واٹس ایپ پر اب تک کی بڑی تبدیلی، ایک ساتھ دو اکاؤنٹ چلانا ممکن

?️

سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر اب تک کی سب سے بڑی تبدیل کرتے ہوئے ایک ہی ایپلی کیشن پر دو اکاؤنٹ چلانے کے فیچر کو پیش کردیا گیا۔

اب تک ہر کوئی ایک ہی موبائل پر ایک واٹس ایپ اور ایک بزنس واٹس ایپ چلانے کے اہل تھا لیکن اب صارفین ایک ہی واٹس ایپ پر کم از کم دو مختلف نمبرز کے اکاؤنٹ چلا سکیں گے۔

واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا نے 19 اکتوبر کو اپنے بلاگ میں تصدیق کی کہ ایک ہی ایپلی کیشن میں دو اکاؤنٹس کو چلانے کا فیچر پیش کردیا گیا۔

مذکورہ فیچر فوری طور پر تمام صارفین کو نظر نہیں آئے گا، تاہم ترتیب وار پاکستان سمیت دنیا بھر کے صارفین کو اس تک رسائی دی جائے گی۔

مذکورہ فیچر کے حوالے سے ابتدائی طور پر رواں برس جون میں خبر سامنے آئی تھی کہ کمپنی اس پر کام کر رہی ہے بعد ازاں اگست میں اس کی محدود آزمائش شروع کی گئی تھی۔

گزشتہ ماہ ستمبر کے شروع میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ مذکورہ فیچر کی وسیع پیمانے پر آزمائش شروع کردی گئی اور اب اسے عام صارفین کے لیے پیش کردیا گیا۔

مذکورہ فیچر کے تحت اب ہر صارف واٹس ایپ کی ایک ہی ایپلی کیشن پر بیک وقت کم از کم دو اکاؤنٹ چلانے کے اہل ہوگا اور اسے کسی بھی اکاؤنٹ کو لاگ آؤٹ نہیں کرنا پڑے گا۔

اب تک کے کمپنی کے اعلان کے مطابق صارفین بیک وقت دو اکاؤنٹ چلانے کے اہل ہوں گے اور یہ واضح نہیں ہے کہ کیا صارفین بزنس واٹس ایپ پر بھی بیک وقت دو اکاؤنٹ چلا سکیں گے یا نہیں لیکن خیال کیا جا رہا ہے کہ اس پر بھی دو اکاؤنٹس چلائے جا سکیں گے۔

مذکورہ فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو اپنے پروفائیل میں جاکر دوسرے اکاؤنٹ کی تفصیلات شامل کرنا ہوں گی۔

صارفین واٹس ایپ سیٹنگ میں جاکر اپنے نام کے سامنے بنے تیر کے نشان کو کلک کریں گے ان سے دوسرے اکاؤنٹ کی تفصیلات پوچھی جائیں گی اور وہاں نمبر شامل کرنے کے بعد دوسرا اکاؤنٹ بنایا جا سکے گا۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کے پاس ایسے موبائل کا ہونا لازمی ہے جس میں دو موبائل کو بیک وقت استعمال کیا جا سکتا ہو۔

واٹس ایپ پر مذکورہ تبدیلی کو اب تک کی سب سے بڑی تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے، اس سے قبل حال ہی میں ایپلی کیشن پر ’چینلز‘ کا فیچر بھی پیش کیا گیا تھا، جسے دنیا بھر کے صارفین نے سراہا۔

مشہور خبریں۔

سانحہ سیالکوٹ کے بعد وفاقی حکومت نے نیشنل ایکشن پلان

?️ 6 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)سانحہ سیالکوٹ کے بعد وفاقی حکومت نے نیشنل ایکشن

افغانستان میں دہشتگردی کے مراکز اور دہشتگرد قیادت موجود، طالبان سہولت کاری بند کریں، آئی ایس پی آر

?️ 29 نومبر 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی

جرمن شہری بڑھاپے میں غربت سے خوفزدہ

?️ 26 مئی 2023سچ خبریں:بہت سے جرمن شہریوں کو خدشہ ہے کہ ان کی قانونی

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس پہلی بار 71 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

?️ 16 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز بننے کا سلسلہ

بھارت پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی سازش کر رہا ہے، حریت کانفرنس

?️ 15 اکتوبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

موساد اور "ینون” منصوبہ؛ اسرائیل کا شام کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کا منصوبہ

?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: ایسے حالات میں جب جولانی حکومت نے شام کو صیہونی

مشرق وسطی میں کیا ہونے جا رہا ہے؟

?️ 21 جون 2023سچ خبریں:مشرق وسطیٰ ماضی کی پالیسیوں سے بڑے پیمانے پر تبدیلی اور

امریکہ اب تک یوکرین کی کتنی مدد کر چکا ہے؟

?️ 13 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ملک کی یوکرین کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے