ٹوئٹر سے بوٹ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا آغاز

?️

سچ خبریں: مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے پلیٹ فارم سے بوٹ یا آٹومیٹڈ اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کرنے کا آغاز کردیا۔ٹوئٹر کی جانب سے بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ بوٹ اکاؤنٹس کی وجہ سے پلیٹ فارم پر بہت سارے جعلی اکاؤنٹس ہیں جو کہ غلط معلومات کے پھیلاؤ کا سبب بن رہے ہیں، اس لیے انہیں ڈیلیٹ کرنے کا آغاز کردیا گیا۔

کمپنی کے مطابق ان تمام بوٹ یا آٹومیٹڈ اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کیا جائے گا جو کہ انسان نہیں چلا رہے۔

ساتھ ہی کمپنی نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ کمپنی بوٹ اکاؤنٹس چلانے والے بڑے ذمہ داروں کا بھی تعین کرے گی اور پھر انہیں کٹھڑے میں بھی لایا جائے گا۔

ٹوئٹر کی جانب سے بوٹ یا آٹومیٹڈ اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کیے جانے کے بعد درجنوں صارفین کے فالوورز کی تعداد بھی کم ہونے لگی ہے۔

بوٹ چیٹس یا آٹومیٹڈ اکاؤنٹ ایسے ہوتے ہیں جنہیں چلانے کے لیے انسان کی ضرورت نہیں پڑتے، ایسے اکاؤنٹ سافٹ ویئر یا آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹولز کی مدد سے بنائے جاتے ہیں اور پھر وہ ازخود انسانوں کے اکاؤنٹس کی طرح کام کرنے لگتے ہیں۔

بوٹ یا آٹومیٹڈ چیٹس کا استعمال بڑی بڑی کمپنیاں بھی کرتی ہیں اور بہت ساری ایپلی کیشنز بھی آٹومیٹڈ چیٹس کی سہولت فراہم کرتی ہیں، جیسا کہ واٹس ایپ یا فیس بک میسینجر یا ای میل پر آٹو ریپلائی کا آپشن رکھا جائے۔

ٹھیک ایسی ہی ٹیکنالوجی کی طرح بوٹ یا آٹومیٹڈ اکاؤنٹس بھی کام کرتے ہیں، جنہیں بناتے وقت اپنی ترجیحات طے کی جاتی ہیں اور پھر مذکورہ اکاؤنٹس ان ترجیحات پر ہی کام کرتے رہتے ہیں۔

خیال کیا جاتا ہے کہ ٹوئٹر پر لاکھوں بوٹ یا آٹومیٹڈ اکاؤنٹس ہیں، جنہیں جعلی اکاؤنٹس بھی کہا جاتا ہے اور ایلون مسک نے ٹوئٹر کو خریدتے وقت ہی ایسے اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

واٹس ایپ کی وہ سہولت جس سے اکثرصارفین واقف نہیں

?️ 4 اکتوبر 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ نے صارفین کے لئے ایک ایسا فیچر

بلاشبہ یوکرین میں ہمارے آپریشن کے اہداف پورے ہوں گے: پوٹن

?️ 12 اپریل 2022روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین میں ان کے

ایم کیو ایم کیوں سپریم کورٹ کے فیصلے سے ناراض ہے؟

?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے

اسد عمر میں اہل کراچی کو بڑی خوشخبری سنا دی

?️ 5 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کراچی

شام میں امریکیوں کی داعش کی ایک اور خدمت

?️ 8 اپریل 2021سچ خبریں:امریکی فورسز نے شمال مشرقی شام کی ایک جیل سے داعش

بلوچستان میں حکومت کو اہم کامیانی ملی

?️ 10 مارچ 2021 اسلام آباد(سچ خبریں) بلوچستان سے آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے سینیٹر

تمام منحرف ارکان تاحیات نااہل ہوں گے:فواد چوہدری

?️ 20 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے

آئزن کوٹ کو انتخابی انتخابات میں نیتن یاہو پر برتری 

?️ 17 جولائی 2026سچ خبریں: صہیونی ریاست کے نیوز چینل آئی 24 نیوز نے رپورٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے