واٹس ایپ کے ویب ورژن میں صارفین کے  متعدد نئےفیچرز متعارف

واٹس ایپ کے ویب ورژن میں صارفین کے  متعدد نئےفیچرز متعارف

?️

سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ صارفین کے لئے  واٹس ایپ کے  ویب ورژن میں متعدد نئے فیچرز متعارف کروائے گئے ہیں جن کا مقصد ویب ورژن کو صارفین کے لیے بہتر بنانا ہے اس فیچر کو پرائیویسی کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اب صارفین واٹس ایپ کے ویب ورژن میں بھی تصاویر کو ایڈٹ اور پریویو لنکس کی سہولت استعمال کر سکیں گے۔اس کے علاوہ ایک نیا اسٹیکر سجیشن فیچر بھی ویب ورژن کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اس فیچر میں جب صارف ایک میسج ٹائپ کریں گے تو ان کے سامنے اسٹیکر سجیشن آئیں گے اور وہ اپنی بات چیت کے دوران درست اسٹیکر کو دریافت کر سکیں گے۔اس سے قبل اسٹیکر استعمال کرنے والے صارفین کو مختلف ٹیبز میں جا کر اپنی پسند کا اسٹیکر ڈھونڈنا پڑتا ہے اور اکثر یہ آسان بھی نہیں ہوتا۔ مگر اس نئی اپ ڈیٹ سے یہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔

کمپنی کے مطابق اس فیچر کو پرائیویسی کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ واٹس ایپ آپ کی سرچز کو نہ دیکھ سکے۔واٹس ایپ ویب ورژن میں میڈیا ایڈیٹر فیچر کا اضافہ بھی کیا گیا ہے، اب تک صرف ایپ کے موبائل ورژن میں ہی کسی تصویر کو ایڈٹ کیا جاسکتا تھا مگر اب کمپنی نے ویب ورژن کے لیے بھی یہ سہولت پیش کردی ہے۔یعنی صارف کمپیوٹر سے بھی تصاویر ایڈٹ کر کے میسجز بھیج سکیں گے۔

کمپنی کے مطابق لنکس پریویو کو بھی بہتر کیا جارہا ہے اور اب ویب ورژن میں کسی لنک کا مکمل پریویو نظر آئے گا، جس سے انہیں لنک کے ٹھیک ہونے کا زیادہ بہتر طور پر علم ہوسکے گا۔

مشہور خبریں۔

سعودی اتحاد کے یمن سے نکلنے کا وقت آگیا ہے: صنعا

?️ 16 مئی 2022سچ خبریں: یمن کی قومی سالویشن حکومت کے وزیر دفاع محمد ناصر

ترکی کی صیہونی گیس استعمال کرنے اور اسے یورپ تک پہنچانے کی کوشش

?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:ترکی کے صدر کا کہنا ہے کہ وہ صیہونیوں کی قدرتی

افغانستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے متاثرین کی تعداد میں نمایاں اضافہ!

?️ 20 فروری 2024سچ خبریں: مشرقی افغانستان میں مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی

اسرائیل کو بھاگنے نہ دیا جائے؛ اقوام متحدہ کے نام فلسطینیوں کے خطوط

?️ 23 مارچ 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ میں فلسطینی نمائندے نے زور دے کر کہا کہ

مصر اور یو اے ای کے درمیان کشیدگی میں اضافہ

?️ 5 اپریل 2021سچ خبریں:مصری ذرائع کا کہنا ہے کہ قاہرہ اور ابوظہبی کے مابین

انتخابات کے دوسرے دور میں اردگان اچھی پوزیشن میں ہیں:مڈل ایسٹ آئی

?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:مڈل ایسٹ آئی نیوز سائٹ نے 2018 کے سابقہ دور کے

ای ووٹنگ کے پائلٹ پروجیکٹ کو بھارت اور اسرائیل سے ہیک کرنے کی کوشش کی گئی، الیکشن کمیشن

?️ 21 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اوورسیز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے