?️
سچ خبریں: واٹس ایپ پر میسج کو ایڈٹ کرنے کے فیچر کے اعلان کے بعد اب کیپشن میسج ایڈٹ فیچر متعارف کروادیا گیا ہے۔
دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے مئی 2023 میں غلط میسیج کو ایڈٹ کرنے کا آپشن متعارف کروایا تھا لیکن یہ فیچر تصاویر کے ساتھ بھیجے جانے والے پیغامات پر لاگو نہیں ہوتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا بھی مصنوعی ذہانت کا استعمال
یعنی جب آپ تصاویر کے ساتھ کوئی غلط کیپشن لکھتے تھے تو اسے ایڈٹ کرنے کا آپشن موجود نہیں ہوتا تھا تاہم اب ایسا کرنا ممکن ہوگیا ہے۔
واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق صارفین اب تصاویر، جی آئی ایف (GIF)، ویڈیوز، دستاویزات بھیجنے کے دوران اپنے لکھے گئے کیپشن کو ایڈٹ کرسکتے ہیں۔
فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ
اس انقلابی فیچر سے فائدہ اٹھانے کے لیے صارفین بھیجی گئی تصاویر اور ویڈیوز کو سلیکٹ کرکے ایڈٹ کے آپشن پر کلک کریں گے جس کے بعد آپ کیپشن کو تبدیل یا ایڈٹ کرسکتے ہیں۔
فیچر کے مطابق صارفین کے پاس 15 منٹ کے اندر بھیجے گئے غلط میسیج یا کیپشن میسج کو ایڈٹ کرنے کا آپشن موجود ہوگا، تاہم اس کے بعد وہ غلط پیغام کو ایڈٹ نہیں کر پائیں گے۔
مزید پڑھیں: واٹس ایپ کا اب تک کا سب سے بڑا اور اہم فیچر پیش
اس فیچر سے قبل گزشتہ برس واٹس ایپ نے ڈیلیٹ کیے گئے میسیج کو واپس لانے کا فیچر بھی پیش کیا تھا، مذکورہ فیچر کے تحت غلطی سے ڈیلیٹ کیے گئے میسیج کو صارفین 30 سیکنڈ کے اندر اندر انڈو کرکے واپس لا سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کیپشن میسیج ایڈٹ فیچر کو او ایس اور ڈیسک ٹاپ صارفین سمیت اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کروادیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
اداروں کےخلاف پروپیگنڈے کا کیس: عمران خان کی 26 اپریل تک عبوری ضمانت منظور
?️ 14 اپریل 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرنے سے
اپریل
سندھ کے 19 اضلاع میں 52 خالی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری
?️ 29 جولائی 2025کراچی (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ سندھ کے 19
جولائی
عالمی منڈیاں ٹیرف دباؤ کی زد میں
?️ 20 جنوری 2026سچ خبریں:عالمی مالیاتی منڈیاں امریکی ٹیرف پالیسیوں کے باعث دباؤ کا شکار
جنوری
صیہونی حکومت کی جیلوں میں 170 فلسطینی بچوں پر تشدد
?️ 29 مئی 2023سچ خبریں:فلسطینی ذرائع ابلاغ نے فلسطین کی سماجی ترقی کی وزارت کے
مئی
سعودی 2030 ویژن دستاویز
?️ 24 اگست 2023سچ خبریں:محمد بن سلمان کے سعودی عرب کے ولی عہد کے طور
اگست
صہیونیوں کی حیرت انگیز مشق اور غزہ پر حملے کی نقل
?️ 7 جولائی 2022صیہونی حکومت کے چینل 11 ٹی وی نے اعلان کیا ہے کہ
جولائی
سعودی عرب کا یمن پر توپخانہ حملہ
?️ 3 نومبر 2024سچ خبریں:یمنی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے یمن کے سرحدی علاقے
نومبر
سربراہ پاک بحریہ کا امریکی دورہ، سربراہان سے اہم ملاقاتیں
?️ 19 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی
ستمبر