🗓️
سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) فیچرز اور ٹولز کے استعمال کا علیحدہ ٹیب متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
واٹس ایپ پر اس وقت میٹا کا اے آئی لاما چیٹ بوٹ دستیاب ہے، تاہم نئے فیچر کے تحت ایپلی کیشن پر اے آئی ٹولز کا علیحدہ ٹیب شامل کیا جائے گا۔
واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق میسیجنگ ایپلی کیشن کے ماہرین اے آئی ٹیب کو متعارف کرانے پر کام کر رہے ہیں اور اس کی آزمائش محدود صارفین کو رسائی دے کر شروع کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق واٹس اپ میں نیچے دیے گئے نیویگیشن بار میں ’کمیونٹیز‘ کی جگہ ’اے آئی‘ کا ٹیب دیا جائے گا۔
’اے آئی‘ کا ٹیب دیے جانے کے بعد واٹس ایپ سے ’کمیونٹیز‘ کا ٹیب ہٹ جائے گا، تاہم صارفین ’کمیونٹیز‘ کے فیچرز کو استعمال کر سکیں گے اور نئی کمیونٹیز بھی بنا سکیں گے۔
’اے آئی‘ ٹیب میں جانے کے بعد صارفین نہ صرف میٹا کے تمام اے آئی ٹولز اور فیچرز کو دیکھ سکیں گے بلکہ دوسرے معروف اے آئی ٹولز اور فیچرز کی بھی وہاں دستیابی یقینی بنائی جا سکے گی۔
ممکنہ طور پر مذکورہ ٹیب پر جاکر تمام اے آئی ٹولز کو واٹس ایپ پر رہتے ہوئے استعمال کرنا ممکن ہوگا۔
واٹس ایپ کی جانب سے مذکورہ فیچر کو پیش کرنے کے حوالے سے کافی عرصے سے کام کیا جا رہا ہے اور مذکورہ فیچر تک متعدد ممالک کے محدود صارفین کو رسائی بھی دی جا چکی ہے۔
ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ مذکورہ فیچر کو کب تک پیش کیا جائے گا، تاہم امکان ہے کہ اسے رواں برس ہی پیش کردیا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
کیوں امریکہ یوکرین کے نیٹو میں شامل ہونے کے خلاف ہے؟
🗓️ 26 جون 2023سچ خبریں:نیٹو فوجی اتحاد کے سربراہوں کے اجلاس کے موقع پر یوکرین
جون
سینئر اداکارہ ثمینہ احمد ہالی ووڈ میں انٹری کے لئے تیار
🗓️ 8 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) پاکستان کی سینئر اداکارہ ثمینہ احمد ہالی وڈ میں انٹری
اپریل
شہباز شریف نے پنجاب کے ہسپتالوں میں ادویات کی مفت فراہمی کیلئے تجاویز طلب کر لیں
🗓️ 2 مئی 2022لاہور (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے پنجاب کے ہسپتالوں میں ادویات کی مفت فراہمی کے
مئی
نیتن یاہو بھی جانتے ہیں کہ حماس پر فتح ممکن نہیں
🗓️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیل کے زیمان اخبار نے اپنے آج کے شمارے میں
اکتوبر
امریکی انتخاباتی مہم میں اسرائیل پر ایران کے حملے کی گونج
🗓️ 2 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات کے امیدواروں کے معاونین کے درمیان ہونے
اکتوبر
کے الیکٹرک کی صارفین سے 4.49 روپے فی یونٹ اضافی وصولی کیلئے درخواست
🗓️ 21 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) کے الیکٹرک نے نیپرا سے مارچ میں استعمال ہوچکی
اپریل
منظم شیطانی مافیا(3)؛ تیل کی سرزمین میں غربت کا بول بالا
🗓️ 15 فروری 2023سچ خبریں:اگرچہ سعودی عرب دنیا کے ممالک میں سب سے زیادہ تیل
فروری
خاشقجی کے قاتل کے لیے بن سلمان کا نیا مشن
🗓️ 7 جون 2022سچ خبریں: آل سعود کے راز افشا کرنے والے مجتہد نے ٹویٹر
جون