SachKhabrain
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
SachKhabrain
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
اصلی صفحہ سائنس اور ٹیکنالوجی

واٹس ایپ کا اب کون سا نیا فیچر آنے والا ہے؟

دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر اب تک کا سب سے منفرد فیچر پیش کیے جانے کا امکان ہے، جس کے تحت صارفین ٹیلی گرام اور سگنل جیسی ایپس پر بھی میسیجز بھیج سکیں گے۔

ستمبر 12, 2023
اندر سائنس اور ٹیکنالوجی
فیچر
0
تقسیم
332
آراء
Share on FacebookShare on Twitter

سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر اب تک کا سب سے منفرد فیچر پیش کیے جانے کا امکان ہے، جس کے تحت صارفین ٹیلی گرام اور سگنل جیسی ایپس پر بھی میسیجز بھیج سکیں گے۔

اس وقت مذکورہ تینوں ایپلی کیشنز سمیت کوئی بھی ایسی ایپ نہیں ہے جو یہ سہولت فراہم کرتی ہو لیکن ممکنہ طور پر آئندہ سال تک تمام ایپس ایسی سہولت پیش کریں گی۔

جی ہاں، یورپین یونین (ای یو) کی جانب سے پاس کیے گئے ڈیجیٹل مارکیٹ ایکٹ (ڈی ایم اے) کے تحت واٹس ایپ سمیت دیگر پلیٹ فارمز ایسی سہولت پیش کرنے کے پابند ہیں،جس کے تحت کوئی بھی صارف ایک ایپ سے کسی بھی دوسری ایپ میں اکاؤنٹ کے بغیر میسیج بھیج سکے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا ایک اور فیچر لانچ

اسی حوالے سے واٹس ایپ نئے فیچر کو پیش کرنے پر کام کر رہا ہے اور ممکنہ طور پر اگلے 6 ماہ میں نیا فیچر پیش کردیا جائے گا۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب ایٹ انفو کے مطابق واٹس ایپ کے ماہرین کراس پلیٹ فارم فیچر بنانے میں مصروف ہیں، جس کے تحت کوئی بھی واٹس ایپ صارف اکاؤنٹ نہ ہونے کے باوجود ٹیلی گرام یا سگنل پر میسیج بھیج سکے گا۔

اسی طرح مذکورہ فیچر کے تحت کوئی بھی ٹیلی گرام یا سگنل جیسی ایپ کا صارف واٹس ایپ اکاؤںٹ نہ ہونے کے باوجود وہاں سے میسیج بھیج سکے گا۔

یورپین یونین کے قانون کے مطابق تمام میسیجنگ اور انٹرنیٹ ایپلی کیشنز 2024 کے اختتام تک ہر حال میں ایسی سہولیات پیش کرنے کی پابند ہیں۔

مذکورہ سہولت کے تحت کوئی بھی صارف کسی ایک ایپلی کیشن پر اکاؤنٹ بنانے کے بعد کسی ایسی ایپ پر بھی میسیج بھیجنے کے اہل ہوگا، جس پر ان کا اکاؤنٹ نہیں ہوگا۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ واٹس ایپ مذکورہ فیچر کی آزمائش کو آئندہ چند ماہ میں شروع کرے گا اور ممکنہ طور پر فیچر کو 6 ماہ کے اندر ہی پیش کردیا جائے گا لیکن اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ کا اب تک کا سب سے بڑا اور اہم فیچر پیش

ابتدائی طور پر مذکورہ فیچر کو صرف یورپین یونین کے ممالک میں پیش کیا جائے گا، تاہم بعد ازاں اسے ترتیب وار دیگر ممالک میں بھی وسعت دیے جانے کا امکان ہے۔

اگر مذکورہ فیچر واٹس ایپ پر متعارف کرایا گیا تو یہ اب تک کا واٹس ایپ کا سب سے منفرد فیچر ہوگا۔

Short Link
Copied
ٹیگز: featureintroducemessaginguniqueWhatsappٹیلی گرامفیچرمنفردمیسیجزواٹس ایپ

متعلقہ پوسٹس

مصنوعی
سائنس اور ٹیکنالوجی

مصنوعی ذہانت میڈیکل میں کیا کمال کرنے والی ہے؟

اکتوبر 2, 2023
کمپیوٹنگ
سائنس اور ٹیکنالوجی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں کون سا انقلاب آنے والا ہے؟

ستمبر 20, 2023
ٹک ٹاک
سائنس اور ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک پر کروڑوں ڈالر کا جرمانہ،وجہ؟

ستمبر 18, 2023

امریکہ میں بدعنوانی کے بارے میں ٹرمپ کا بیان

ٹرمپ
اکتوبر 3, 2023
0

سچ خبریں: ریاستہائے متحدہ کے سابق صدر نے ٹرمپ پیر کے روز مین ہٹن کی ایک عدالت کی جناب سے...

مزید پڑھیں

پاکستان کے حالیہ دہشتگردانہ حملوں پر حسن نصراللہ کا بیان

پاکستانی
اکتوبر 3, 2023
0

سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے نبی مکرمؐ کے یوم ولادت کے موقع پر اپنے خطاب...

مزید پڑھیں

صیہونی آبادکاروں کا مقبوضہ گولان میں نیتن یاہو کا عجیب استقبال

صیہونی
اکتوبر 3, 2023
0

سچ خبریں:احتجاج کرنے والے آباد کار مقبوضہ گولان میں اس ہوٹل کے سامنے جمع ہوئے جہاں صیہونی حکومت کے وزیراعظم...

مزید پڑھیں

صیہونی وزیر جنگ واشنگٹن میں کیا کرنے جا رہے ہیں؟

صیہونی
اکتوبر 3, 2023
0

سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے صیہونی حکومت کے وزیر جنگ کے دورہ واشنگٹن کے دوران گفتگو کے اہم نکات کی...

مزید پڑھیں
SachKhabrain

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en

Follow Us

کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?