوئٹر میں ہوتے تھے، تاہم فوری طور پر بلیو اسکائی میں ہیش ٹیگز جیسے مقبول فیچرز اچھی طرح کام نہیں کر رہے۔
’بلیو اسکائی‘ کو ڈی سینٹرلائزڈ رکھا گیا ہے، یعنی صارفین کی اپنی مرضی ہوگی کہ وہ اپنے اکاؤنٹ کا ڈیزائن کس طرح تیار کرتے ہیں اور ساتھ ہی انہیں یہ اختیار بھی ہوگا کہ وہ چاہیں تو اپنے اکاؤنٹ کا ڈیٹا بلیو اسکائی کے سرور کے بجائے اپنے سرور پر رکھیں۔
’بلیو اسکائی‘ کو 2019 میں بنایا گیا تھا، تاہم اس کی آزمائش اپریل 2023 میں شروع کی گئی تھی، جس کے بعد فروری 2024 میں مذکورہ پلیٹ فارم کو متعارف کرایا گیا تھا۔
گزشتہ 10 ماہ میں بلیو اسکائی پر بنائے گئے اکاؤنٹس کی تعداد 10 لاکھ سے بھی کم تھی لیکن گزشتہ ایک ہفتے میں پلیٹ فارم پر 10 لاکھ سے زائد نئے اکاؤنٹس بنائے گئے ہیں اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اب ہر 15 منٹ میں بلیو اسکائی پر 10 ہزار نئے اکاؤنٹس بنائے جا رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
تمام ہتھکنڈوں کی ناکامی کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مجاہدین کے اہلخانہ سے مدد طلب کرلی
?️ 1 ستمبر 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے تمام سازشوں اور
ستمبر
بانی پی ٹی آئی ڈیل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اختیار ولی
?️ 16 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر اختیار ولی نے کہا کہ
فروری
پاک روس دوستی کے فروغ میں صدر پیوٹن کے کردار کا معترف ہوں۔ آصف زرداری
?️ 6 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ
مئی
اس سال کی عالمی صہیونی کانگریس اتنی متنازعہ کیوں تھی؟
?️ 14 نومبر 2025اس سال کی عالمی صہیونی کانگریس اتنی متنازعہ کیوں تھی؟ اس سال
نومبر
دل بڑا کریں، وزیراعظم والا چکر چھوڑیں، صدر بن جائیں‘
?️ 7 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین
جنوری
ن لیگ ہمیشہ دھونس و دھاندلی کی سیاست کرتی آئی ہے، شبلی نواز
?️ 21 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نواز
فروری
شام اور عراق کی دہشت گردی امریکہ کے کنٹرول میں ہے:ترکی
?️ 21 اگست 2022سچ خبریں:ترک صدر نے یہ دعوی کرتے ہوئے کہ وہ اسد کی
اگست
مصری صدر نے صیہونیوں کو کون سے دو راستے دکھائے ہیں؟
?️ 18 مئی 2024سچ خبریں: مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ اسرائیل اپنی
مئی