?️
سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ نے ایک ایسا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعہ صارفین واٹس ایپ پر ہونے والی گفتگو کو مخفی رکھ سکتے ہیں ،اس کا ایک آسان طریقہ خود واٹس ایپ کی طرف سے ہی اپنے صارفین کو مہیا کیا گیا ہے یہ فیچر آئی او ایس اور اینڈرائیڈ دونوں طرح کے صارفین کے لیے دستیاب ہے۔
واٹس ایپ میں ایک ایسا فیچر ہے جس سے زیادہ لوگ واقف نہیں ہیں، اس فیچر میں آپ اپنے واٹس ایپ کو فنگر پرنٹ یا فیس لاک لگا سکتے ہیں تاکہ اگر آپ کا فون کسی دوسرے کے ہاتھ میں جاتا بھی ہے تو وہ آپ کا واٹس ایپ نہ کھول سکے۔
واٹس ایپ کا یہ فیچر آئی او ایس اور اینڈرائیڈ دونوں طرح کے صارفین کے لیے دستیاب ہے، اینڈرائیڈ صارفین کو یہ فیچر ایکٹو کرنے کے لئے سیٹنگز میں جا کر اکاﺅنٹ اور پھر پرائیویسی کے آپشن میں جانا ہوگا۔
اس کے بعد آپ کو وہاں فنگرپرنٹ لاک کا آپشن نظر آئے گا، یہاں سے اسے آن کر دیں اور اپنا فنگر پرنٹ کنفرم کر دیں، اس کے بعد آپ لاک کی ٹائمنگ بھی سیٹ کر سکتے ہیں کہ واٹس ایپ کھلا رہنے پر کتنی دیر بعد خود بخود لاک لگ جائے۔
آئی او ایس صارفین بھی سیٹنگز میں جا کر اکاؤنٹ اور پھر پرائیویسی میں جائیں، یہاں آخر میں آپ کو اسکرین لاک کا آپشن نظر آئے گا، اس میں جا کر آپ ٹچ آئی ڈی یا فیس آئی ڈی کے ذریعے واٹس ایپ ان لاک کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔اس کا انحصار آپ کے آئی فون ماڈل پر بھی ہوگا، آپ اینڈرائیڈ یا آئی او ایس پر اس فیچر کو کسی بھی وقت بند کر سکتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
عالمی یوم قدس کی مناسبت سے ایرانی صدر نے اہم پیغام جاری کردیا
?️ 6 مئی 2021تہران (سچ خبریں) عالمی یوم قدس کی مناسبت سے ایرانی صدر حسن
مئی
اسرائیلی فوج کو ایک پیچیدہ اسکینڈل کا سامنا
?️ 26 نومبر 2024سچ خبریں: معاریو اخبار نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کو ان
نومبر
پاکستان کے کن شہروں میں کوورنا وائرس تیزی سے بڑھ رہا ہے
?️ 15 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر سے سب
مارچ
ملک بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاو میں تیزی آرہی ہے
?️ 14 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں
جنوری
افغانستان میں برطانوی افواج کے جنگی جرائم کے بارے میں جواب مانگتے سوالات
?️ 26 مارچ 2023سچ خبریں:افغانستان میں برطانوی فوجیوں کے ہاتھوں کیے جانے والے جرائم کو
مارچ
پاکستان ویکسین کی 30 لاکھ خوراک تیار کرے گا، اسد عمر
?️ 31 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹس وفاقی وزیر
مارچ
ایران سعودی تعلقات کے بارے میں صیہونی کیا کہتے ہیں؟
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:ایک صیہونی ویب سائٹ نے ایک رپورٹ شائع کرتے ہوئے صیہونی
جون
کورونا: این سی او سی نے پابندیوں میں مزید توسیع کردی
?️ 28 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں ) ملک بھر میں کورونا کیسز میں اضافے کے
جنوری