?️
کراچی ( سچ خبریں ) ویوو نے سمارٹ فون کی دنیا میں سیلفی فوٹوگرافی کو نئی بلندیوں سے ہمکنار کرتے ہوۓ تمام فیچرز اور جدتوں سے آراستہ 50MP AF Portrait Selfie کیمرے کا حامل اپنا نیا سمارٹ فون ویوو V23e پاکستان میں متعارف کروا دیا۔ پاکستان میں پہلی بار 50 میگاپکزل سیلفی کیمرہ سے مزین، دلکش ڈیزائن کا حامل ویوو V23e متعارف کروا دیا گیا۔
ویوو نے سمارٹ فون کی دنیا میں سیلفی فوٹوگرافی کو نئی بلندیوں سے ہمکنار کرتے ہوۓ تمام فیچرز اور جدتوں سے آراستہ 50MP AF Portrait Selfie کیمرے کا حامل اپنا نیا سمارٹ فون ویوو V23e پاکستان میں متعارف کروا دیا۔یہ سمارٹ فون ستاروں سے بھری ایک محفل میں متعارف کروایا گیا جس میں ویوو کے برانڈ ایمبیسیڈر اور سپر اسٹار فہد مصطفیٰ، باصلاحیت اداکارہ مریم نفیس اور صبور علی، پاکستان میں جانے پہچانے ٹیکنالوجی KOLs علی عباس اور اکرم علی نے شرکت کی- جبکہ میزبانی کے فرائض باصلاحیت اداکار اظفر رحمان نے ادا کیے۔
اس تقریب میں ابھرتی ہوئی گلوکارہ ماریہ عنیرا نے مسحورکن پرفارمنس بھی دی ۔علاوہ ازیں لائیو ناظرین کو مختلف سرگرمیوں کے ذریعے اس ایونٹ کا حصہ بننے اور ویوو کے دلچسپ تحائف جیتنے کا موقع بھی ملا۔V23eکو نہ صرف حرکت کے اثر کے بغیرانتہائی شفاف رزلٹ کے ساتھ بہترین سیلفی کھینچنے کے لیے تیار کیا گیا ہے بلکہ اس میں پہلے سے بہتر آٹوفوکس اور پوٹریٹ فیچرز بھی موجود ہیں۔ رات کی تاریکی میں بہترین نائٹ پوٹریٹ کے لیے اس میں "اے-آئی ایکسٹریم نائٹ پوٹریٹ” موڈ بھی ہے۔
مزید برآں یہ سمارٹ فون اپنے ڈبل ایکسپوژر موڈ، نئے اور بہتر ڈوئیل-ویو ویڈیو اور سٹیڈی فیس سیلفی ویڈیو جیسے فیچرز کے ساتھ فوٹوگرافی کے تجربے کو اور بھی شاندار بنا دے گا۔ ویوو پاکستان کے ڈائریکٹر برانڈ محمد زہیرچوہان کا کہنا تھا کہ "ویوو کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ وہ اپنے صارفین کی ضروریات کا خیال رکھے۔
پاکستانی صارفین کی مانگ ہے کہ اچھی قیمت میں ایک بہترین سیلفی کیمرہ سمارٹ فون حاصل کیا جائے۔ ویوو V23e کو خاص طور پر ان ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوۓ تخلیق کیا گیا ہے جس میں اس وقت کا بہترین فرنٹ کیمرہ، تمام جدید ترین فیچرز کے ساتھ موجود ہے تاکہ صارفین سیلف پوٹریٹ کے تجربے کو اپنے تخلیقی ذوق کے ہمراہ مزید پرلطف بنا سکیں۔


مشہور خبریں۔
غزہ کے بچوں کی مانگ
?️ 11 مارچ 2024سچ خبریں: فلسطینی بچوں کی بڑی تعداد نے غزہ کی پٹی میں
مارچ
فیٹف کا پاکستان کا دورہ متوقع
?️ 17 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)عالمی مالیاتی جرائم پر نظر رکھنے والا ادارہ ایف اے
جولائی
پاکستان اور امریکا مثبت بات چیت میں مصروف
?️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں:پاکستانی قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف کا کہنا ہے کہ
اکتوبر
امریکہ افغانستان سے دوسرے ممالک میں کیا سپلائی کرتا تھا؟
?️ 12 نومبر 2023سچ خبریں: سابق روسی صدر نے منشیات کے خلاف جنگ میں طالبان
نومبر
ملک بھر میں کرونا کیسز کی تعداد 25 ہزار سے تجاوز کر گئی
?️ 23 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری
اگست
صیہونیوں کا ایرانی سائبر حملوں میں اپنی ناکامی کا اعتراف
?️ 8 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکام نے سرکاری طور پر ایک بیان میں ایران سے
مارچ
جرمنی بھی نتن یاہو کے خلاف
?️ 23 مئی 2024سچ خبریں: ہیگ کی عدالت کے پراسیکیوٹر کی جانب سے صیہونی رہنماؤں
مئی
شیخ رشید کا عمران خان کے خلاف بینرز آویزاں کرنے والوں کو سخت پیغام
?️ 2 جولائی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پی ٹی آئی ریلی کے راستے میں عمران خان مخالف بینرز آویزاں
جولائی