واٹس ایپ کا نیا فیچر، اب صارفین پیغامات کا اپنی پسندیدہ زبان میں ترجمہ کرسکیں گے

?️

 سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے سے اب وہ پیغامات کا اپنی پسندیدہ زبان میں ترجمہ کر سکیں گے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے سے صارفین اپنے پیغامات کو اپنی پسندیدہ زبان میں ترجمہ کرسکیں گے۔

اس فیچر کی مدد سے اگر کسی پیغام کو سمجھنے میں زبان کی وجہ سے مشکل ہو تو صارف صرف پیغام کو دبا کر ’ترجمہ کریں‘ کے آپشن پر کلک کر کے اپنی مطلوبہ زبان منتخب کرسکتا ہے۔

اینڈرائیڈ صارفین کے لیے اضافی سہولت یہ ہے کہ وہ کسی بھی چیٹ کو مکمل طور پر ترجمہ کرنے کے لیے سیٹ کر سکتے ہیں، جس سے آئندہ آنے والے تمام پیغامات اسی منتخب زبان میں نظر آئیں گے۔

واٹس ایپ کے مطابق ترجمے کا عمل صارف کے فون پر ہی ہوتا ہے، یعنی وٹس ایپ یا میٹا کمپنی صارف کے پیغامات تک رسائی حاصل نہیں کر سکتی، جس سے پیغامات مکمل طور پر محفوظ اور خفیہ رہیں گے۔

اینڈرائیڈ صارفین کے لیے یہ سہولت چھ زبانوں میں دستیاب ہے، جن میں انگریزی، ہسپانوی، ہندی، پرتگالی، روسی اور عربی شامل ہیں، جب کہ آئی فون صارفین کے لیے یہ فیچر 20 سے زائد زبانوں میں دستیاب ہے، جن میں انگریزی، فرانسیسی، جرمن، ہندی، جاپانی، چینی، پرتگالی، روسی، اسپینش، تھائی، ترکی، یوکرینی اور ویتنامی شامل ہیں۔

یہ نیا فیچر واٹس ایپ صارفین کے لیے زبان کی رکاوٹ کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوگا، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو مختلف زبانوں میں بات چیت کرتے ہیں، اس سے نہ صرف بات چیت آسان ہوگی بلکہ صارفین کی رازداری بھی برقرار رہے گی۔

فی الحال یہ فیچر آئی فون اور اینڈرائیڈ دونوں پر دستیاب ہے۔

مشہور خبریں۔

چپ کی مدد سے معذور انسان کمپیوٹر ماؤس چلانے میں کامیاب ہوگیا، ایلون مسک

?️ 26 فروری 2024سچ خبریں: ایلون مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ جس معذور انسان

امریکہ اور انگلینڈ غزہ کی قرارداد منظور نہ کرنے کے قصوروار ہیں: روس

?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نے

فلسطین کے دفاع میں امریکی عوام سڑکوں پر

?️ 18 نومبر 2023سچ خبریں:دنیا کے مختلف حصوں میں فلسطین کی عوامی حمایت اور غزہ

ہنگری کا 10 روسی سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم، ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کا الزام

?️ 8 ستمبر 2026سچ خبریں:ہنگری کی وزیر خارجہ انیتا اوربان نے کہا ہے کہ ویانا

حماس کا جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کی شقوں پر عمل درآمد اور دوسرے دور میں داخل ہونے پر اصرار

?️ 19 اپریل 2026 سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے مقبوضہ حکومت

امریکہ نے یمن کے خوف سے سعودی عرب کو ایران کے حوالے کر دیا : صیہونی میڈیا

?️ 16 ستمبر 2026سچ خبریں: یسرائیل اخبار نے ایک مضمون میں اس بات پر سخت

یوکرینی صدر کا مغربی اتحادیوں کے خلاف سخت مؤقف؛پیٹھ میں خنجر گھونپنے کا الزام

?️ 29 مئی 2026سچ خبریں:یوکرینی صدر ولادیمیر زلنسکی نے الزام عائد کیا ہے کہ مغربی

حکمران جماعت آج پاور شو کرنے کے لیے تیار

?️ 27 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)آج اتوار کو اسلام آباد میں حکومت سیاسی پاور شوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے