?️
سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر’رائٹنگ ہیلپ‘ متعارف کرادیا، جو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے ذریعے پیغامات لکھنے میں مدد فراہم کرے گا۔
کمپنی کے مطابق مذکورہ فیچر پرائیویٹ پروسیسنگ ٹیکنالوجی پر مبنی ہے جس کے تحت صارف کے پیغامات مکمل طور پر نجی رہیں گے، نہ ہی واٹس ایپ اور نہ ہی میٹا ان پیغامات یا اے آئی کی جانب سے دیے گئے مشوروں کو پڑھ سکیں گے۔
واٹس ایپ کی وضاحت کے مطابق صارفین اپنے پیغام کا مسودہ تیار کرتے وقت نئے پینسل آئیکون پر کلک کر کے یہ سہولت استعمال کر سکیں گے۔
رائٹنگ ہیلپ مختلف انداز میں تجاویز فراہم کرے گا، جنہیں صارف اپنی ضرورت کے مطابق منتخب یا تبدیل کر سکے گا۔
مذکورہ فیچر کے تحت صارف میسیج یا تحریر لکھنے کے بعد ایموجی کے آئیکون پر کلک کرے گا تو اسے تیر کا نشان نظر آئے گا، جسے کلک کرنےکے بعد رائٹنگ ہیلپ فیچر آن ہوجائے گا۔
کمپنی نے مزید کہا کہ پرائیویٹ پروسیسنگ کے تکنیکی پہلوؤں کی تفصیل پہلے ہی جاری کی گئی تھی، جسے سیکیورٹی ماہرین کے تعاون سے جانچا گیا تھا۔
واٹس ایپ کے مطابق اس حوالے سے آزاد تحقیقاتی ادارے این سی سی گروپ اور ٹریل آف بِٹس نے بھی واٹس ایپ کے اقدامات پر اپنی آڈٹ رپورٹس شائع کی ہیں۔
واٹس ایپ کے مطابق پرائیویٹ پروسیسنگ پر مبنی فیچرز جیسے رائٹنگ ہیلپ اور میسج سمریز اختیاری ہیں اور ڈیفالٹ طور پر بند رہیں گے، تاکہ صارفین اپنے تجربے پر مکمل اختیار رکھ سکیں۔
یہ فیچر فی الحال انگریزی زبان میں امریکا اور چند دیگر ممالک کے صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، فوری طور پر اسے پاکستان میں متعارف نہیں کرایا گیا۔
کمپنی کے مطابق رواں سال کے اختتام تک اسے مزید زبانوں اور خطوں میں توسیع دینے کا منصوبہ ہے۔
مشہور خبریں۔
غزہ کے کتنے لوگ لاپتہ ہیں؟
?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ کی سول انتظامیہ کے اعدادوشمار کے مطابق اس پٹی
دسمبر
پاکستان نے سکیورٹی خطرات کے درمیان افغانستان کے ساتھ اہم سرحدی گزرگاہ بند کردی
?️ 30 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایک سینیئر پاکستانی سکیورٹی اہلکار نے بتایا ہے
جون
ہم یمنیوں کی استقامت کی تعریف کرتے ہیں: لبنانی وزیر
?️ 2 جولائی 2022سچ خبریں: لبنان کے سابق وزیر اطلاعات جارج قرداحی نے اپنے ایک
جولائی
زیلینسکی بدعنوانی کا شکار
?️ 21 اگست 2023سچ خبریں:یوکرین کی فوج کے جنرلوں میں سے ایک سرگئی کریونوس نے
اگست
اردنی بادشاہ اور ولی عہد کے خلاف خطرناک منصوبے کا انکشاف
?️ 6 اپریل 2021سچ خبریں:اردن کی انٹیلی جنس سروس کے ایک باخبر ذرائع نے ایک
اپریل
نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو گرفتار کرلیا
?️ 3 دسمبر 2021سندھ(سچ خبریں) نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی اور رہنما پیپلزپارٹی آغا سراج
دسمبر
کارتک آریان کو فلم دوستانہ 2 سے کیوں باہر کردیا گیا؟
?️ 17 اپریل 2021ممبئی (سچ خبریں)اداکار کارتک آریان کو فلم دوستانہ 2 سے باہر نکال
اپریل
غزہ کی پٹی سے اسرائیل کی ذلت آمیز شکست کے 16سال مکمل
?️ 15 اگست 2021(سچ خبریں) غزہ کی پٹی سے اسرائیل کی ذلت آمیز شکست کو
اگست